DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Habib-ur-Rehman, a 19-year-old hotel worker near Kallar Syedan murdered

کلرسیداں کے قریب ہوٹل پر کام کرنے والے انیس سالہ محنت کش حبیب الرحمٰن کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— کلرسیداں کے قریب ہوٹل پر کام کرنے والے انیس سالہ محنت کش حبیب الرحمٰن کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا روات پولیس نے مقدمہ درج کر لیا شوکت علی ولد چوہدر ی محمد فضل سکنہ پلیتر کہوٹہ نے روات پولیس کو بتایا کہ ان کا چھوٹا بیٹا حبیب الرحمٰن ایک ماہ سے کلرسیداں کے قریب شاہ باغ میں ایک ہوٹل میں بطور ویٹر نوکری کرتا تھا جو ایک ہفتہ قبل گھر واپس آیا اور اس نے بتایا کہ اس کے ہوٹل پر دو آدمی کھانا کھانے آئے تھے جن سے کسی بات پر لڑائی جھگڑا ہو گیا اور انہوں نے مجھے قتل کرنے کی دھمکیاں دی ہیں اور ان دونوں اشخاص کو ہوٹل کا مالک محمد خلیل اور دیگر ملازمین جانتے ہیں میرا بیٹا ہوٹل پر کام کرنے کے لیئے گھر سے نکلا تو شام کو مجھے اطلاع ملی کہ میرے بیٹے حبیب الرحمٰن کو قتل کر دیا گیا ہے ملزمان نے نعش کلرسیداں روڈ سے ملحق پلاٹ میں پھینک دی روات پولیس نے اقدام قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

Kallar Syedan; Habib-ur-Rehman, a 19-year-old labourer working at a hotel was murdered. Rawat police have registered case. He had been working as a waiter in a hotel in Shah bagh for a month. He returned home a week ago and said that two men had come to his hotel to have a meal and have threatened to kill me and these two people are known to the owner of the hotel Muhammad Khalil and other employees. Habib-ur-Rehman was murdered and his body in a plot adjacent to Kallar Syedan Road. Rawat police have started investigation.

راجہ وقار اشرف ولد راجہ محمد اشرف سکنہ موہڑہ بوہڑی والا داخلی ٹکال کا نامعلوم ملزمان موٹرسائیکل چوری کر کے لے گے

Raja Waqar Ashraf, son of Raja Muhammad Ashraf, resident of Mohra Bohri Wala motorcyclestolen

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— راجہ وقار اشرف ولد راجہ محمد اشرف سکنہ موہڑہ بوہڑی والا داخلی ٹکال نے شام تقریبا سوا پانچ بجے اپنا موٹر سائیکل اپنے گھر کے باہر کھڑا کیا کچھ دیر گزرنے کے بعد گھر سے باہر نکلا تو دیکھا موٹر سائیکل گھر سے غائب تھا اور نامعلوم ملزمان موٹرسائیکل چوری کر کے لے جاچکے تھے کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

محمد فیاض ولد نوازش علی سکنہ چنام سے چوررقم لے کر فرار ہو گئے پولیس نے مقدمہ درج

Money stolen from Nawazish Ali of Chanam by conmen

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—محمد فیاض ولد نوازش علی سکنہ چنام دن گیارہ بجے، یو بی ایل برانچ چوک پنڈوری سے ایک لاکھ پچاس ہزار روپے نکلوا کر بنک سے باہر نکلا تو اسے ایک آدمی ملا جس نے اسے کہا کہ زمین پر جو پیسے پڑے ہیں آپ کے ہیں، اسی اثناء میں اس کے مزید دو ساتھی بھی پہنچ گئے اور اسے ورغلا کر بازار سے تھوڑا باہر لے گئے جہاں سے وہ رقم لے کر فرار ہو گئے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم عقیل لیاقت جی ضمانت بعد از گرفتاری منظور

Accused in murder case Aqeel Liaqat granted bail

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— ہائی کورٹ راولپنڈی کے جسٹس شاہد عباسی نے تھانہ کلر سیداں کے اقدام قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم عقیل لیاقت جی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی۔ملزم پر الزام تھا کہ اس نے فائرنگ کر کے عابدہ شاہین اور حماد الرحمان کو زخمی کردیا۔ملزم کی جانب سے راجہ عابد حسین ایڈووکیٹ نے پیروی کی عدالت نے ملزم کی ضمانت منظور کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔

