Kallar Syedan; High Court suspends order of local court for exhumation of unmarried girl who allegedly committed suicide
لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں مبینہ طور پر خود کشی کرنے والی غیر شادی شدہ لڑکی کی قبر کشائی کے لئے مقامی عدالت کے جاری حکم نامے کو معطل کر دیا
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں مبینہ طور پر خود کشی کرنے والی غیر شادی شدہ لڑکی کی قبر کشائی کے لئے مقامی عدالت کے جاری حکم نامے کو معطل کر دیا۔12نومبر کو کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں 21 سالہ غیر شادی شدہ لڑکی نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی تھی جسے وارثان نے پولیس کو اطلاع دہئے بغیر مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا تھا جس پر تھانہ کلر سیداں پولیس نے شک گزرنے اور اصل محرکات کا پتہ چلانے کیلئے مقامی عدالت سے متوفیہ کی قبر کشائی اور پوسٹمارٹم کروانے کی استدعا کی تھی جس مقامی عدالت نے متوفیہ کا پوسٹمارٹم کرونے کا حکم جاری کر رکھا تھا جسے اب اعلی عدالت نے معطل کر دیا ہے۔ دریں اثناء سردار خالد محمود سکنہ پنڈ میرگالہ نے تھانہ کلر سیداں میں تحریری درخواست میں بیان کیا کہ میری 21 سالہ بیٹی مسماۃ (م)گھر پر ہوتی تھی،12 نومبر بوقت 3 بجے دن میں گھر سے باہر تھا کہ مجھے اطلاع ملی کہ میری بیٹی (م)خون میں لت پت پڑی ہوئی ہے جس پر میں فوری طور پر گھر پہنچ گیاجہاں مجھے معلوم ہوا کہ گھر والے اسے گاڑی میں ڈال کر مقامی کلینک لے گئے ہیں۔کلینک پر پہنچا تو وہاں پر موجود ڈاکٹر نے بتایا کہ بیٹی فوت ہو چکی ہے،میری بیٹی کے پیٹ سے خون بہہ رہا تھا اور پیٹ پر کسی نامعلوم آلہ کے زخم تھے۔بیٹی (م) نے نامعلوم وجوہ کی بنا پر خود کشی کی ہے جو میں نے بدنامی سے بچنے کیلئے پولیس کو اطلاع دہئے بغیر اس کی تدفین کر دی تھی۔
Kallar Syedan; Lahore High Court Rawalpindi bench has suspended the order issued by a local court for exhumation of an unmarried girl who allegedly committed suicide in the vicinity of Klar Syedan. The married girl had allegedly committed suicide and her heirs had buried her in the local cemetery without informing the police. The Kallar Syedan police station conducted a search of the deceased’s grave by the local court to find out the real motives behind the incident. An exhumation and postmortem was requested which was ordered by the local court to conduct postmortem of the deceased which has now been suspended by the high court. Meanwhile, Sardar Khalid Mehmood, a resident of Pind Mirgala, stated in a written application in Kallar Syedan police station that my 21-year-old daughter Mismat (M) was at home. On November 12, at 3 o’clock in the afternoon, I was informed that my daughter (M) There is addictive bile in the blood on which I immediately reached home where I found out that the family members put her in the car and took her to the local clinic. When I reached the clinic, the doctor there said that my daughter had died. My daughter was bleeding from her stomach and had an unknown device wound on her stomach. My daughter committed suicide for unknown reasons which I did without informing the police to avoid unnecessary public embracement.
قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم محمد شمریز سکنہ ڈھوک کسی والی داخلی منیاندہ کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا
accused in murder case Mohammad Shamriz, resident of Dhok Kassi, Manianda, was sentenced to death and fined Rs 300,000
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی مظفر نواز ملک نے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنا دیا۔ملزم محمد شمریز سکنہ ڈھوک کسی والی داخلی منیاندہ نے نومبر 2017میں رشتے کے تنازعے پر فائرنگ کر کے فرسیاب خان کو قتل جبکہ محمد اخلاق کو زخمی کر دیا تھا۔قتل کا مقدمہ مقتول کے والد پرویز اختر کی مدعیت میں تھانہ کلر سیداں مدرج کیا تھا۔ ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا گیا،ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل کی زیر نگرانی انوسٹی گیشن اور لیگل ٹیموں نے مقدمہ کی موثر پیروی کی جس کے پیش نظر معزز عدالت نے ملزم محمد شمریز کو جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی۔
موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم خرم سکنہ کہوٹہ سے 13 مسروقہ موٹر سائیکلز برآمد
13 stolen motorcycles recovered from Kahuta resident accused of motorcycle theft
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— تھانہ کلر سیداں پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر راجہ عبدالمنصور نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم خرم سکنہ کہوٹہ سے 13 مسروقہ موٹر سائیکلز برآمد کر کے جوڈیشل ریمانڈ پر اسے اڈیالہ جیل منتقل کر دیا۔دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا تھا کہ اس نے تمام موٹر سائیکلوں کو تھانہ کہوٹہ کی حدود سے چوری کیا تھا اور بعد ازاں پانچ کے قریب موٹر سائیکلوں کو جنگل میں جبکہ باقی موٹر سائیکلوں کو شاہ باغ میں واقع ایک ویران گھر میں چھپا رکھا تھا۔ملزم نے بتایا کہ وہ ویلڈنگ کا کاروبار کرتا تھا جو کورونا کے باعث ٹھپ ہو گیا تھا جس کے بعد اس نے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کا منصوبہ بنایا جو زیادہ دیر نہ چل سکا اور پولیس کے شکنجے میں آ گیا۔پولیس کے مطابق ملزم کے دو مزید سہولت کاروں کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں اور ان سے بھی مزید مسروقہ موٹر سائیکل برآمد ہونے کی توقع ہے۔
یوکے میں مقیم حاجی محمد ایوب تین لاکھ روپے کی رقم روڈ کی تعمیر کیلئے عطیہ کر دی
Haji Muhammad Ayub, a resident of UK, donated Rs. 300,000 for the construction of the road
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— فیلڈ آفس کنوہا کے نواحی گاؤں ڈھوک لسوڑا میں اپنی مدد آپ کے تحت گزشتہ کئی برسوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے والی رابطہ سڑک کو تین لاکھ روپے کی رقم سے کنکریٹ کرنا شروع کر دیا۔ڈھوک لسوڑا کے رہائشی محمد ریاض نے بتایا کہ انہوں نے روڈ کی تعمیر کیلئے متعدد بار ایم پی اے راجہ صغیر احمد سے رابطہ قائم کیا مگر وہاں سے مایوسی کے بعد یوکے میں مقیم حاجی محمد ایوب سے رقم عطیہ کرنے کی درخواست کی جس پر انہوں نے فوری طور پر تین لاکھ روپے کی رقم روڈ کی تعمیر کیلئے عطیہ کر دی جس کے بعد گزشتہ روز کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
بہو کا والد عزیز طارق مسلح کلہاڑی ہمارے گھر کے اندر داخل ہو کر یکے بعد دیگرے دو وار سیدھے کلہاڑی میرے سر پر ماری
M Sadique of Nala Musalmana registers police report after being attacked with Kollari
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— محمد صدیق سکنہ نلہ مسلماناں نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو بتایا کہ میں اپنے بیٹے وسیم کی شادی ڈیڈھ برس قبل مسمی عزیز طارق کی بیٹی کیساتھ کی تھی۔میری بہو عرصہ دو ماہ سے ناراض ہو کر اپنے والدین کے پاس رہائش پذیر ہے۔ گزشتہ روز شام کے وقت،میں اپنے گھر میں موجود تھا کہ میری بہو کا والد عزیز طارق مسلح کلہاڑی اور نوید طارق مسلح آہنی راڈ،جمیل طارق مسلح ڈنڈا ہمارے گھر کے اندر داخل ہو گئے اور آتے ہی عزیز طارق نے یکے بعد دیگرے دو وار سیدھے کلہاڑی میرے سر پر کئے جو میں زخمی ہونے کی وجہ سے گر پڑا۔