DailyNewsPothwar.com

Chakswari, AJK; PML-N has become stronger with the arrival of Ms. Maryam Nawaz in Kashmir House Islamabad, Khawaja M Ayub

کشمیر ہاؤس اسلام آ باد میں محترمہ مریم نواز کے آنے سے مسلم لیگ ن مذید مضبوط ہوئی ہے آ مدہ الیکشن میں مسلم لیگ ن وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خا ن کی قیادت میں بھاری اکثریت سے جیت کر دوبارہ حکومت بنائیں گی, خواجہ محمد ایوب

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) میونسپل کمیٹی چکسواری کے سابق ایڈ منسٹر یٹر خواجہ محمد ایوب نے کہاکہ کشمیر ہاؤس اسلام آ باد میں محترمہ مریم نواز کے آنے سے مسلم لیگ ن مذید مضبوط ہوئی ہے آ مدہ الیکشن میں مسلم لیگ ن وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خا ن کی قیادت میں بھاری اکثریت سے جیت کر دوبارہ حکومت بنائیں گی ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ خطہ میں پہلی مرتبہ کسی حکومت نے میرٹ کی بنیاد پر سرکاری نوکریاں دے کر ایک عام آدمی کو روزگار دیا ہے اور لیگی کارکنوں کی اجسٹ منٹ بھی میرٹ کی بنیاد پر کی ہے جس سے کارکنوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا انہوں نے کہاکہ آ زاد کشمیر کے تمام لیگی کارکن وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خا ن کی قیادت پر متحد ومنظم ہیں

Chakswari, AJK; PML-N has become stronger with the arrival of Ms. Maryam Nawaz in Kashmir House Islamabad. PML-N will form a new government in the coming elections under the leadership of Prime Minister Raja Farooq Haider Khan, said Khawaja M Ayub.

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) آل جموں و کشمیر مسلم کانفر نس کے مرکزی ممبر مجلس عاملہ باوا محمد شریف نے کہاکہ مسلم کانفر نس کشمیریوں کے حقوق کی ضامن جماعت ہے جو پاکستانی اداروں اورپاکستان کو ایک مضبوط فلاحی ریاست دیکھنا چاہتی ہے الحاق پاکستان کی خاطر بہتر سال سے قربانیا دے رہی ہے اوراس وقت تک دیتی رہے گی جب تک پورا کشمیر آ زاد ہو کر پا کستان میں شامل نہیں ہوجاتا ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آل جموں و کشمیر مسلم کانفر نس کے قائد سابق وزیراعظم آ زاد کشمیر سردار عتیق احمد خان ایک مشکل وقت میں بھی کشمیریوں کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا آمدہ الیکشن میں مسلم کانفر نس بھاری اکثریت سے جیت کر حکومت بنائے گی

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) مسلم لیگ ن یونین کونسل پنڈ خورد کے صدر چودھری محمد بشیر انجم اور یوتھ کے رہنما چودھری اذ ان اصغر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ کشمیر ہاؤس اسلام آ باد میں محتر مہ مریم نواز کے خطاب سے خطہ میں دوررس نتائج نکلیں گے آ زاد کشمیر میں آمدہ الیکشن میں کسی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام دشمن پالیسیوں سے پاکستان میں ناکام ہوچکی ہے کشمیر میں کیا حکومت بنا ئے گی مہنگائی اور انتقامی سرکار کو لوگ اچھی طرح پہچان چکے ہیں کشمیری کسی کے دھوکے میں نہیں آئینگے انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن راجہ فاروق حیدر خا ن کی قیادت میں کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ حکومت بنائے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button