DailyNewsHeadlineKahutaPothwar.com

Kahuta; Inayatullah Sati Advisor Strict action against timber thieves A truck full of timber worth lakhs of rupees was seized

عنایت اللہ ستی ایڈوائزر جنگلات کا لکڑی چوروں کے خلاف سخت ایکشن لاکھوں روپے مالیت کی لکڑی سے بھرا ٹرک پکڑ لیا گیا

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
عنایت اللہ ستی ایڈوائزر جنگلات کا لکڑی چوروں کے خلاف سخت ایکشن لاکھوں روپے مالیت کی لکڑی سے بھرا ٹرک پکڑ لیا گیا۔ آئے راز جنگلات کو گاجر مولی کی طرح کاٹا جانے لگا محکمہ جنگلات کی ملی بھگت سے ٹمبر مافیا سرگرم۔تفصیل کے مطابق آزاد پتن اور دیگر علاقوں میں جنگلات کی کٹائی جاری گزشتہ رات آزاد پتن کے علاقے سے لکڑی کا ایک ٹرک لکڑی سمگل کر کے آزاد کشمیر جا رہا تھا کہ عنایت اللہ ستی ایڈوائزر جنگلات نے ایس ڈی ایف او کلر سیداں کے ہمراہ لکڑی کا ٹرک ضبط کر کے کہوٹہ محکمہ جنگلات کے دفتر میں لایا اس سے قبل بھی جیل کے درخت اور دیگر درختوں کی کٹائی جارہی ہے جبکہ چوری چھپانے کے لیے جنگل کو آگ لگا کر نہ صرف درختوں کو نقصان پہچانے ہیں بلکہ جانواروں اور پرندوں کو بھی مارتے ہیں وزیر اعظم عمران خان کے اعلان کے باوجود 3ہزارگارڈز بھرتی نہ ہوسکے جبکہ تیس سالوں سے تعینات کرپٹ چیف کنزرویٹر شیخ ثاقب کو بھی تبدیل کیا جائے۔

Kahuta; Inayatullah Sati Advisor Strict action against timber thieves A truck full of timber worth lakhs of rupees was seized. According to the details, deforestation is going on in Azad Patan and other areas. Last night, a truck of timber smuggled timber from Azad Pattan. On his way to Kashmir, Inayatullah Satti, Advisor Forests, along with SDFO Kallar Syedan, confiscated a wooden truck and brought it to the Kahuta Forest Department office.

صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر جنجوعہ کے زیر اہتمام 25دسمبریوم قائد اعظم کے موقع تقریب کا اہتمام

President Press Club Kahuta Raja Imran Zameer Janjua organized a function on the occasion of Quaid-e-Azam on December 25.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر جنجوعہ کے زیر اہتمام 25دسمبریوم قائد اعظم کے موقع تقریب کا اہتمام چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مر تضیٰ کی خصوصی شر کت۔گذشتہ روز پر یس کلب کہوٹہ (رجسٹرڈ)میں صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر جنجوعہ کے زیر اہتمام 25دسمبرقائد محمد علی جناح کے144واں یوم پیدائش کے موقع پر ایک بہترین پروگرام کا اہتمام کیا جس میں چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مر تضیٰ،اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ سیال،پی پی پی تحصیل کہوٹہ کے صدر آصف ربانی قریشی،پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ کے صدر خورشید احمد ستی،پی ٹی آئی راولپنڈی کے ڈپٹی جنر ل سیکرٹری راجہ ارشد محمود آف بھورہ حیال،صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ راجہ رفاقت جنجوعہ، صدر کہوٹہ بار خاور ریاض قادری،پی ٹی آئی کے راجہ سعید احمد آف گھڑیٹ،سردار ارشد مجید، جنرل سیکرٹری پریس کلب کہوٹہ اصغر کیانی سمیت دیگر ممبران پریس کلب کہوٹہ اور معززین علاقہ نے شرکت کی تمام شر کاء نے کیک کاٹا اپنے خطاب میں چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مر تضیٰ نے کہا کہ کچھ لو گ پیدا ہی عظیم ہوتے ہیں اور کچھ لوگ اپنے کاموں سے خود کو عظیم بنا لیتے ہیں اگر یہ بات قائد اعظم محمد علی جناح کے لیے کہی جائے تو غلط نہیں ہوگی قائد اعظم محمد علی جناح کا شمار عالم اسلام کی ان نابغہ روزگار ہستیوں میں ہوتا ہے،جن کے کارنامے اپنی انفرادیت اور تنوع کے باعث دنیا بھر میں رشک نگاہ ہوتے ہیں حقیقت یہ ہے کہ تحریک پاکستان اور وجود پاکستان میں قائد اعظم محمد علی جناح کی ذات ایک روح کا درجہ رکھتی ہے یہ ایک زندہ حقیقت ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ایک سچے راسخ العقیدہ مسلمان تھے۔

کہوٹہ شہر کی سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں

The roads of Kahuta are in ruins

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ شہر کی سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال کے سامنے کلر چوک مٹور چوک تا لاری اڈہ سڑک میں کئی کئی فٹ کھڈے پڑے یں جبکہ معمولی سے بار ش ہو جائے تو سیوریج سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرتی ہیں جبکہ گزشتہ حکمرانوں نے بھی کہوٹہ شہر کے مسائل پر کوئی توجہ نہ دی جبکہ موجودہ منتحب نمائندوں نے الیکشن میں عوام کو تو سبز باغ دیکھا کر وؤٹ لے لیے مگر آڑھائی سالوں میں کوئی میگا پراجیکٹ نہ دے سکے میونسپل کمیٹی کے کروڑوں روپے کے فنڈز خرد برد کیے جا رہے ہیں مگر شہریوں کو نہ صاف پانی ملتا ہے نہ سٹریٹ لائٹس ہیں اور نہ ہی سڑکیں مرمت کی گئی جبکہ محلہ ہائی وے اور میونسپل کمیٹی میں تعنات افسران اور ٹھیکداروں کی ملی بھگت سے کرپشن کا بازار گرم ہے لاری اڈے میں 26لاکھ کے فنڈز سے اگلی چند دوکانیں توڑ کر وہی مٹیریل استعمال کر کے زنگ آلود سریا ڈال کر لاکھوں روپے کی کرپشن ہوئی انکوائری کا وعدہ کرنے کے باوجود کچھ نہ ہوا جبکہ تجاوزا ت کی بھرمار ہے میونسپل کمیٹی کی ملی بھگت اور بھتہ خوری ک وجہ سے سڑک کے دونوں اطراف سوزکیوں رکشوں اور رہڑی بانوں نے قبضہ کر رکھا ہے جسکی وجہ سے گھنٹوں ٹریفک جام رہی ہے عوام علاقہ شہریوں نے کمشنر راولپنڈی اے سی کہوٹہ سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ۔

Show More

Related Articles

Back to top button