Kahuta; Organization of PTI Trading wing, Raja Imtiaz Alam President Haji Parvez Mughal General Secretary elected
پاکستان تحریک انصاف ٹریڈرونگ کہوٹہ کی تنظیم سازی راجہ امتیاز عالم صدر حاجی پر ویز مغل جنرل سیکرٹری منتخب۔دیگر عہدیدران کا بھی انتخاب کیا گیا
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پاکستان تحریک انصاف ٹریڈرونگ کہوٹہ کی تنظیم سازی راجہ امتیاز عالم صدر حاجی پر ویز مغل جنرل سیکرٹری منتخب۔دیگر عہدیدران کا بھی انتخاب کیا گیا پاکستان تحریک انصاف ٹریڈز یونین کے ضلعی صدر شاہد قیوم مغل اور جنرل سیکرٹری شہزاد بٹ نے منتخب عہدیدران میں نوٹیفکیشن تقسیم کیے۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز مرکزی انجمن تاجران کہوٹہ کے آفس میں ایک اجلاس منعقدہو ا جس میں پاکستان تحریک انصاف ٹریڈز یونین کے ضلعی صدر شاہد قیوم مغل، جنرل سیکرٹری شہزاد بٹ،راجہ امتیاز عالم، راجہ انتخاب عالم، راجہ خورشید عالم،چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی عنائت اللہ ستی،جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ عبدالمنان، پی ٹی آئی کے بنیادی مر کزی نوجوان رہنماء سکندر ستی، شیخ عمار غفار، طاہر ستی،ناصر نذیر ستی سمیت دیگر کارکنان نے شر کت کی اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف ٹریڈز یونین کے ضلعی صدر شاہد قیوم مغل اورجنرل سیکرٹری شہزاد بٹ نے پاکستان تحریک انصاف ٹریڈز یونین کہوٹہ کے عہدیدارران کا اعلان کرتے ان کے موقع پر نوٹیفکیشن جاری کیے انہوں نے راجہ امتیاز عالم کو صدر،شیخ محمد فارص کوسنیئر نائب صدر،نائب صدر راجہ اکبر، نائب صدر ملک شاہد اقبال،جنرل سیکرٹری حاجی پر ویز مغل، ڈپٹی جنر ل سیکرٹری انتظار بٹ، جوائنٹ سیکرٹری شیخ ذیشان،فنانس سیکرٹری فواد عاشق اعوان،سیکرٹری اطلاعات حاجی ملک غلام نبی کو مقرر کرتے ہوئے ان کا نوٹیفکیشن جاری کیا اس موقع پر تمام منتخب افراد نے کہا کہ جو زمہ داری پارٹی نے ہم پر ڈالی ہے انشاء اللہ اپنے دوکانداروں کے حقوق کی جنگ لڑیں گئے جبکہ کستان تحریک انصاف ٹریڈز یونین کے ضلعی صدر شاہد قیوم مغل اور جنرل سیکرٹری شہزاد بٹ نے دوکانداروں کا بھر پور ساتھ دینے اور ان کے حق کے لیے لڑنے کا عزم کیا۔
Kahuta; Raja Imtiaz Alam, has been elected President of Pakistan Tehreek-e-Insaf Trading Kahuta, and General Secretary Pervez Musharraf. Other office bearers have also been elected.
کہوٹہ کی یونین کونسل ہوتھلہ کی ڈھوک نواب خان، ڈھوک نئی آبادی اور ڈھوک پکھڑال کے مکین جدید دور میں بھی راستے کی سہولت سے محروم
Residents of Dhok Nawab Khan, Dhok Nai Abadi and Dhok Pakhral of Kahuta Union Council Hothala are deprived of access to roads even in modern times.
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کی یونین کونسل ہوتھلہ کی ڈھوک نواب خان، ڈھوک نئی آبادی اور ڈھوک پکھڑال کے مکین جدید دور میں بھی راستے کی سہولت سے محروم۔بااثر افراد نے تینوں ڈھوکوں کو جانے والے واحد راستے پر تجاوز کر کے بند کر دیا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل۔ تفصیل کے مطابق یونین کونسل ہوتھلہ علاقہ علیوٹ میں 22کنال 7مرلے ڈسٹرکٹ کورنمنٹ کی زمین ہونے کے باوجودیونین کونسل ہوتھلہ کی ڈھوک نواب خان، ڈھوک نئی آبادی اور ڈھوک پکھڑال کے مکین جدید دور میں بھی راستے کی سہولت سے محروم ہیں راستہ ناں ہونے کی وجہ سے اہل علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑھ رہا ہے معززین علاقہ نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ ہمارا سر کاری راستہ واگزار کر ایا جائے۔