میرے شور واویلا کرنے پر میرا بھائی محمد بنارس،میری بھابھی،میری بیٹی اور دوسری بہو بھی آ گئی جنہوں نے مجھے بچانے کی کوشش کی تو عزیز طارق نے سیدھا وار کلہاڑی میرے بھائی بنارس پر کیا جو اس کے سامنے ماتھے پر لگا پھر وار کلہاڑی یکے بعد دیگرے کئے جو اس کو سر پر لگے، نوید طارق نے وار آہنی راڈ کیا جو میری بھابی کے دائیں بازو پر لگا پھر جمیل طارق نے وار ڈنڈا کیا جو میری بھابی کے بائیں بازو پر لگا۔پھر نوید طارق نے وار آہنی راڈ کیا جو میری بہو کے سر پر لگاجس کے بعد ہم سب زخمی ہو کر صحن میں گر پڑے۔وجہ عناد میری بہو جو طیبہ طارق ہے عرصہ قریب دو ماہ سے ناراض ہو کر اپنے والدین کے پاس ہے۔
کلر سیداں میں ہال یونین کے نام سے نئی تنظیمی باڈی تشکیل دے دی گئی
A new organizational body called Hall Union was formed in Kallar Syedan
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— کلر سیداں میں ہال یونین کے نام سے نئی تنظیمی باڈی تشکیل دے دی گئی جس کے تحت محمد عدنان کو اتفاق رائے سے صدر جبکہ شاہد سلیم کو سینئر نائب صدر کے عہدوں پر نامزد کر دیا گیا۔اسی طرح عقیل الرحمان نائب صدر اول، طارق محمود نائب صدر دوئم،راشد خالد جنرل سیکرٹری اور عبدالرحمان کو سیکرٹری فنانس نامزد کر دیا گیا ہے۔اس بات کا فیصلہ گزشتہ روز ایمپلائز ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی صدر محمد ندیم راجہ کی صدارت میں کلر سیداں میں منعقدہ ایک اجلاس میں کیا گیا۔ سیکرٹری انفارمیشن ایمپلائز ایسوسی ایشن رمیض قریشی اور کلر سیداں میں قائم پانچ شادی ہالز کے مالکان، جنرل منیجرز اور ملازمین بھی موجود تھے۔اس موقع پر مرکزی صدر محمد ندیم راجہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئی باڈی تشکیل پانے کے بعد کلر سیداں میں شادی ہالز انتظامیہ کو یونین کا درجہ دے دیا گیا۔ نئی عہدیداروں کو مبارک باد دیتے ہوئے انہوں نے نئی منتخب انتظامیہ سے اس توقع کا اظہار کیا کہ یونین کے تحفظ اور اس کی مضبوطی کیلئے سب کو اب متحد رہنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ایڈیشنل ایس او پیز کے مطابق راولپنڈی/اسلام آباد میں تمام شادی ہالز اور مارکیز کو انڈور کاروبار کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے مگر کلر سیداں انتظامیہ ایسی رعایت دینے کو تیار نہیں۔انہوں نے تحصیل انتظامیہ کو خبر دار کیا کہ اگر انہوں نے کلر سیداں میں شادی ہالز انتظامیہ کو انڈور کاروبار میں بلاجواز تنگ کرنا بند نہ کیا تو وہ قانونی چارہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ انتظامیہ سے ہر طرح کا تعاون کرنے کو تیار ہیں مگر انتظامیہ بھی اپنا رویے میں نرمی پیدا کرے۔
تعزیت
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن ڈاکٹر صاحبزادہ ساجدالرحمان،سابق رکن اسمبلی محمود شوکت بھٹی،شیخ ساجد الرحمان،راجہ پرویز اشرف،ظفر اقبال بگھاروی،راجہ محمد فیاض بیور،سجاد ستی، چوہدری ابرار حسین،چوہدری توقیراسلم،چوہدری طارق تاج،چوہدری عبدالقدوس،حاجی محمد اسحاق،چوھدری اسد الرحمان ایڈووکیٹ نے گاؤں ماہلی وینس جا کر سابق چیئرمین یوسی کنوھا راجہ پرویز اختر قادری سے ملاقات کی اور ان کی والدہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— تحصیل کلرسیداں سے تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان نے سابق امیدوار حلقہ پی پی سات حافظ منصور ظہور لنگڑیال کی قیادت میں لاہور جا کر علامہ خادم حسین رضوی کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر سابق ناظم یوسی نلہ مسلماناں کیپٹن چوہدری منظورحسین،مختار رضوی،حافظ غضنفر محمود،زعفران احمد،محمد وسیم،عاطف لطیف ستی،صوفی سید رسول موجود تھے۔ وفد میں قائد تحریک لبیک کے سربراہ سعد رضوی سے ملاقات کی اور دلی تعزیت کا اظہار کیا مولانا سعد رضوی نے کہا کہ تحریک خادم حسین رضوی کے مشن کو جاری رکھے گی سازشی عناصر قادیانیوں کی ریشہ دوانیوں اور حکومتی ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوں گے ملک بھر میں لبیک یا رسول اللہ کے نعرے گونجتے رہیں گے حافظ منصور لنگڑیال نے کہا کہ حکمران ایک خادم حسین رضوی سے الرجی تھے انہیں اب ایک نہیں کروڑوں رضویوں کی کا سامنا کرنا ہوگا ہم ختم النبوت پر پہرہ دیتے رہیں گے۔