DailyNewsPothwar.comRawat

Rawalpindi crime report; Naseerabad police station arrested 02 accused involved in robbery

سی پی او محمد احسن یونس کی ہدایت پر منظم گینگز اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری، تھانہ نصیر آباد پولیس ڈکیتی اور رابری کی وارداتوں میں ملوث 02 ملزمان گرفتار

راولپنڈی :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…سی پی او محمد احسن یونس کی ہدایت پر منظم گینگز اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری، تھانہ نصیر آباد پولیس ڈکیتی اور رابری کی وارداتوں میں ملوث 02 ملزمان گرفتار،ملزمان سے وارداتوں کے دوران چھینی گئی رقم 02 لاکھ روپے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد،تفصیلات کے مطابق تھانہ نصیر آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اورراہزنی کی واردارتوں میں ملوث 02ملزمان کوگرفتارکرلیا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس ڈی پی او کینٹ کی زیر نگرانی ایس ایچ او نصیر آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 02 ملزمان سلمان اور جنت گل عرف ٹنگا کو گرفتار کیا،گرفتارملزمان سے وارداتوں کے دوران چھینی گئی رقم 02 لاکھ روپے اوروارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن برآمدہوا،ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزمان سے شناخت پریڈ کے بعد تفتیش کے دوران مال مسروقہ کی برآمدگی کی گئی،سی پی او محمد احسن یونس نے ملزمان کی گرفتاری پرایس پی پوٹھوہار،ایس ڈی پی او کینٹ، ایس ایچ او نصیر آباد اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ ملزم کتنا ہی شاطر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا،ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے سخت سزا دلوائی جائے۔

کرسمس کے موقعہ پرمسیحی برادری کی جانب سے عبادات اور دیگر تقریبات کے سلسلہ میں راولپنڈی پولیس کی جانب سے موثر سیکورٹی انتظامات

Effective security arrangements by Rawalpindi Police in connection with worship and other celebrations by the Christian community on the occasion of Christmas.

راولپنڈی :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کرسمس کے موقعہ پرمسیحی برادری کی جانب سے عبادات اور دیگر تقریبات کے سلسلہ میں راولپنڈی پولیس کی جانب سے موثر سیکورٹی انتظامات، سی پی او راولپنڈی کا مختلف چرچز کا دورہ، سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں،سینئر پولیس افسران، ایس ایچ اوز اور ڈیوٹی پر تعینات افسران وملازمان کو ڈیوٹی کے متعلق ہدایات جاری کیں۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کرسمس کے موقعہ پر مسیحی برادری کی جانب سے عبادتوں اور دیگر تقریبات کا سلسلہ جاری ہے، راولپنڈی پولیس کی جانب سے مسیحی برادری اور ان کی عبادت گاہوں (گرجا گھروں)، رہائشی کالونیوں اور پبلک پارکس کی سیکورٹی کے لیے موثر سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں،چرچز کی انتظامیہ کے تعاون سے گرجا گھر میں عبادت کیلئے آنے والے افرادکو مکمل باڈی سرچنگ اور چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جارہی ہے، ضلعی پولیس کے 3800 سے زائد افسران علاوہ ایلیٹ فورس اور ٹریفک پولیس بھی اپنے فرائض سرانجام دی رہی ہے، سی پی او محمد احسن یونس نے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے مختلف چرچز کا دورہ کیا، دورے کے دوران ڈیوٹی پر موجود افسران کو چیک اور بریف کیا، ایس ایس پی آپریشنز شعیب محمود، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز بھی علاقے کے گرجا گھروں کی سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے رہے اور سیکورٹی ڈیوٹی کیلئے تعینات اہلکاروں کوالرٹ ڈیوٹی کے متعلق اوراردگر د ماحول پر نظر رکھنے کے متعلق خصوصی ہدایات جاری کرتے رہے، اس موقعہ پر تھانوں کی موبائل بھی اپنے علاقہ میں گرجا گھروں کے اردگرد گشت ڈیوٹی سرانجام دیتی رہیں، عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے،راولپنڈی پولیس تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مسیحی برادری سمیت شہریوں کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔

راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے11ملزمان گرفتار

Rawalpindi police arrested 11 accused while conducting operation against criminal elements

