DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Corona virus spreads rapidly in Kallar Syedan, one killed, two court officials also tested positive for corona

کلرسیداں میں تیزی سے پھیلتا ہوا کورونا ایک شخص جاں بحق،دو عدالتی اہلکاروں کے کورونا ٹیسٹ بھی پازیٹو آ گئے

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—کلرسیداں میں تیزی سے پھیلتا ہوا کورونا ایک شخص جاں بحق،دو عدالتی اہلکاروں کے کورونا ٹیسٹ بھی پازیٹو آ گئے گزشتہ روز بھی ایک شخص کی کورونا سے ہلاکت ہوئی تھی اور پھر بدھ کے روز بھی ایک مقامی دوکاندار محمد رفیق کورونا کے باعث راولپنڈی کے ایک ہسپتال میں دم توڑ گئے نماز جنازہ کلر سیداں میں ادا کی گئی ادہر مقامی سول جج چوہدری امیر احمد کے کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد ان کی عدالت کے دو اہلکاروں ریڈر قاضی اجمل ضمیر اور اہلمد اضرار احمد کے بھی کورونا ٹیسٹ پازیٹو آ گئے اس تمام تشویشناک صورتحال کے باوجود شہری کورونا کو سنجیدہ لینے کو تیار نہیں ہیں۔

Kallar Syedan; Corona virus spreads rapidly in Kallar Syedan, one person dies, two court officials also tested positive for corona. A man was also died due to corona yesterday, a local shopkeeper Mohammad Rafiq Corona died in Rawalpindi. Funeral prayers were offered at Kallar Syedan. After the corona test of local civil judge Chaudhry Amir Ahmed came positive, two officials of his court, Qazi Ajmal Zameer and Ahlmad Azhar Ahmed also came corona test positive. Despite the alarming situation, citizens are not taking Corona seriously.

درکالی معموری,زمین کے درینہ تنازع پر سات افراد نے ڈنڈوں اور آہنی راڈ سے حملہ کر کے تین افراد کو زخمی کر دیا۔

In Darkali Maamoori, seven people injured in a land dispute

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—زمین کے درینہ تنازع پر سات افراد نے ڈنڈوں اور آہنی راڈ سے حملہ کر کے تین افراد کو زخمی کر دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔محمد جمیل سکنہ درکالی معموری نے تھانہ کلر سیدا ں پولیس کو بیان دیا کہ گزشتہ روز سہ پہر تین بجے کے قریب، میرے ساتھ میرا بھائی محمد اویس اور بہنوئی شاہد محبوب سامان لینے کیلئے کلر سیداں جا رہے تھے اور اس دوران پنڈی روڈ نزد ہنڈاموٹر سائیکل شو روم کے پاس رکے ہوئے تھے کہ اسی اثناء میں، فدا حسین،اس کا بیٹا منیب،فیضان، اس کا باپ محمد زعفران، فدا کابھائی نوید پسران سخاوت، دانیال اور دانش ہمارے پاس آ گئے۔فد ا نے وار ڈنڈا کیا اور للکارا مارا کہ سب کو جان سے مار ڈالو۔فدا نے وار ڈنڈا کیا جو شاہد محبوب کے سر پر لگا۔منیب نے وار ڈنڈاکیا جو میرے سرپر لگا۔فیضان نے آہنی مکے سے حملہ کیا جو میرے بھائی اویس کے ہونٹ پر لگا۔نوید نے وار ڈنڈا کیا جو میرے دائیں بازوکے کندھے پر لگا۔زعفران نے وار ڈنڈاکیا جو اویس کو پسلیوں پر لگا۔دانیال نے وار ڈنڈا کیا جو شاہد محمود کی پسلیوں پر لگا۔دانش نے بھی وار ڈنڈا کیا جو شاہد محمود کی پسلیوں پر لگا۔وجہ عناد یہ ہے کہ کچھ عرصہ دو برس قبل گاؤں میں زمین پر دیوار تعمیر کرنے کی وجہ سے جھگڑا ہو گیا تھا لیکن معززین علاقہ نے ہمارے درمیان راضی نامہ کروا دیا تھا۔

کار اور ٹیوٹا ہائی ایس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین افراد زخمی

Three people were injured in a collision between a car and a Toyota Hiace

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— کار اور ٹیوٹا ہائی ایس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے جبکہ کار کی ونڈ سکرین ٹوٹ گئی اور گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا۔حادثہ کار ڈرائیور کو نیند آ جانے کی وجہ سے پیش آیا۔چوکپنڈوری بھکڑال روڈ پر کلر سیداں سے تھوہا خالصہ کی جانب جانے والی کار مخالف سمت سے آنے والی مسافر گاڑی کیساتھ ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں جبران،عمر اور محمد عاشق نامی نوجوان زخمی ہو گئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی بیٹ انچارج عادل منیر موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچایا۔ٹریفک وارڈنز کے مطابق حادثہ کار ڈرائیور کو اونگ آ جانے سے پیش آیا۔

کلرسیداں اور خواجہ فیڈرز سالانہ مرمت کے لیئے صبح نو بجے سے دن دو بجے تک بند رہیں گے

Kallar Syedan and Khwaja feeders will be closed for annual maintenance from 9 a.m. to 2 p.m.

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—آئیسکو کلرسیداں کے اعلامیہ کے مطابق آج بروز جمعرات اولڈ کلرسیداں اور خواجہ فیڈرز سالانہ مرمت کے لیئے صبح نو بجے سے دن دو بجے تک بند رہیں گے جس سے ڈھوک حیات بخش،منگال،لونی،ناظم آباد،لونی سلیال،میرا سنگال،گف،نندنہ منگرال،چوکپنڈوری،چھپر،پیکاں،کھرانگ،کوٹ،دکھالی، لونہ،چنام،گھاڑ گجرال،گکھڑادمال،بکھڑال اور ملحقہ علاقوں میں بجلی بند رہے گی۔

بغیر نمبر پلیٹس اور کم عمر ڈرائیوروں کیخلاف کارروائی کا آغاز

Initiation of action against undocumented drivers and underage drivers

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—انچارج سٹی ٹریفک پولیس کلر سیداں عمران نواب خان نے شہر میں بغیر نمبر پلیٹس اور کم عمر ڈرائیوروں کیخلاف کارروائی کا آغاز کر دیا اور اس دوران انہوں نے اپنے عملے کے ہمراہ داخلی و خارجی راستوں میں گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران 273گاڑیوں کے چالان کئے جبکہ کاغذات مکمل نہ ہونے پر متعدد کو تھانے بند کر دیا۔

ناموس رسالت ﷺ اور ختم نبوت کی ایک تقریب کل بروز جمعہ بنہ باغ بھلاکھر میں محمد عدنان رضوی کی رہائشگاہ پر منعقد ہو رہی ہے

Khatam e Nabouwat being held in Bagh, Balakhar

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—ناموس رسالت ﷺ اور ختم نبوت کی ایک تقریب کل بروز جمعہ بنہ باغ بھلاکھر میں محمد عدنان رضوی کی رہائشگاہ پر منعقد ہو رہی ہے جس سے علامہ ممتاز مدنی،قاری عمران شہزاد،حافظ عمر اور دیگر خطاب کریں گے۔

تعزیت

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—مسلم لیگ ن کے رہنماؤں محمد ظریف راجا،راجہ ندیم احمد،شیخ ندیم احمد،شیخ حسن فیاض،چوہدری توقیر اسلم،عابداللہ سیٹھی،تنویر شیرازی نے کہوٹہ جا کر مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی کے صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی کی والدہ محترمہ کی نمازجنازہ میں شرکت کی اور لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button