Kahuta; Inauguration of Maira Mator Road with a grant of Rs.85 Lakh from MNA Sadaqat Ali Abbasi and MPA Raja Saghir Ahmed
ممبران اسمبلی صداقت علی عباسی اورراجہ صغیر احمدکا ایک کروڑ 85لاکھ کی گرانٹ سے میرا مٹور روڈ کا افتتاح۔ کثیر تعداد میں اہلیان علاقہ نے شر کت کی۔
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ممبران اسمبلی صداقت علی عباسی اورراجہ صغیر احمدکا ایک کروڑ 85لاکھ کی گرانٹ سے میرا مٹور روڈ کا افتتاح۔ کثیر تعداد میں اہلیان علاقہ نے شر کت کی۔ تفصیل کے مطابق گذشتہ روز ایم این اے صداقت علی عباسی اور ایم پی اے راجہ صغیر احمد نے گذشتہ روز یونین کونسل مٹور کے علاقہ میرا روڈ کا افتتاح کیا جس کے لیے1 کروڑ 85لاکھ کی گرانٹ منظور ہوئی ہے اور اس پر کام شروع ہوا ہے اس موقع پر معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ جادیدامید وار برائے چیئرمین یونین کونسل دوبیرن کلاں،پی ٹی آئی کے مقامی رہنماؤں، راجہ وحید احمد خان، راجہ خورشید ستی، راجہ الطاف حسین،راجہ بابوظفر اقبال، ڈاکٹر راجہ جواد، حاجی راجہ غلام نبی،راجہ سعید آف گھڑیٹ، ایس ایم رضا، ساہیں عابد آف جیوڑہ، سابق کونسلرراجہ خضر اقبال،راجہ مالک دادسمیت دیگر کثیر تعداد میں اہلیان علاقہ نے شر کت اس موقع پر اپنے خطاب میں مقررنین نے کہا کہ اقتدار میں آنے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کہوٹہ کو اپ گریڈ کروایا جو پہلے فیز میں 60 بیڈز اور اگلے فیز میں 40 بیڈز پر مشتمل ہسپتال بن جائے گا سہالہ فلائی اوور کا منصوبے پر کام جاری ہے 30 کروڑ روپے جاری ہو چکے ہیں 23 دسمبر کو ڈیزائن کنسلٹنٹ کا ٹینڈر ہو رہا ہے کہوٹہ کے شہریوں سے یہ وعدہ ہے کہ نیا مالی سال شروع ہونے سے پہلے آپ کو گراؤنڈ پر کام ہوتا ہوا نظر آئے گا طلباء و طالبات کی تعلیمی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے اگلے تعلیمی سال سے پہلے پہلے کہوٹہ شہر میں طلباء و طالبات کے لئے الگ الگ پوسٹ گریجویٹ کلاسز شروع کی جائیں گی اور پوری کوشش ہوگی ان کو کوہسار یونیورسٹی سے ڈگری دی جائے ساڑھے تیرہ کروڑ روپے کھلول سویڑی روڈ کا ٹینڈر جنوری کے پہلے ہفتے میں لگ جائے گا کنیسر ستیاں میں 4 کروڑ سے زائد مالیت کی سڑک کا کام جاری ہے انشااللّہ 5 سال میں کہوٹہ میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے حقیقی تبدیلی نظر آئے گی۔
راجہ سلطان سکندر کے بھائی، راجہ وجائت جنجوعہ کے والد محترم اور راجہ اویس سکندر کے چچاراجہ ظہور اختر المعروف جوری وفات پا گئے
Well known transporter Raja Zahoor Akhtar ” Joori” passed away
