Kallar Syedan; The government has ordered the immediate sealing of black smoke kilns running on old technology
حکومت نے پرانی ٹیکنالوجی پر چلنے والے سیاہ دھواں دینے والے بھٹے فوری سیل کرنے کا حکم
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—حکومت نے پرانی ٹیکنالوجی پر چلنے والے بھٹہ خشت فوری سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے انتظامیہ کے مطابق اب وہی بھٹے چل سکتے ہیں جو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل ہوئے ہیں اور ان کا دھواں سفید ہے پرانے طریقہ کار پر چلنے والے اور سیاہ دھواں دینے والے بھٹے فوری سیل کرنے کا حکم دیا گیا ہے یہ آلودگی کا موجب بن رہے ہیں۔
Kallar Syedan; The government has decided to immediately seal the kilns that run on old technology. According to the administration, only those kilns that have switched to modern technology can run now and their smoke is white. Immediate sealing has been ordered on those klins with black smoke which are causing pollution.
کلر سیداں کی پولیس چوکی چوکپنڈوری کی حدود میں ڈکیتی کی واردات میں مزاحمت پر ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی گولی سے زخمی ہو گیا۔پولیس نے زخمی ڈاکو کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار
A dacoit was shot and wounded by his own accomplice while resisting a robbery at Chauk Pindori . Police arrested the injured dacoit while his accomplice fled the scene.
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلر سیداں کی پولیس چوکی چوکپنڈوری کی حدود میں ڈکیتی کی واردات میں مزاحمت پر ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی گولی سے زخمی ہو گیا۔پولیس نے زخمی ڈاکو کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گیا۔ڈکیتی کی یہ واردات یونین کونسل غز ن آباد کے نواحی موضع نوتھیہ میں کبیر نامی شخص کے گھر میں ہوئی۔دو مسلح ڈاکو رات کے وقت اس کے گھر میں داخل ہو گئے اور نقدی اور موبائل فونز چھین لئے۔پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے مدعی کی بیٹیوں سے بھی موبائل فونز چھین لئے اور مدعی کی اہلیہ کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔اس دوران شور شرابے کی آوازیں سن کر مقامی لوگ بھی جمع ہو گئے اور ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی اور اس دوران ندیم شاہد نامی ڈاکو اپنے ہی ساتھی علی شان عرف شان کے ہاتھوں گولیاں لگنے سے زخمی ہو گیا جسے قابو کر کے پولیس چوکی کے حوالے کر دیا گیا۔انچارج پولیس چوکی سب انسپکٹر قیصر کیانی کے مطابق ملزمان ریکارڈ یافتہ ہیں اور پہلے بھی ڈکیتی کی وارداتوں میں چالان ہو چکے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل گاؤں نوتھیہ شریف کے ہی رہائشی چوہدری الطاف یونس جو اپنی اہلیہ کو چیک کروانے کیلئے ہسپتال جا نے لگے تھے اور صبح کے وقت گیراج سے اپنی گاڑی نکالنے کے بعد ڈھوک چھنی کے پاس پہنچے تو ندیم شاہد نامی ملزم نے ان سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا تھا۔اس سے قبل نوتھیہ روڈ پر ہی انہیں ڈاکوؤں نے ایک ٹیکسی ڈرائیور سے نقدی اور موبائل فون چھین لیا جبکہ چند یوم قبل دن دیہاڑے شاہ باغ میں ایک نوجوان سے موبائل فون اور نقدی چھین لی گئی تھی۔ملزم کی گرفتاری پر علاقہ کے عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے۔
ایف بی آر کی ٹیم کا کلر سیداں پولیس کے ہمراہ شاہ باغ کے قریب واقع ایک پلائی وڈ فیکٹری میں چھاپ
FBR team raids a plywood factory near Shah Bagh
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— ایف بی آر کی ٹیم کا کلر سیداں پولیس کے ہمراہ شاہ باغ کے قریب واقع ایک پلائی وڈ فیکٹری میں چھاپہ۔ایف بی آر کے اہلکاروں نے فیکٹری سے متعلق چھان بین کیلئے ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق فیکٹر ی ٹیکس نادہنگان میں شامل تھی اور متعددنوٹسز کے باوجود مالکان نے کوئی جواب نہیں دیا جس کے بعد یہ کارروائی کی گئی۔ادھر سپروائزر پلائی ووڈ فیکٹری راجہ مارکیٹ شاہ باغ سرفراز احمد نے رابطہ پر بتایا کہ محکمہ ایف بی آر کی ٹیم نے دفتر میں داخل ہو کر ریکارڈ کی چھان بین کی اور کچھ رجسٹرز ساتھ لے گئے۔
سابق چیئرمین یوسی کنوہا راجہ پرویز اختر قادری کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نمازجنازہ ماہلی وینس میں ادا کی گئی
Former Chairman UC Kanoha Raja Pervez Akhtar Qadri’s mother passed away. Funeral prayers were offered at Mahli Venice.
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—سابق چیئرمین یوسی کنوہا راجہ پرویز اختر قادری کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں نمازجنازہ ماہلی وینس میں ادا کی گئی جس میں جے یو آئی تحصیل کلر سیداں کے امیر مولانا احسان اللہ چکیالوی، سید راحت علی شاہ،چوہدری صداقت حسین،محمد زبیر کیانی،راجہ ندیم احمد،راجہ صفدر کیانی،زین العابدین عباس،شیخ حسن ریاض، حاجی طارق تاج، تنویر ناز بھٹی،راجہ ظفر محمود،الحاج غلام ظہیر،رضوان کلیال،ٹھیکیدار بشارت،نمبردار اسد عزیز،عاطف اعجاز بٹ،نمبردار عصمت اللہ،راجہ محمد خطاب،راجہ طارق محمود،حاجی محمد اسحاق،شاہد گجر،صاحبزادہ بدر منیر،سائیں نوید،صوبیدار غلام ربانی اور دیگر نے شرکت کی۔
کلرسیداں کے ریٹائرڈ ٹی ایم او قاضی عبدالباسط کی اہلیہ انتقال کر گئیں
The wife of retired TMO Qazi Abdul Basit has passed away
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلرسیداں کے ریٹائرڈ ٹی ایم او قاضی عبدالباسط کی اہلیہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ بشندوٹ کے قریب ڈھوک قاضیاں میں ادا کی گئی جس میں محمد زبیر کیانی،راجہ ہمایوں کیانی،عاطف اعجاز بٹ،راجہ جاوید اشرف،مفتی وحید،چوہدری نعیم بنارس،ملک اشتیاق حسین،زاہد حیدری،اکرام الحق قریشی،قاصی حماد یاسر،قاضی عمیر اور دیگر نے شرکت کی۔