جامعہ غوثیہ معصومیہ کلرسیداں میں منعقدہ ختم نبوت کانفرنس

Khatam e Nubuwat held at Jammia Ghausia Masoomia Kallar Syedan

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—تحریک لبیک کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ اقتدار ہماری منزل نہیں ہمیں تاجدار ختم نبوت کی خوشنودی چاہیئے پی ڈی ایم ووٹ کی عزت کا سوال کرتے ہیں کبھی نبی ﷺ کی حرمت کی بات نہیں کرتے تبدیلی کا کیڑا بھی مر رھا ہے ہم حسین ابن علی کا مشن لے کر نکلے ہیں کارکن مشکل وقت کے لیئے تیاریاں شروع کردیں ان خیالات کا اظہار مقررین نے جامعہ غوثیہ معصومیہ کلرسیداں میں منعقدہ ختم نبوت کانفرنس کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں تحریک لبیک کے رہنماؤں اور علمائے اکرام نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب کی صدارت راجہ ازرم حمید سیالوی نے کی تحریک لبیک کے رہنما پیر سید عنایت حسین سلطانپوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہلسنت ملک میں واضح اکثریت رکھنے کے باوجود حق حاکمیت سے محروم ہیں تو اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم نے اللہ کو ماننے کے باوجود دلوں میں بت بھی پال رکھے ہیں ہم نے تعویز فروشوں کو ولی اللہ مان لیا ہے یہ بہروپیئے دین فروش ہیں یہ اللہ کے مقرب لوگ نہیں ہیں ان کی نظر لینڈ کروزنوں نذرانوں اور لفافوں پر ہوتی ہے یہ لوگ اسلام کے محافظ نہیں دشمن ہیں تقریر کرنے کے لیئے پیسوں کا تعین کرنا بھی حرام ہے پیروں کو لاکھوں کے نذرانے دینے والوں کے والدین دھکے کھاتے پھرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اسلام آکسفورڈ اور بیکن ہاؤس سے نہیں مساجد اور مدارس سے ملتا ہے کارکن خود کو دامن مصطفیٰ سے وابستہ کرکے مشکل حالات کے لیئے تیار کرلیں انہوں نے کہا کہ ممتاز قادری کو پھانسی دینے والے آج خود دربدر کو بھٹک رہے ہیں تبدیلی کا کیڑا بھی دم توڑ چکا ہے عوام ان جھوٹے سیاستدانوں کے دھوکے میں ہرگز نہ آئیں ہم ختم نبوت کے پہرے دار ہیں ڈنڈے لاٹھیاں اور جیلیں ہمارے عزم اور حوصلوں کو کمزور نہیں کرسکتیں ہم حسین ابن علی کے مشن پر نکل کھڑے ہوئے ہیں علامہ مفتی فتح محمد نے کہا کہ علامہ خادم حسین رضوی مؤزن ناموس رسالت اور محافظ عقیدہ ختم نبوت تھے علما کو دین کی ٹھیکیداری کے طعنے دینے والے سن لیں ہمیں اپنے نبی ص کی حرمت اپنی جان و مال اور اولاد سے زیادہ عزیز ہے اب ملک کے ہر غیرت مند شخص کو نبی ص کی حرمت کا پہرے دار بننا ہوگا علامہ مختار رضوی نے کہا کہ علامہ خادم حسین رضوی نے ناموس رسالت کے تحفظ میں زندگی بسر کی اس نے گدی نشینوں کی طرح خانقاہوں میں بیٹھنے اور نذرانے وصول کرنے کی بجائے ختم نبوت کے دشمنوں کو چیلنج کیا جس کی بدولت آج ملک کے طول و عرض میں ختم نبوت کے کروڑوں مجاھد موجود ہیں جو نبی ص کی حرمت پر مر مٹنے کو تیار ہیں تحریک کے ضلعی صدر محمد رمضان چشتی نے کہا کہ ہم خادم حسین رضوی کے مشن کو ہرصورت مکمل کریں گے ملک کو دھوکے باز سیاستدانوں سے پاک کرکے قیام پاکستان کے مقاصد کو عملی تعبیر دیں گے اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں اسلام کے سوا کوئی اور نظام قبول نہیں ہے۔

جماعت اسلامی کے زیراہتمام فیملی تربیتی پروگرام 27دسمبر بروز اتوار صبح نو بجے سے دن ایک بجے تک پیرس شادی ہال میں منعقد ہو رہا ہے

A family training program under the auspices of Jamaat-e-Islami is being held on Sunday, December 27 from 9:00 am to 1:00 pm at the Paris Wedding Hall.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—جماعت اسلامی کے زیراہتمام فیملی تربیتی پروگرام 27دسمبر بروز اتوار صبح نو بجے سے دن ایک بجے تک پیرس شادی ہال میں منعقد ہو رہا ہے جس میں سیاسی جماعتیں تقسیم کے بغیر خواتین و حضرات اور بچوں کو مدعو کیا گیا ہے جہاں انہیں پروفیسر نوید الطاف اور دیگر مقررین تربیت دیں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button