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ سلطان سکندر کے بھائی، راجہ وجائت جنجوعہ کے والد محترم اور راجہ اویس سکندر کے چچاراجہ ظہور اختر المعروف جوری وفات پا گئے نمازئے جنازہ میں ہزاروں افراد کی شر کت ان کی نمازے جنازہ حضرت سخی سبز واری بادشاہ ؒ کے دربار میں ادا کیا گیا ا ن کی نمازے جنازہ ممتاز مذہبی سکالر صاحبزادہ ڈاکٹر ساجد الرحمن دربار عالیہ بگہار شریف نے پڑھائی جبکہ نمازے جنازہ میں قائد حزب احتلاف سنیٹ سنیئٹر راجہ محمد ظفر الحق، سابق ایم پی اے راجہ محمد علی،سٹی صدر مسلم لیگ ن ڈاکٹر محمد عارف قریشی،سابق چیئرمین یوسی بیور راجہ فیاض احمدامیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ، سابق چیئرمین یوسی دوبیرن خورد راجہ ظفر بگہاروی، وائس چیئرمین مرز ا محمد مسعود،سابق چیئرمین یوسی پنجاڑ ماسٹر محمد ظہور عباسی، سابق چیئرمین یوسی کھڈیوٹ سجاد ستی، سابق چیئرمین یوسی دکھالی راجہ شوکت حسین، سابق کونسلر راجہ گلزار، صدر پر یس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، جنرل سیکرٹری اصغر کیانی،صدر یوتھ ونگ راجہ رفاقت جنجوعہ، سابق ناظم راجہ الطاف حسین مواڑہ، سابق ممبران ایم سی کہوٹہ قاضی اخلاق احمد کھٹڑ، قاضی عبدالقیوم،حاجی عبدالروف،ڈاکٹر مجیب اللہ ستی، عنائت اللہ ستی چیئرمین زکوۃ کمیٹی،حاجی ملک منیر اعوان صدر پوٹھوار ویلفئر ٹرسٹ،ن لیگ یوتھ ونگ کے سرفراز قریشی، راجہ عاصی، ممبران پریس کلب کہوٹہ ارسلان کیانی، افتخار احمد غوری،افضال شمسی،احتشام کیانی، کبیر احمد جنجوعہ سمیت ہزاروں افراد کی شر کت کی۔
محترمہ بینظیر بھٹو شہید بلاشبہ پاکستان کا روشن چہرہ تھیں, راجہ نوید
Mohtarma Benazir Bhutto Shaheed was undoubtedly the bright face of Pakistan, Raja Naveed
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پاکستان پیپلز پارٹی حلقہ این اے 86منڈی بہاالدین کے امیدوار راجہ نوید نے کہا ہے کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید بلاشبہ پاکستان کا روشن چہرہ تھیں اور شہادت کے بعد بھی پاکستان اور دنیا میں ان کا نام روشن ہے۔بے نظیر بھٹو کی شہادت سے پاکستان ایک عالم مرتبے کی راہنما سے محروم ہو گیا۔ یوں سب سے بڑا نقصان پاکستان کا ہوا اور سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کے دشمنوں کو ہوا۔ وہ وفاق پاکستان کی علامت اور عوام کی امنگوں کا مظہر تھیں۔ وہ اگر آج ہوتیں تو ملکی حالات مختلف ہوتے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی منڈی بہاالدین حلقہ این اے 86 کے امیدوار راجہ محمد نوید نے شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کی جائے شہادت پر حاضری دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بی بی شہید زندہ ہوتی ملک کے پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا دہشت گرد یوں نہ دندناتے پھرتے ان کی شہادت سے بحیثیت قوم ہمیں بہت نقصان ہوا ہے۔ وہ واحد قومی راہنما تھیں جو پاکستان کا ایجنڈا آگے لے کر چل سکتی تھیں۔ وہ تمام دنیا میں جانی پہچانی شخصیت تھیں وہ دنیا بھر کے سیاسی و غیر سیاسی حلقوں میں کشمیری اور فلسطینی عوام کی کاز کے لیے نمایاں اور توانا آواز جسے خاموش کر دیا گیا۔
شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹوکی13ویں برسی کے موقع پر ستائیس دسمبر2007پاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخ میں سیاہ ترین دن تھا۔
