DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; MNA Sadaqat Ali Abbassi announces 70 Lakh Rps funds for each of union councils

ترقیاتی فنڈز کی شفاف اور مساویانہ تقسیم کے سلسلے میں کہوٹہ کلب میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ایم این اے صدر شمالی پنجاب صداقت علی عباسی نے کی،تقریب میں ہر یوسی کو 70 لاکھ روپے کے فنڈز کی تقسیم کا اعلان

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ترقیاتی فنڈز کی شفاف اور مساویانہ تقسیم کے سلسلے میں کہوٹہ کلب میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ایم این اے صدر شمالی پنجاب صداقت علی عباسی نے کی،تقریب میں ہر یوسی کو 70 لاکھ روپے کے فنڈز کی تقسیم کا اعلان کیا گیا ہریوسی کے عمائدین کو بیٹھ کر ان میں فنڈز کے استعمال کے سلسلے میں مشاورت کا موقع فراہم کیا گیا،کہوٹہ شہر کیلئے نئے آٹھ کروڑ کے فنڈز کا اعلان کیا گیا جو کہ صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان شہر کے ترقیاتی فنڈ کو دیکھیں گے صداقت علی عباسی نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ خطہ کوہسار کی تاریخ میں یہ پہلی دفعہ ہو رہا ہے کہ عوامی فلاح کے فنڈز کے استعمال کا فیصلہ چند ٹھیکیدار یا کھڑپینچوں کی بجائے باعزت اور شفاف طریقے سے عوام کرتے ہیں اجتماعی مشاورت اور شفافیت سے طے کیے گئے فیصلے ہمیشہ صحیح ثابت ہوتے ہیں موجودہ نمائندگان نے اپنے اور عوام کے درمیان کا فاصلہ ختم کر دیا ہے لوگ بے خوف خطر اپنی تجاویز مشورے اور تنقید اپنے نمائندوں کے سامنے کر سکتے ہیں ہر چھوٹا بڑا منصوبہ طے ہونے سے پہلے عوام کے سامنے رکھا جاتا ہے اور فیصلے چند ذاتی دوستوں کی بجائے عوام کرتے ہیں جو بہت پائیدار ہوتے ہیں صداقت علی عباسی نے مزید کہا کہ اقتدار میں آنے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کہوٹہ کو اپ گریڈ کروایا جو پہلے فیز میں 60 بیڈز اور اگلے فیز میں 40 بیڈز پر مشتمل ہسپتال بن جائے گا سہالہ فلائی اوور کا منصوبے پر کام جاری ہے 30 کروڑ روپے جاری ہو چکے ہیں 23 دسمبر کو ڈیزائن کنسلٹنٹ کا ٹینڈر ہو رہا ہے کہوٹہ کے شہریوں سے یہ وعدہ ہے کہ نیا مالی سال شروع ہونے سے پہلے آپ کو گراؤنڈ پر کام ہوتا ہوا نظر آئے گا طلباء و طالبات کی تعلیمی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے اگلے تعلیمی سال سے پہلے پہلے کہوٹہ شہر میں طلباء و طالبات کے لئے الگ الگ پوسٹ گریجویٹ کلاسز شروع کی جائیں گی اور پوری کوشش ہوگی ان کو کوہسار یونیورسٹی سے ڈگری دی جائے ساڑھے تیرہ کروڑ روپے کھلول سویڑی روڈ کا ٹینڈر جنوری کے پہلے ہفتے میں لگ جائے گا کنیسر ستیاں میں 4 کروڑ سے زائد مالیت کی سڑک کا کام جاری ہے انشااللّہ 5 سال میں کہوٹہ میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے حقیقی تبدیلی نظر آئے گی۔

Kahuta; In connection with the transparent and equitable distribution of development funds, a function was held at Kahuta Club which was presided over by MNA President North Punjab Sadaqat Ali Abbasi. At the function, it was announced that funds of Rs. 70 Lakh would be distributed to each UC. A new fund of Rs. 8 Caror was announced for Kahuta city.

