Kallar Syedan; Accidents are taking place every day due to the current state of Kallar Bewal Road within the limits of Kallar Syedan Municipality
بلدیہ کلرسیداں کی حدود میں کلر بیول سڑک کھنڈرات میں تبدیل ہونے سے آئے روز حادثات جنم لے رہے ہیں مرید چوک سے منگلورہ دوکلومیٹر سڑک شکست و ریخت کا شکار ہے
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—بلدیہ کلرسیداں کی حدود میں کلر بیول سڑک کھنڈرات میں تبدیل ہونے سے آئے روز حادثات جنم لے رہے ہیں مرید چوک سے منگلورہ دوکلومیٹر سڑک شکست و ریخت کا شکار ہے یہ سڑک کلر سیداں بیول اور گوجرخان کی بستیوں کو باہم ملاتی ہے جگہ جگہ پر منہ کھولے گڑھے روزانہ حادثات کا موجب بنتے ہیں مگر کلرسیداں انتظامیہ اس صورتحال پر مکمل خاموش ہے جس سے لوگوں کو مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑ رھا ہے جسوالہ کے محمد احسان مغل نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے سڑک کے معائینے اور فوری مرمت کا مطالبہ کیا ہے۔
Kallar Syedan; Accidents are taking place every day due to the bad situation of Kallar Bewal Road within the limits of Kallar Syedan Municipality. Accidents occur on a daily basis but the Kallar Syedan administration is completely silent on the situation which is causing a difficult situation to the people. Muhammad Ehsan Mughal of Jaswala has demanded the Deputy Commissioner Rawalpindi to inspect the road and repair it immediately.
راجہ جاوید اخلاص نے سابق چیئرمین ماسٹر پرویز اختر قادری کی والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد ماہلی وینس میں میڈیا سے گفتگو
Raja Javed Ikhlas talks to media in Mahli Vaince after offering Fateha on the death of former chairman Master Pervez Akhtar Qadri’s mother.
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص نے کہا ہے کہ مستقبل مسلم لیگ ن کا ہے جلد عمران خان کاخاتمہ ہو گا۔ وفاقی ھکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے کورونا اور مہنگائی سے متاثرہ عوام پر ایک اور بم گرا دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں ہفتہ کے روز سابق چیئرمین ماسٹر پرویز اختر قادری کی والدہ کی وفات پر فاتحہ خوانی کے بعد ماہلی وینس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت لانگ مارچ کے ڈر کی وجہ سے فروری میں سینیٹ الیکشن کا اعلان کر کے بوکھلاہٹ کا ثبوت دے رہی ہے۔وقت سے پہلے سینیٹ الیکشن کے اعلان سے حکومت کی شکست ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں میاں نواز شریف وہ واحد لیڈر ہیں جو ملک کے اندر بحرانوں کو ختم کر سکتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لاہور پی ڈی ایم کا جلسہ کامیاب جلسہ تھا لاہور جلسے کے بعد حکومت کے پاؤں اکھڑ چکے ہیں اور حکومتی وزراء وضاحتیں دیتے پھر رہے ہیں۔
تحصیل کلرسیداں اور کہوٹہ کے سابق بلدیاتی چئیرمینوں نے ایڈیشنل کمشنر بہاولپور خالد یامین ستی سے ملاقات
Former Local Body Chairmen of Tehsil Kallar Syedan and Kahuta call on Additional Commissioner Bahawalpur Khalid Yamin Satti
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—تحصیل کلرسیداں اور کہوٹہ کے سابق بلدیاتی چئیرمینوں سید راحت علی شاہ،محمد زبیر کیانی،راجہ سجاد ستی،ماسٹر ظہور عباسی،اسد ستی، نمبردار اسد عزیز اور کرنل انوار عباسی نے ایڈیشنل کمشنر بہاولپور خالد یامین ستی سے ملاقات کی اور گریڈ انیس میں ترقی پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کامیابی کی دعا کی اس موقع پر بلال یامین ستی بھی موجود تھے۔
محلہ اکبری چوآخالصہ کے محمد اقبال مرحوم گھڑی ساز کی بیوہ انتقال کر گئیں
The widow of the late watchmaker (Choa Bazaar) Muhammad Iqbal of Mohalla Akbari Choa Khalsa has passed away
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—محلہ اکبری چوآخالصہ کے محمد اقبال مرحوم گھڑی ساز کی بیوہ اور برطانیہ کے شہر برمنگھم میں مقیم پرویز اقبال کی والدہ انتقال کر گئیں نماز چوآخالصہ میں ادا کی گئی جس میں معززین شہر سیاسی سماجی کارکنوں اور اساتذہ نے شرکت کی