Kallar Syedan; Aqib Ali of village Mangal appointed President PTI Youth wing Distt Rawalpindi
پاکستان تحریک انصاف نے انصاف یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی کی تنظیم نو کرتے ہوئے کلرسیداں سے نوجوان پارٹی کارکن عاقب علی آف منگال کو صدر نامزد کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پاکستان تحریک انصاف نے انصاف یوتھ ونگ ضلع راولپنڈی کی تنظیم نو کرتے ہوئے کلرسیداں سے نوجوان پارٹی کارکن عاقب علی آف منگال کو صدر نامزد کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا دیگر عہدیداران درج ذیل ہیں سینیئر نائب صدر کاشف علی،نائب صدور چوھدری سعد،راحیل خالد،جنرل سیکرٹری سید عبدالمعید،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری خرم بھٹی،ڈپٹی جنرل سیکرٹریز شعیب راجہ،ملک عامر،فنانس سیکرٹری محمد عاصم اور سیکرٹری اطلاعات اویس ملک۔
Kallar Syedan; Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) Insaf Youth Wing, Rawalpindi District by nominating Aqib Ali of Mangal, a young party worker from Kallar Syedan, as President. The other officials are as follows: General Secretary Syed Abdul Moeed, Additional General Secretary Khurram Bhatti, Deputy General Secretaries Shoaib Raja, Malik Amir, Finance Secretary Muhammad Asim and Information Secretary Owais Malik.
گورنر خیبر پختون خواہ شاہ فرمان کا دریائے جہلم کے کنارے اپنے دیگر دوستوں کے ہمراہ تیتروں کا شکار
Khyber Pakhtunkhwa Governor Shah Farman hunts partridges along the Jhelum River with his other friends
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—گورنر خیبر پختون خواہ شاہ فرمان کا دورہ،تیتروں کا شکار کیا ریٹائرڈ جسٹس چوہدری محمد طارق ان کے میزبان تھے وہ گزشتہ روز اپنے دیگر دوستوں کے ہمراہ پنجاب ہائی کورٹس کے ریٹائرڈ جسٹس چوہدری محمد طارق کی رہائشگاہ سموٹ پہنچے جس کے بعد انہوں نے دریائے جہلم کے کنارے اپنے دیگر دوستوں کے ہمراہ تیتروں کا شکار کیا۔
تھانہ کلر سیداں کی حدود میں 2020کے دوران مختلف نوعیت کے 694مقدمات درج ہوئے
During 2020, 694 cases of various types were registered within the limits of Kallar Syedan police station
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— تھانہ کلر سیداں کی حدود میں 2020کے دوران مختلف نوعیت کے 694مقدمات درج ہوئے جن میں سے 900 کے قریب ملزمان کے چالان مرتب کر کے متعلقہ عدالتوں کو ارسال کر دہئے گئے۔گزشتہ برس قتل کے چار مقدمات درج ہوئے اور دس ملزمان کو گرفتار کر کے جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل روانہ کر دیا گیا۔ڈکیتی کی دو وارداتوں میں چھ ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ایک عدد گاڑی، ایک عدد موٹر سائیکل اور ساڑھے سات لاکھ روپے کی مسروقہ رقم برآمد کر لی۔چوری اور نقب زنی کی 35 مقدمات درج ہوئے جبکہ موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں 18 عدد مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کر کے ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا۔منشیات کے 74 مقدمات میں 26 کلو چرس اور ایک ہزار بوتل شراب برآمد کی گئی۔ اغواء کے گیارہ مقدمات میں دس خواتین کو بازیاب کر لیا گیا جبکہ ایک زیر تفتیش بتایا جاتا ہے۔ٹریفک حادثات میں دو افراد لقمہ اجل بن گئے۔زناباالجبر کے تین جبکہ بدفعلی کے چار مقدمات درج ہوئے۔72 کے قریب اشتہاری مجرمان جن میں سے 15 کیٹیگر ی اے جبکہ 57کیٹیگری بی شامل ہیں کو گرفتار کر لیا گیا۔قماربازی کے 9 مقدمات درج ہوئے جن میں موٹر سائیکلیں،موبائل فونز اور نقدی وغیرہ قبضہ میں لے لی گئی۔
کمرے میں گیس بھر جانے کے باعث 70 سالہ بیوہ دم توڑ گئی۔یہ افسوس ناک واقعہ ایم سی کلر سیداں کے نواحی منگال گاؤں میں پیش آیا
A 70-year-old widow died due to gas fumes in the room. The tragic incident took place in village Mangal
