DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Christmas cake cut at Municipality Kallar Syedan with Christian community members

کر سمس کے مو قع پر بلدیہ کلر سیداں میں تقریب منعقد ہوئی جس میں کیک کاٹاگیا

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کر سمس کے مو قع پر بلدیہ کلر سیداں میں تقریب منعقد ہوئی جس میں چیف آفیسر صاحبزادہ عمران اختر نے کیک کاٹا اس موقع پر ایلڈ رعنا یت مسیحی،پا سٹرجا و ید مسیحی،سینٹر ی سپر و ا ئز رنو ید مسیحی،آ صف مسیحی،عبید مسیحی،و سیم مسیحی،ا ر شا د مسیحی،پرو یز مسیحی،ر شید مسیحی،امجد مسیحی بھی مو جو د تھے۔چیف آ فیسرصاحبزادہ عمران اختر نے مسیحی ملا ز مین سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ آج کی ا س تقر یب کا مقصد آ پ کو یہ با و ر کر ا نا ہے کہ آ پ اس خوشی کے موقع پر تنہا نہیں ہیں بلکہ مسلمان بھی آپ کی خوشیوں میں برابر کے شریک ہیں ہماری یہ شراکت آپ کو ہمیشہ یہ احساس دلاتی رہے گی کہ آپ ہمارے معاشرے کا اہم رکن ہیں۔

Kallar Syedan; On the occasion of Christmas, a function was held in the municipality of Kallar Sydan in which Chief Officer Sahibzada Imran Akhtar cut the cake. Obaid Masih, Wasim Masih, Arshad Masih, Pervez Masih, Rasheed Masih, Amjad Masih were also present. Chief Officer Sahibzada Imran Akhtar while talking to Christian employees said that The purpose of this event is to reassure you that you are not alone in this joyous occasion but that Muslims share in your joy equally. Our partnership will always make you realize this. That you are an important member of our society.

خاتون نے مبینہ طور پر زہریلی چیز کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔متوفیہ دو بیٹوں اور تین بیٹیوں کی ماں تھی

Mother of five commits suicide

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—36 سالہ خاتون نے مبینہ طور پر زہریلی چیز کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔متوفیہ دو بیٹوں اور تین بیٹیوں کی ماں تھی۔گزشتہ روز دن آڑھائی بجے کے قریب سرسوں کے تیل میں کوئی زہریلی چیز ڈال کر پی لی اور حالت غیر ہونے پر اسے پمز ہسپتال اسلام آباد لے جایا گیا جہاں طبی امداد ملنے سے پہلے ہی وہ چل بسی۔بعد ازاں پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں لایا گیا جس کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔لواحقین نے پولیس نے مذکوریہ کی موت اتفاقیہ طور پر ہونے کا بیان دیا اور متوفیہ کی والدہ کے بیان پر تھا نہ کلر سیداں کے سب انسپکٹر حسن محمود بھٹی اور ہیڈ کانسٹیبل راجہ شاہد محمود اور پولیس چوکی چوکپنڈوری میں تعینات اے ایس آئی واجد حسین نے زیر دفعہ 174ض ف کے تحت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔

فون پر مبینہ دھمکی آمیز مسیجز کا الزام، خاتون سمیت دوملزمان کی ضمانتیں قبل ازگرفتاری منظور

Alleged threatening messages on phone, bail of two accused including woman granted before arrest

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—)فون پر مبینہ دھمکی آمیز مسیجز کا الزام، خاتون سمیت دوملزمان کی ضمانتیں قبل ازگرفتاری منظور۔ مسمات فوزیہ نے الزام عائد کیا تھا کہ مس فرح ناز اور عالمگیر نے مجھے فون پر مسیجز کے ذریعے دھمکیاں دیں، جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا تھا۔ ملزمان کی جانب سے جاوید چشتی ایڈووکیٹ نے آفتاب احمد رائے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں دلائل دیئے کہ دوماہ کی تاخیر سے درج کرایا گیامقدمہ جھوٹ پر مبنی ھے اور ملزمان کو صرف ہراساں کرنا مقصود ھے، مدعیہ مقدمہ نے پہلے بھی ان ملزمان کے خلاف پہلے بھی مقدمہ درج کرا رکھا ھے۔ عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے 50/50ہزار کے مچلکے جمع کرانے کا حکم صادر کر دیا۔

ڈاکٹر فرحت ابراہیم کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کا نیا ایم ایس تعنیات کر دیا گیا

Dr. Farhat Ibrahim has been posted as the new MS of THQ Hospital Kallar Syedan

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کہوٹہ کی سابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فرحت ابراہیم کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں کا نیا ایم ایس تعنیات کر دیا گیا،پی ٹی آئی کی حکومت کے قیام کے فوری بعد انہیں ایم پی اے راجہ صغیر احمد کی شکایت پر تبدیل کیا گیا تھا اور وہ اب بطور ایم ایس کلر سیداں تعنیات کی گئی ہیں۔یاد رہے کہ کلر سیداں بھی ایم پی اے راجہ صغیر احمد کے حلقے میں شامل ہے۔

مدرس محمد شہزاد بھٹی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

Wedding of Master M Shezad Bhatti celebrated

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— مدرس محمد شہزاد بھٹی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے،دعوت ولیمہ میں پنجاب ٹیچر یونین کے رہنماؤں چوہدری ظہیر الحق، عبدالرؤف وینس، ارشد محمود بھٹی،عمران غالب، محمد کامران بھٹی، راجہ محمد شبیر،راجہ طارق محمود، راجہ محمد نواز، علی اصغر کیانی، صوفی راجہ محمد حنیف، منیر چشتی، اصغر بھٹی، غلام ربانی، سہیل جاوید، محمد ارشاد، طاہر انور اور دیگر نے شرکت کی۔

چوآخالصہ کے راجہ بابو شیر افگن کی اہلیہ کی رسم قل چوآخالصہ میں ادا کی گئی

Dua e Qul of the late wife of Raja Babu Sher Afghan of Choa Khalsa observed

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—چوآخالصہ کے راجہ بابو شیر افگن کی اہلیہ کی رسم قل چوآخالصہ میں ادا کی گئی جس میں دربار حسینی کے سجادہ نشین مخدوم سید حسن ناصر نقوی،مخدوم سید عدنان نقوی،سید آصف علی شاہ، مولانا غلام اصغر عباسی، سید امجد علی شاہ، شیخ غلام شبیر، شیخ محمد نصیر، شیخ محمد حنیف،چوہدری غلام شبیر،حوالدار محمود علی جنجوعہ، رجب علی جنجوعہ، شیخ سعید احمد، مظہر الاسلام قریشی،اسحاق حیدری، ڈاکٹر لاڈلے حسن خان اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button