December 27, 2007 was the darkest day in the history of the Pakistan People’s Party
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ محمد شکیل کیانی، بریسٹر ظفر اقبال چوہدری اورراجہ ناصر علی کیانی نے شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹوکی13ویں برسی کے موقع پر ستائیس دسمبر2007پاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخ میں سیاہ ترین دن تھا۔ بھٹو خاندان کی پاکستان اور جمہوریت کے فروغ کے لئے قربانیاں تا حشر یاد رکھی جائیں گی پی پی کو ختم کرنے والے خود ختم ہو گے لیکن پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہے انہوں کہا کہ شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنی جان کی قربانی دے کر پاکستان میں جمہوریت کے پودے کی آبیاری کی یہی وجہ ہے کہ پی پی آ ج بھی ہمارے دلوں میں زندہ و جاوید ہے۔ان خیالات کا اظہارپاکستان پیپلز پارٹی حلقہ پی پی ٹو کے رہنماء “فرزند پوٹھوار “راجہ محمد شکیل کیانی، پی پی پی کے بزرگ رہنماء بریسٹر ظفر اقبال چوہدری،پی پی پی کے نوجوان رہنماء راجہ ناصر علی کیانی نے13ویں بر سی کے موقع پراپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کے لیے قربانیاں دی ہیں محترمہ بے نظیر بھٹو نے ملک میں جمہوریت کے لیے لازوال قربانیاں دی اور اسی جستجو میں وہ شہید ہوگئی پیپلزپارٹی کی جمہوریت کی خاطر بے شمار قربانیوں کے باعث آج ملک میں جمہوریت کا نظام قائم ہے جس کے باعث امن وامان کی صورت حال برقرار ہے یہ صرف اور صرف پیپلزپارٹی کی بدولت ہوا ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا پیپلزپارٹی ملک کے وقار کی خاطر بڑی سے بڑی قربانی کے لیے دریغ نہیں کرئے گئی۔بھٹو خا ندا ن کی سیاسی تا ریخ خو ن سے رنگین ہے پا کستا ن کی سالمیت،ترقی اور بقا اور استحکام کے لیے جیتنی قر بانیا ں بھٹو خا ندا ن نے دی ہیں شا ید ہی دنیا کی تا ریخ میں اس کی مثا ل مو جو د ہو بے شک امرا نہ جبر و ظلم کے باوجو د بھٹو کا طلسم آج بھی نہ صر ف زندہ اور جا وید ہے بلکہ چا رو ں طر ف پھیلا ہو اہے بلکہ ہر طر ف آج بھی بھٹو زند ہ ہے کی گو نج سنا ئی دے رہی ہے آج کا دن پیپلز پا رٹی کے لیے یہ سیا ہ تر ین دن ہے انہوں کہا ہے کہ بی بی آپ پا کستا ن نہ آ ئیں آ پ کی جا ن کو خطرہ ہے ہما ری بہا در قا ئد نے کہا کہ مین اپنی پا کستا نی قوم کے اندر مر نے کو تر جیح دیتی ہو ں میں ڈر نے وا لی نہیں ہو ں ہما ری نسل نے پا کستا ن کے لیے قر با نیا ں دی ہیں پا کستا ن پیپلز پا رٹی کو نہ کو ئی ختم کر سکا ہے نہ کو ئی ختم کر سکے ہے پیپلز پارٹی کے اندر شہیدیو ں کا خو ن شا مل ہے آخر میں انہوں نے بے نظیر بھٹو شہید کوشاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کی۔
آج قائداعظم محمد علی جناح کی بدولت آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں،انجیئنر راجہ نزاکت حسین۔
Today, thanks to Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah, We are living peacefully, Engineer Raja Nazakat Hussain.