کہوٹہ کے محلہ گلہ میں راجہ وحید احمد خان اور سردار مظہر حسین کی خصوصی درخواست پر ایم این اے صداقت علی عباسی اورایم پی اے راجہ صغیر احمد کی کوششوں سے بجلی کے نئے پولوں کی تنصیب

Installation of new electricity poles in Mohalla Galla

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کے محلہ گلہ میں راجہ وحید احمد خان اور سردار مظہر حسین کی خصوصی درخواست پر ایم این اے صداقت علی عباسی اورایم پی اے راجہ صغیر احمد کی کوششوں سے بجلی کے نئے پولوں کی تنصیب۔ اہلیان علاقہ کی طرف سے ایم این اے صداقت علی عباسی،ایم پی اے راجہ صغیر احمد، راجہ وحید احمد خان اور سردار مظہر حسین کا تہ دل سے شکریہ۔تفصیل کے مطابق کہوٹہ ایم سی کے علاقہ ڈھوک گلہ کے بعد جگہوں میں بجلی کے پول نہیں لگے بجلی ناں ہونے کی وجہ سے اہلیان علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑھ رہا تھا معززین علاقہ نے اپنے اس بڑھے مسلے سے پی ٹی آئی کی معروف شخصیات راجہ وحید احمد خان اور سردار مظہر حسین کو آگاہ جس پر انہوں نے فی الفور نوٹس لیتے ہوئے اپنے منتخب ممبران ایم این اے صداقت علی عباسی،ایم پی اے راجہ صغیر احمدکو آگا ہ جس پر انہوں نے اہل علاقہ کے اس مسلے کو حل کرتے ہوئے گذشتہ روز بجلی کے نئے پولوں کی تنصیب کرائی جس پر اہلیان علاقہ کی طرف سے ایم این اے صداقت علی عباسی،ایم پی اے راجہ صغیر احمد، راجہ وحید احمد خان اور سردار مظہر حسین کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

انجمن تاجران کے صدر راجہ سہیل جہانگیر کی خصوصی دعوت پر حلقہ پی پی 7کی معروف سیاسی سماجی شخصیت انجینئر راجہ نزاکت حسین نے سیاسی امور پر ان سے تبادلہ خیال

At the special invitation of Raja Sohail Jahangir, President of Anjuman-e-Tajiran, Engineer Raja Nazakat Hussain, a prominent political and social figure of PP-7 constituency, discussed political issues with him.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
انجمن تاجران کے صدر راجہ سہیل جہانگیر کی خصوصی دعوت پر حلقہ پی پی 7کی معروف سیاسی سماجی شخصیت انجینئر راجہ نزاکت حسین نے سیاسی امور پر ان سے تبادلہ خیال کیا اس موقع پرنمائندے کو بیان دیتے ہوئے راجہ نزاکت حسین نے صدر انجمن تاجران کی خدمات کو سراہا اور ان کے فلاحی اقدامات پر ان کی تعریف کی راجہ سہیل جہانگیر کی جانب سے پوچھے گئے سوال پرانجینئر راجہ نزاکت حسین نے کہا کہ میرا مشن جذبہ خیر سگالی ہے انہوں نے کہا ہے کہ راجہ سہیل جہانگیر کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں چوک پنڈوری کے تاجروں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔

اظہار افسوس

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
حلقہ پی پی سیون کی ممتاز نوجوان سیاسی سماجی شخصیت انجینئر راجہ نزاکت حسین نے کلرسیداں کے معروف ٹرانسپورٹر سید ریاض حسین شاہ کی بھاوج اور سید افضال حسین شاہ کی اہلیہ سید جنید شاہ سید مزمل شاہ کی والدہ محترمہ کی وفات پر دعائے مغفرت کے لیے ان کی رہائش گاہ پر جا کر فاتحہ خوانی کی اہل خانہ سے اظہار افسوس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس غم کی گھڑی میں آپ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اللہ پاک مرحومہ کو جنت الفردوس میں ااعلی مقام عطا فرمائے۔

Show More

Related Articles

Back to top button