Gujar Khan; ID cards made compulsory to be shown on paying utility bills
یوٹیلٹی بلز جمع کرانے پر شناختی کارڈ کی کاپی ساتھ جمع کرانے کی شرط رکھ دی گئ
بیول(راجہ طارق ایوب)نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم:: یوٹیلٹی بلز جمع کرانے پر شناختی کارڈ کی کاپی ساتھ جمع کرانے کی شرط رکھ دی گئی ہے۔بیول حبیب بینک میں جب عوام کی کثیر تعداد بجلی کے بل جمع کرانے کے لیۓ آۓ تو بینک انتظامیہ نے ان سے بل کے ساتھ شناختی کارڈ کی کاپی بھی جمع کرانے کا مطالبہ کیا اور بغیر شناختی کارڈ کی کاپی کے بل جمع کرنے سے انکار کر دیا اس طرح ہر شخص کو واپس آنا پڑتا اور دوبارہ شناختی کارڈ کی کاپی جمع کرانے پر ہی بینک والوں نے بجلی بل جمع کیۓ۔ بینک انتظامیہ کی جانب سے اس اچانک اور غیر متوقع اقدام سے عوام کو شدید پریشانی و تکلیف کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ بعض چھوٹے بچے بل جمع کرانے آۓ اور ناکام لوٹ گیۓ اسی طرح عورتیں اور بوڑھے افراد بھی شناختی کارڈ کی کاپی کےمعاملے کی وجہ سے پریشان ہوۓ۔بینک انتظامیہ نے بتایا کہ یہ اس لیۓ کیا جا رہا ہے تا کہ ٹیکس ریکارڈ بارے معلومات حاصل کی جا سکیں۔
Gujar Khan; A condition has been laid down to submit a copy of the identity card along with the submission of utility bills at the Banks. The bank will refuse to submit the bill without a copy of the ID card. Thus, This sudden and unexpected move by the bank management caused great distress to the people as some young children came to submit the bills and were returned back. The bank management said that this is being done to get information about the tax records.