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— کمرے میں گیس بھر جانے کے باعث 70 سالہ بیوہ دم توڑ گئی۔یہ افسوس ناک واقعہ ایم سی کلر سیداں کے نواحی منگال گاؤں میں پیش آیا جہاں 70 سالہ بیوہ (ض) اپنے کمرے میں گیس کا ہیٹر لگا کر اکیلی سو رہی تھی کہ اس دوران گیس چلی گئی اور متوفیہ سو جانے کی وجہ سے گیس کا ہیٹر آف نہ کر سکی اور جب دوبارہ گیس آئی گئی تو ساری رات گیس کمرے میں جمع ہوتی رہی جو بیوہ خاتون کی موت کا سبب بن گئی۔وہ صبح جب ناشتہ تیار کرنے کیلئے نہ اٹھی تو پڑوسیوں کو شبہ ہوا اور جب انہوں نے اس کے کمرے میں جا کر دیکھا تو وہ اپنی چارپائی پر مردہ حالت میں پڑی ہوئی تھی۔
ماہ دسمبر میں ٹریفک بے ضابطگیوں کیخلاف کارروائی کے دوران 1414گاڑیوں کو چالان
In December, 1414 vehicles were stopped and their drivers fined during the operation against traffic irregularities
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی سید علی اکبر اور ڈی ایس پی ٹریفک جنید محسن خان کی خصوصی ہدایات اور انچارج سٹی ٹریفک پولیس کلر سیداں عمران نواب خان کی زیر نگرانی ماہ دسمبر میں ٹریفک بے ضابطگیوں کیخلاف کارروائی کے دوران 1414گاڑیوں کو چالان ٹکٹس جاری کرکے پانچ لاکھ 76 ہزار سے زائد کی رقم بطور جرمانہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروا دی۔ٹریفک وارڈنز نے یہ کارروائی کالے شیشے،اوور لوڈنگ،اوور سپیڈ،نوپارکنگ،بغیر ڈرائیونگ لائسنس اور پریشر ہارن استعمال کرنے والی گاڑیوں کیخلاف کی ہے۔اپریشن میں ٹریفک وارڈنز بیٹ آفیسر عادل منیر،عنصر قریشی،ناصر سعیداور ماجد محمود نے حصہ لیا۔
معروف سیاسی کارکن چوھدری شعیب الطاف کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں
Mother of Ch Shoaib passed away in Choa Khalsa
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—معروف سیاسی کارکن چوھدری شعیب الطاف کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ چوآخالصہ میں ادا کی گئی جس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیراحمد،تحصیل عشر زکوت کمیٹی کے صدر بابو ظفر اقبال راجہ،سید راحت علی شاہ،ٹھیکیدار محمد ظہیر،راجہ محمد ثقلین،اسد عزیز،راجہ داؤد اکبر،چوھددی غلام شبیر،شیخ کلب عباس جعفری،وقاص گجر،چوہدری محمد شفیق،قاضی سہیل افتخار اور دیگر نے شرکت کی۔
یو سی کلرسیداں کے ریٹائرڈ اہلکار محمد ریاض انتقال کر گئے نمازجنازہ کلر گراؤنڈ میں ادا کی گئی
Retired UC Kallar Syedan Officer Muhammad Riaz passed away. Funeral prayers were offered at Kallar Ground.
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—یو سی کلرسیداں کے ریٹائرڈ اہلکار محمد ریاض انتقال کر گئے نمازجنازہ کلر گراؤنڈ میں ادا کی گئی جس میں چیف آفیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختر،سابق ٹاؤن ناظم حافظ سہیل اشرف،محمد اعجاز بٹ،شیخ حسن ریاض،قمر ایاز،محسن نوید سیٹھی،ملک اشتیاق احمد،ذاھد حیدری، حاجی اخلاق حسین،عابد زاھدی،سید سیماب حیدر شاہ،چوھددی توقیراسلم،عمران مظہر، حاجی طارق تاج،مسعود بھٹی،راجہ ظفر محمود اور دیگر نے شرکت کی۔
ڈھوک بھگا خان کلرسیداں کے محمد حنیف کمانڈو انتقال کر گئے
Muhammad Hanif Commando of Dhok Bhaga Khan passed away
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—ڈھوک بھگا خان کلرسیداں کے محمد حنیف کمانڈو انتقال کر گئے نمازجنازہ میں راجہ ظفر محمود،ذین العابدین،عاطف اعجاز،راجہ طارق،پرویزاختر منہاس،مسعود بھٹی،محمد جاوید چشتی ایڈووکیٹ،راجہ واجد،حوالدار محمد غالب اور دیگر نے شرکت کی۔
قاضی محمد شعیب حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے نمازجنازہ بروز منگل دن گیارہ بجے گاؤں ادھوالہ میں ادا کی جائے گی
Qazi Mohammad Shoaib passed away in village Adhola
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر قاضی حماد یاسر کے بھائی گورنمنٹ پرائمری سکول نندنہ جٹال کے مدرس قاضی محمد شعیب حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے نمازجنازہ بروز منگل دن گیارہ بجے گاؤں ادھوالہ میں ادا کی جائے گی