DailyNewsPothwar.comRawat

Rawalpindi crime report; Kotli Sattian police action against gamblers, 11 gamblers arrested

تھانہ کوٹلی ستیاں پولیس کی قماربازوں کے خلاف کاروائی،11قمار باز گرفتار، داؤپر لگی رقم، موبائل فونز برآمد، مقدمہ درج

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ کوٹلی ستیاں پولیس کی قماربازوں کے خلاف کاروائی،11قمار باز گرفتار، داؤپر لگی رقم، موبائل فونز برآمد، مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ ا وکوٹلی ستیاں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے11قمار بازوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں سالک نواز، حسن نواز، لیاقت عظیم، زعفران، فرحان، عمیر احمد، قدیر احمد، نبیل احمد، عبیداللہ، یاسر محمود اور سبیل طارق شامل ہیں،ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم 52ہزار 380روپے، 13 موبائل فونز، 04مرغے برآمدہوئے، جبکہ موقعہ پر موجود 05موٹر سائیکل اور 01سوزوکی پک اپ کو قبضہ پولیس میں لے لیا گیا،ملزمان کے خلاف قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا، ایس پی صدر نے ایس ایچ اوکوٹلی ستیاں اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ قمار بازوں کے خلا ف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔

Rawat; Kotli Sattian Police Station action against gamblers, 11 gamblers arrested, money laundered, mobile phones recovered, case registered. According to details, SHO Kotli Sattian along with his team arrested 11 gamblers for gambling on cockfighting. Nabil Ahmed, Obaidullah, Yasir Mehmood and Sabeel Tariq. Rs 52,380, 13 mobile phones, 04 chickens were recovered from the possession of the accused while 05 motorcycles and 01 Suzuki pick-up were seized from the possession of the accused. A case has been registered under the Gambling Act.

تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی،موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث02ملزمان گرفتار

City police operation, 02 accused involved in motorcycle theft arrested

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی،موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث02ملزمان گرفتار، نقدی اور چوری شدہ 02موٹر سائیکل برآمد۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا کار و موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او سٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث02ملزمان راحیل خان اور بلال افضل کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ 02موٹر سائیکل اورچوری شدہ موٹر سائیکلز کی فروخت سے حاصل کردہ رقم 43ہزار روپے برآمد ہوئے،ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزمان تھانہ سٹی کے علاقے میں وارداتیں کرتے تھے،ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے، ایس پی راول نے ایس ایچ او سٹی اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

تھانہ رتہ امرال پولیس کی کاروائی، ڈکیتی،راہزنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گجر گینگ گرفتار

Ratta Amral police arrest two-member Gujjar gang involved in robbery, burglary and theft

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ رتہ امرال پولیس کی کاروائی، ڈکیتی،راہزنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گجر گینگ گرفتار،نقدی، 03 موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعما ل ہونے والا اسلحہ وایمونیشن برآمد۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منظم و متحرک گینگز کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او رتہ امرال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ڈکیتی، راہزنی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 02رکنی گجر گینگ کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں شریف گجر اور علی شامل ہیں،ملزمان کے قبضہ سے نقدی،03موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ و ایمونیشن برآمد ہوا،ایس ایچ او نے بتایاکہ ملزمان تھانہ ر تہ امرال کے علاقے میں وارداتیں کرتے تھے،ملزمان کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیا جا رہا ہے، درست شناخت پریڈ کے بعد ملزمان سے مزیدمال مسروقہ کی برآمد گی کا تحرک کیا جائے گا،ایس پی راول نے ایس ایچ او رتہ امرال اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے، منظم و متحرک گینگز کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

تھانہ کہوٹہ پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی،کیٹیگری(اے)کا اشتہاری مجرم گرفتار

Kahuta police take action against notorious criminals, arrest Category (A) criminals

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ کہوٹہ پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی،کیٹیگری(اے)کا اشتہاری مجرم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ ا و کہوٹہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے کیٹیگری(اے) کے اشتہاری مجرم راشد اقبال کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم رابری کے مقدمہ میں چند ماہ سے کہوٹہ پولیس کو مطلوب تھا، اشتہاری مجرم کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کر دیا گیا ہے،درست شناخت پریڈ کے بعد اشتہاری مجرم سے مزید تفتیش کی جائے گی،ایس پی صد رنے ایس ایچ او کہوٹہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے، اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