راولپنڈی :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے11ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1290گرام چرس،20لیٹر شراب،15بو تل شراب، 02پستول معہ ایمونیشن اور50پتنگیں اور16ڈوریں برآمد کر کے ملزمان کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے عبدالحفیظ سے210گرام چرس، رفیق سے10لیٹر شراب، تھانہ رتہ امرال پولیس نے وقار سے350گرام چرس، ظہیر سے400گرام چرس، تھانہ پیرودہائی پولیس نے حسن خان سے330گرام چرس،تھانہ آراے بازار پولیس نے شوکت خان سے10لیٹر شراب، عباس ملک سے12بوتل شراب، افتخار علی سے03بوتل شراب،محمد شہروزسے50پتنگیں معہ 16ڈوریں، تھانہ سول لائن پولیس نے وکیل خان سے01پستول09ایم ایم معہ ایمونیشن، تھانہ صدر واہ پولیس نے حسنین سے01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی،لیڈی منشیات فروش سمیت02منشیات فروش گرفتار

Rawalpindi police operation against drug dealers, 02 drug dealers including lady drug dealer arrested

راولپنڈی :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی،لیڈی منشیات فروش سمیت02منشیات فروش گرفتار،02کلو سے زیادہ چرس برآمد،مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اوصادق آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد اسماعیل کو گرفتار کرلیا، ملزم کے قبضہ سے01کلو200گرام چرس برآمد ہوئی، ایس ایچ او مری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزمہ شازیہ بی بی کو گرفتار کرلیا، ملزمہ کے قبضہ سے01کلو600گرام چرس برآمد ہوئی، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، ڈویژنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات کے ذریعے نوجوان نسل کو تباہی کی جانب گامزن کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے اورگرفتارملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے عدالت سے سخت سزا دلوائی جائے۔

وارث خان پولیس کی اہم کاروائی،شادی کی تقریب میں آتش بازی کرنے والے04 ملزمان گرفتار،

Waris Khan police arrest 04 accused of setting off fireworks at wedding party

راولپنڈی :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…وارث خان پولیس کی اہم کاروائی،شادی کی تقریب میں آتش بازی کرنے والے04 ملزمان گرفتار،سامان آتش بازی برآمد، مقدمہ درج۔ تفصیلا ت کے مطابق راولپنڈی پولیس کا آتش بازی کرنے والوں کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اووارث خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں آتش بازی کرنے والے 04 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتا ر ملزما ن میں نوید عارف،محمد ظہیر،شہباز اورطلحہ شامل ہیں،ملزمان کے قبضہ سے سامان آتش بازی برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا، ایس پی راول رائے مظہر اقبال نے ایس ایچ اووارث خان اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ آتش بازی کے ذریعے لوگوں کے جان ومال کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی،ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھاجائے۔

تھانہ کہوٹہ پولیس کی کاروائی، اشتہاری مجرم کو پناہ دینے والا ملزم گرفتار

Kahuta police operation, accused arrested for sheltering a notorious criminal

راولپنڈی :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ کہوٹہ پولیس کی کاروائی، اشتہاری مجرم کو پناہ دینے والا ملزم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او کہوٹہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب کیٹیگری(اے) کے اشتہاری مجرم فدا حسین عرف کالا کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا،ریڈ کے دوران ملزم عقیل احمد نے اشتہاری مجرم کو فرار ہونے میں مدد دی،جس پر کہوٹہ پولیس نے اشتہاری مجرم کے سہولت کار عقیل احمد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا،ایس پی صدر نے ایس ایچ او کہوٹہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

تھانہ گوجر خان کے علاقہ مسہ کسوال پکٹ پر پولیس اور میڈیا نمائندگان کے درمیان تلخ کلامی کامعاملہ،سی پی او محمد احسن یونس کا نوٹس

CPO M Ahsan Younis takes notice of Police and media war in Missa Kaswal

راولپنڈی :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… تھانہ گوجر خان کے علاقہ مسہ کسوال پکٹ پر پولیس اور میڈیا نمائندگان کے درمیان تلخ کلامی کامعاملہ،سی پی او محمد احسن یونس کا نوٹس، ایس پی صدر اور اے ایس پی گوجر خان سرکل کو فوری طور پر معاملہ کی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم۔تفصیلات کے مطابق تھانہ گوجر خان کے علاقہ مسہ کسوال پکٹ پر پولیس اور میڈیا نمائندگان کے درمیان تلخ کلامی کے معاملہ کا سی پی او محمد احسن یونس نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدرضیا ء الدین احمد اور اے ایس پی گوجر خان سرکل حناء نیک بحت کو فوری طور پر معاملہ کی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا،ایس پی صدرکا کہنا تھاکہ میرٹ پر انکوائری کرتے ہوئے حقائق پر مبنی رپورٹ پیش کی جائے گی، کسی پولیس افسر یا اہلکار کے خلاف الزامات ثابت ہوئے تو کاروائی کی جائے گی، راولپنڈی پولیس میرٹ اور خود احتسابی کے عمل پر یقین رکھتی ہے جسے ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button