DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Armed gang fire on police mobile patrol in Rawat area, one gang member injured after exchange of fire

روات کے علاقہ میں پولیس موبائل گشت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—روات کے علاقہ میں پولیس موبائل گشت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار۔گرفتار ڈاکو کا چند روز قبل بحریہ ٹاؤن میں دوران ڈکیتی فائرنگ کرنے کا انکشاف۔جس سے 05 سالہ معصوم بچہ جاں بحق ہو گیا تھا،روات پولیس چوکی بحریہ کے انچارج نصیرالرحمان نے دوران گشت 03 مشکوک موٹرسائیکلوں کو روکا جنہوں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ملزم کے ساتھی پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے مگر پولیس نے ان کے ایک ساتھی کو زخمی حالت میں پکڑ کر ہسپتال منتقل کر دیا،خطرناک ڈکیت گینگ نے چند روز قبل بحریہ ٹاؤن میں واردات کے دوران فائرنگ کی تھی جس سے 05 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا تھا،یہ گروہ پولیس کے لیئے چیلنج بنا ہوا تھا سی پی او محمد احسن یونس نے ڈاکوؤں کی فائرنگ کا جواں مردی سے مقابلہ کرنے پر روات پولیس کو شاباش دی۔

Kallar Syedan; A dacoit was injured in a firing incident on a police mobile patrol in Rawat area. A dacoit was arrested after an exchange of fire. The arrested dacoit was found to have opened fire during a robbery in Bahria Town a few days ago. During the patrol, Naseer-ur-Rehman, in-charge of Rawat police post, stopped 03 suspicious motorcycles which started firing at the police. The accused’s accomplices managed to escape while firing at the police but the police caught one of his accomplices injured. Dangerous dacoit gang had opened fire during an incident in Bahria Town a few days back in which a 05-year-old child was killed. The gang was a challenge to the police. CPO Muhammad Ahsan Younis Rawat commended the police for confronting the armed gang.

پی ڈی ایم کے پاس حکومت کو گھر بھیجنے کے سوا کوئی راستہ نہیں, حافظ منصور ظہور لنگڑیال

The PDM has no choice but to send the government home, Hafiz Mansoor Zahoor Langarial

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—تحریک لبیک پاکستان حلقہ پی پی سات کے رہنما حافظ منصور ظہور لنگڑیال نے کیا ہے کہ پی ڈی ایم کے پاس حکومت کو گھر بھیجنے کے سوا کوئی راستہ نہیں پی ڈی ایم کی جو بھی جماعت اب اپنے نصب العین سے پیچھے ہٹے گی۔وہ سیاسی طور پر خودکشی کرے گی انہوں نے ایک بیان میں کا کہ اپوزیشن جماعتیں کشتیاں جلا کر حکومت گرانینکلی ہیں اسٹیبلشمنٹ حکومت کے کندھے سے آہستہ آہستہ ہاتھ اٹھا رہی ہے حکومتی خراب کارگردگی پر تنقید ادارے اب تک برداشت کر چلے آ رہے ہے ہیں اب ان پر بھی انگلیاں اٹھ رہی ہیں ان کی لائی حکومت نے ملک کو معاشی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔بھوک افلاس سے تنگ غریب حکومت اور سلیکٹر کو بددعائیں دے رہے ہیں۔اس نااہل ٹولے کو اقتدار میں لانے والوں کو آج نہیں تو کل ضرور جوابدہ ہونا پڑے گا۔

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بھلاکھر کے ایس ایس ٹی محمد نصیر زندہ نے اکتیس سالہ سروس پوری ہونے کے بعد محکمہ تعلیم سے ریٹائرمنٹ لے لی

SST Muhammad Naseer Zinda of Government Boys High School Bhalakhar retires from Education Department after completing 31 years of service

www.pothwar.com / Kallar Syedan

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بھلاکھر کے ایس ایس ٹی محمد نصیر زندہ نے اکتیس سالہ سروس پوری ہونے کے بعد محکمہ تعلیم سے ریٹائرمنٹ لے لی۔ ان کے اعزاز میں سٹاف نے الوداعی تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب سے محمد رضا وینس، قاضی احسان الحق قریشی، ارشد محمود بھٹی، ایاز محمود عامر، چوہدری وقاص احمد، چوہدری اشفاق، محمد اشتیاق اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے مدرس محمد نصیر زندہ کی تعلیمی و انتظامی خدمات پر انھیں شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ مدرس محمد نصیر زندہ نے خطاب کرتے ہو اپنے تدریسی سفر پر روشنی ڈالی، انھوں نے کہا کہ جو کامیابیاں دورانِ ملازمت حاصل کیں اور آج جس اعلیٰ مقام پر فائز ہوں اس کے پیچھے خلوصِ نیت اور اللہ کی رضا کا حصول پیشِ نظر تھا۔انھوں نے مزیدکہا کہ میں نے ہمیشہ دیانتداری کو اپنا شعار بنایا جس کے صلے میں اللہ نے بے شمار کامیابیوں و کامرانیوں سے سرفراز فرمایا ہے۔اساتذہ کرام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ رزقِ حلال اور اللہ کی خوشنودی کو حاصل کرنے کو اپنی زندگی کا مشن بنائیں۔ اسی میں دنیا اور آخرت کی فلاح ہے۔ یاد رہے مدرس محمد نصیر زندہ شاعر اور کتابوں کے مصنف بھی ہیں۔ اس پروقار تقریب میں عبدالرؤف وینس، محمود الحسن، محمد افتخار، جملہ سٹاف اور اساتذہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔

راولپنڈی پولیس کے اے ایس آئی شوکت محمود خالق حقیقی سے جا ملے

ASI Shaukat Mahmood passed away in village Guff Sangal

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—راولپنڈی پولیس کے اے ایس آئی شوکت محمود خالق حقیقی سے جا ملے،یہ گردوں اورہیپاٹائٹس کے مرض میں مبتلا تھے، انہیں کلرسیداں کے گاؤں گف سنگال میں سپرد خاک کردیا گیا نمازجنازہ میں پولیس افسران کے علاؤہ سیاسی سماجی کارکنان نے شرکت کی۔

تعزیت

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد،شیخ ساجد الرحمان،حافظ عثمان عباسی، راجہ شہزاد یونس، راجہ جاوید اشرف،راجہ طلال خلیل نے سابق ناظم کلر سیداں شیخ حسن ریاض سے ملاقات کی اور ان کی دختر کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button