تفتیشی افسران کوبذریعہ کراس چیک 01کروڑ 30لاکھ سے زیادہ رقم کی ادائیگی کی جا چکی ہے

More than Rs. 133 million has been paid to the investigating officers through cross check

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…سی پی او راولپنڈی کی ہدایت پر تفتیشی افسران کو تفتیش کی مد میں ہونے والے مختلف اخراجات کے بل ادا کر نے کا سلسلہ جاری،بلوں کی ادائیگی بذریعہ کراس چیک کی گئی،ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی زیر نگرانی رواں مالی سال میں اب تک تفتیشی افسران کوبذریعہ کراس چیک 01کروڑ 30لاکھ سے زیادہ رقم کی ادائیگی کی جا چکی ہے، تفتیشی فنڈزکی ادائیگی کا مقصد تفتیشی افسران کو تفتیش کے دوران ہونے والے اخراجات کی ادائیگی اور تفتیش کے معیار کو بہتر و شفاف بنانا ہے۔تفصیلات کے مطابق تفتیشی افسران کو دوران تفتیش فنڈز کی بروقت فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا جس کو مدنظر رکھتے ہوئے سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے تفتیشی فنڈز کی بروقت فراہمی کے لیے ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل کو ہدایات جاری کیں تاکہ تفتیشی فنڈز کی بروقت فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے تفتیشی افسران کی مشکلات کو حل کیا جا سکے، ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل نے 08تفتیشی افسران کو تفتیشی فنڈز کی مد میں 08لاکھ 65ہزار 29روپے کی ادائیگی بذریعہ کراس چیک کی،چیک وصول کرنے والے افسرا ن میں ایس آئی مخدوم حسین،ایس آئی محمد ادریس، ایس آئی شہزاد علی، ایس آئی عابد شاہ، ایس آئی جمال نواز، ایس آئی عارف محمود، ایس آئی حبیب الرحمن اور اے ایس آئی اظہر اقبال شامل ہیں،رواں مالی سال میں اب تک تفتیشی افسران کو تفتیش کی مد میں اب تک بذریعہ کراس چیک01کروڑ 30لاکھ روپے سے زیادہ کی رقم ادا کی جاچکی ہے، فنڈز بروقت جاری کرنے کا مقصد تفتیش کے معیار کو بہتر بنانا اور شفافیت کے عمل کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ تفتیشی افسران کے مسائل کو حل کرنا ہے،فنڈز کے اجراء سے تفتیش میں درپیش مسائل کاحل اور تفتیشی عمل میں شہریوں کی شکایات کا ازالہ ممکن ہو سکے گا،ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل کا کہناتھا کہ ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران تفتیش کے دوران ہونے والے اخراجات کے بل مرتب کر کے انوسٹی گیشن آفس بھجوائیں تاکہ تفتیشی اخراجات کی رقم کی برآمدگی کے لیے کاروائی کی جا سکے، اس موقعہ پر سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے کہا کہ تفتیش کے معیار کو بہتر بنانا اور شہریوں کو بروقت انصاف فراہم کرنا راولپنڈی پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے،تفتیشی افسران کو تفتیشی فنڈز کی فراہمی کو شفاف بنانے کے لیے فنڈز کی فراہمی چیکس کے ذریعے کی جا رہی ہے اور اس عمل کو مزید آسان بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

راولپنڈی پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، کیٹیگری(اے)کے اشتہاری مجرم سمیت 03 اشتہاری گرفتار

Rawalpindi police cracks down on notorious criminals, arrests 03 notorious criminals