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
آج قائداعظم محمد علی جناح کی بدولت آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں،انجیئنر راجہ نزاکت حسین۔حلقہ پی پی سیون کی نوجوان سیا سی و سماجی شحضیت انجینئرراجہ نزاکت حسین کا کہنا ہے کہ آج قائداعظم محمدعلی جناح کی بدولت آزادفضامیں سانس لے رہے ہیں، پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنانے کیلئے توانائیاں بروئے کار لانا ہوں گی۔انہوں نے بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کے یوم وفات پر اپنے پیغام میں کہا قائد اعظم کی قیادت میں آزاد وطن کاخواب شرمندہ تعبیرہوا، آج قائداعظم محمدعلی جناح کی بدولت آزادفضامیں سانس لے رہے ہیں۔انجیئنرراجہ نزاکت حسین کہنا تھا کہ بانی پاکستان ایک بااصول،انصاف پسنداورجرت مندمدبرتھے، قائد کا پیغام اتحاد، تنظیم اورایمان آج بھی ملکی ترقی،خوشحالی کا ضامن ہے، پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنانے کیلئے توانائیاں بروئے کار لانا ہوں گی۔خیال رہے بر صغیر کے مسلمانوں کو علیحدہ تشخیص، الگ پہچان اور ایک آزاد ملک کا تحفہ دینے والے قائدِ اعظم محمد علی جناح کی برسی آج عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے۔قائد اعظم کی قیادت میں برِصغیر کے مسلمانوں نے نہ صرف برطانیہ سے آزادی حاصل کی، بلکہ تقسیمِ ہند کے ذریعے پاکستان کا قیام عمل میں آیا اور آپ پاکستان کے پہلے گورنر جنرل بنے۔حلقہ پی پی سیون کی نوجوان سیا سی و سماجی شحضیت انجینئرراجہ نزاکت حسین نے کہا کہ قائداعظم کے وژن کے مطابق پرآمین اور مستحکم پاکستان ہمارا ہدف ہے اور انشااللہ اتحاد اور اتفاق سے ہم ہدف حاصل کرکے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے مسلمانوں کے لیے دو قومی نظریے کی بنیاد پر جدوجہد کی، بابائے قوم کی قیادت میں پاکستان خود مختار ریاست بن کر ابھرا جس پر قوم قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
تعزیت
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مر تضیٰ کا ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی والدہ محترمہ کی وفات پر فاتحہ خوانی۔مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی کے صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی والدہ محترمہ کی وفات پر چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مر تضیٰ،صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ راجہ خورشید احمد ستی، صدر پر یس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر جنجوعہ، صدر آل پاکستان ٹینکر ایسوسی ایشن راجہ سعید احمد اورپی ٹی آئی یوتھ ونگ کے سردار ارشد مجید نے ان کی رہائش گاہ جا کر ان سے دلی تعزیت کی اور مر حومہ کے ایصال ثواب کے فاتحہ خوانی کی۔
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق چیئرمین وناظم یوسی دوبیرن کلاں،رہنماء مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون راجہ ندیم احمدکا مختلف یونین کونسلوں کا دورہ۔گذشتہ روز مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے رہنماء سابق چیئرمین وناظم یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمدنے حلقہ پی پی سیون کی مختلف یونین کونسلوں کا دورہ کیا انہوں نے اپنے اس دورئے کے موقع پر مختلف مقامات پر ہونے والی فوتگی والے گھروں میں حاضری دی اور اپنے ووٹروں، سپورٹروں سے ملاقات کی انہوں نے دوبیرن کلاں ڈھوک پراٹیاں پوسٹ ماسٹر منشی محمد لطیف کی ہمشیرہ مرحومہ کی وفات پر،کہوٹہ میں پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے سیکرٹری اطلاعات عاصی جنجوعہ کے والد محترم کی وفات پر،موضع سکوٹ ڈھوک مکال محمد نوید کی زوجہ مرحومہ کی وفات پر،پنڈ بھینسو ڈاکٹر محمد امین کے والد محترم اور محمد یاسر (پردیسی راجہ) کے دادا مرحوم کی وفات پر مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور مرحومین کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی جبکہ انہوں نے پنڈ بھینسو محمد ظہور کیانی(یو۔کے) اور ان کے چچا اور جی۔ایم(مری۔بریوری)معروف سیاسی وسماجی شخصیت چوہدری جاوید کے ساتھ بھی ملاقات کی علاقائی سیاست پر گفتگو کی۔
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
انجینئر راجہ نزاکت حسین کا برگیڈیئر اختر عباس جنجوعہ اور سابق چیئرمین یونین کونسل مٹور سردار راجہ الیاس اختر کی والدہ محترمہ کی وفات پر فاتحہ خوانی۔ سابق چیئرمین یونین کونسل مٹور سردار راجہ الیاس اختر،برگیڈیئر اختر عباس جنجوعہ،ڈاکٹر خالد عباس جنجوعہ کی والدہ صاحبہ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راولپنڈی راجہ طفیور اختر،سردار راجا شعوراختر کی پھوپھی صاحبہ کی وفات پر حلقہ پی پی سیون کی ممتاز سیاسی سماجی معروف نوجوان شخصیت انجینئر راجہ نزاکت حسین، سابق چیئرمین زکوٰۃ و عشر کمیٹی کلرسیداں سٹی عبدالعزیزپاشا،ممبر یس کلب کہوٹہ کبیر احمد جنجوعہ نے ان کے گھر جاکر مرحومہ کے لیے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت۔