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…:راولپنڈی پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، کیٹیگری(اے)کے اشتہاری مجرم سمیت 03 اشتہاری گرفتار۔تفصیلا ت کے مطابق راولپنڈی پولیس کا سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری ملزمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او پیرودہائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے کیٹیگری (اے)کے اشتہاری مجرم نور محمد کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم ڈکیتی کے مقدمہ میں چند ماہ سے پیرودہائی پولیس کو مطلوب تھا، اشتہاری مجرم کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کردیا گیا، شناخت پریڈ کے بعد اشتہاری مجرم سے مزید تفتیش عمل میں لائی جائے گی،جبکہ پیرودہائی پولیس نے ایک اور کاروائی کرتے ہوئے کیٹیگری(بی)کے اشتہاری مجرم رحمن فراز کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم دھوکہ دہی کے مقدمہ میں سال2019سے پیرودہائی پولیس کو مطلوب تھا،ایس ایچ اووارث خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے کیٹیگری(بی)کے اشتہاری مجرم ریاض حسین کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم دھوکہ دہی کے مقدمہ میں چند ماہ سے وارث خان پولیس کو مطلوب تھا،ایس پی راول نے متعلقہ ایس ایچ او ز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

…سی پی اوراولپنڈی کی جانب سے شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری

Continuation of measures by CP and Rawalpindi to provide better facilities to the citizens

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…سی پی اوراولپنڈی کی جانب سے شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری،پنجاب پولیس کے(SIPs)تھانوں کی ایس اوپیز کا تمام تھانوں میں نفاذ کا عمل شروع،تمام تھانو ں کے سٹاف کو (SIPs)تھانوں کی ایس اوپیز کی ٹریننگ کروا جارہی ہے،(SIPs)کی ایس او پیز کی ٹریننگ کا مقصد شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کی جانب سے شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، پنجاب پولیس کے(SIPs)تھانوں کی ایس اوپیز کا تمام تھانوں میں نفاذ کا عمل شروع کردیاگیاہے،سی پی اوکی ہدایت پر تھانوں کے سٹاف کو (SIPs)تھانوں کی ایس اوپیز کی ٹریننگ کروائی جارہی ہے،جن تھانوں کے سٹاف کو ٹریننگ کروائی گئی ہے ان سے (SIPs)تھانوں کی ایس اوپیزکے متعلق حاصل کردہ معلومات کی جانچ پڑتال کے لیے امتحانات کے انعقادکا سلسلہ بھی جاری ہے، سی پی اوکی ہدایت پر سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشنز (SIPs)کے متعلق ایک جامع دستاویز تیار کرکے راولپنڈی پولیس کے ڈویژنل ایس پیز،ایس ڈی پی اوز کوفراہم کی گئی،دستاویز میں (SIPs)تھانوں کی ایس اوپیزکے متعلق مکمل معلومات شامل کی گئی ہیں،ان ایس اوپیز میں تھانوں کے انفراسٹرکچر،ایس ایچ اوز اورتفتیشی افسران کی کارکردگی کو ماپنے کامعیار،تھانوں میں بیٹ سسٹم کا نفاذ،وکٹم سپورٹ آفیسر،ہدایات برائے محرر وفرنٹ ڈیسک سٹاف،ایس او پیز برائے فرنٹ ڈیسک،حوالات کی صفائی،سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب،شہریوں سے اچھے برتاؤ اوران سے ڈیلنگ کے ضابطہ اخلاق واضح کیے گئے ہیں،(SIPs)کی ایس او پیز کی ٹریننگ کا مقصد شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے،ابتدائی طورپرایس پی راول ڈویژن رائے مظہر اقبال،اے ایس پی گوجرخان حناء نیک بخت،اے ایس پی صدر سرکل سعود خان، ڈی ایس پی کہوٹہ سرکل افضال شاہ اورڈی ایس پی اوارث خان سرکل طارق محبوب نے اپنے اپنے سرکلز کے پولیس افسران سے امتحانات لیے،اس موقعہ پر سی پی اوراولپنڈی نے دیگرڈویژنل ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھی اپنے ڈویژن اور سرکل کے پولیس سے سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشنز (SIPs)کی ایس او پیز کے متعلق ٹریننگ کے عمل کو جلد از جلد مکمل کروائیں،سی پی او کا کہنا تھا کہ راولپنڈی پولیس کی جانب سے شہریوں کو تھانوں میں پولیس کے متعلق بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں، ابتدائی طور پر تھانہ صدر بیرونی، تھانہ کینٹ اور تھانہ نیوٹاؤن میں سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشنز (SIPs)کے طرز پر سہولیات کی فراہمی کا آغاز کیا گیا ہے جس کا دائرہ کار راولپنڈی کے دیگر تھانوں تک بھی بڑھایا جائے گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button