Kallar Syedan; M Asghar on holidays from Saudi Arabia passed away with Corona in Jocha Mamdot
پچاس سالہ سعودی پلٹ اصغرنامی شخص کورونا کے باعث انتقال, جسے آبائی قبرستان جوچھہ ممدوٹ میں سپرد خاک کر دیاگیا
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— پچاس سالہ سعودی پلٹ اصغرنامی شخص کورونا کے باعث انتقال کر گیا جسے آبائی قبرستان جوچھہ ممدوٹ میں سپرد خاک کر دیاگیاہے۔مرحوم ٹی ایچ کیوہسپتال کلر سیداں میں تعینات لیڈی ڈاکٹر عابدہ پروین کا کزن تھا اور حال ہی میں سعودی عرب سے وطن واپس لوٹا تھا کہ دوران سفر کورونا کا شکار ہو گیا اور چند دن ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد گزشتہ روز چل بسا۔
Kallar Syedan; A 50-year-old Saudi man named Asghar died due to Corona and was buried in his ancestral graveyard in Jocha Mamdoot. He was a cousin of the late Lady Dr. Abida Parveen posted at THQ Hospital Klar Syedan and had recently returned home from Saudi Arabia. Corona fell victim during the trip and died the previous day after being hospitalized for a few days.
پی ٹی آئی تمام انتخابی وعدے پورے گی,مخدوم حسین
PTI will fulfil all election promises, Khaksar Makhdoom Hussain
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—انصاف یوتھ ونگ تحصیل کلر سیداں کے سیکرٹری اطلاعات خاکسار مخدوم حسین نے کہاہے کہ پی ٹی آئی تمام انتخابی وعدے پورے گی انہوں نے ایک اخباری بیان میں کہا کہ کرونا کی دوسری لہر تشویشناک حد تک بڑھ رہی ہے سب کو مل کر اس مہلک وبا کے خاتمے کے لیے لڑنا ہو گا وزیر اعظم عمران کی قیادت میں ملک پاکستان ترقی کی منازل طے کر رہا ہے اور سب کو یکساں بلا تفریق انصاف صحت روزگار کے سہولیات جلددستیاب ہوں گی خود ساختہ کی گئی مہنگائی پر قابو پانے کے لیے ٹاسک فورس ٹیمیں پرائس کنٹرول کمیٹیاں فعال ہیں جو عوام کو ریلیف دینے کے لیے بلا تفریق کام کر رہی ہیں وزیر اعظم عمران خان ملکی و غیر ملکی در پیش چیلنجزکا قومی سلامتی کے لیے ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں اپوزیشن جتنا مرضی شور شرابہ کر لے کسی کو این آر او نہیں ملے گاملک کو لوٹنے والے ہر شخص کا احتساب ہو گا۔
بچت بازار کلرسیداں تماشہ بن گیا دن بارہ بجے کے بعد کسی اسٹال پر سرکاری طور پر جاری کردہ نرخ نامہ موجود ہی نہیں
Bachat Bazaar has become a spectacle. No official price list is available at any stall after 12 noon.
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—بچت بازار کلرسیداں تماشہ بن گیا دن بارہ بجے کے بعد کسی اسٹال پر سرکاری طور پر جاری کردہ نرخ نامہ موجود ہی نہیں ہوتا دوکاندار سرکاری چھتری تلے بیٹھ کر زائد نرخ وصول کرتے ہیں اور انتظامیہ صورتحال سے لاتعلق رہتی ہے منگل کے روز بھی معمول کے مطابق بچت بازار میں سبزیوں کی ریٹ لسٹ موجود ہی نہیں تھی اصرار کرنے پر دوکاندار نے نیچے سے لسٹ نکالی جس میں ٹماٹر کا سرکاری نرخ 68روپے تھا اور وہ ستر روپے فی کلو وصول کر رھا تھا اور ایسا کوئی پہلی مرتبہ نہیں ہوا یہ روز کا معمول ہے شہریوں نے ذمہ داران سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
خالد یامین ستی کو گریڈ انیس میں ترقی دے کر انہیں ایڈیشنل کمشنر بہاولپور تعنیاتی کا نوٹیفکیشن جاری
Khalid Yameen Satti has been promoted to Grade 19 and notification has been issued for the appointment of Additional Commissioner Bahawalpur.
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)—پنجاب حکومت نے سابق سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی خالد یامین ستی کو گریڈ انیس میں ترقی دے کر انہیں ایڈیشنل کمشنر بہاولپور تعنیاتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ان کا تعلق کہوٹہ کے گاؤں نرڑھ سے ہے اور یہ سابق صوبائی وزیر کرنل یامین ستی مرحوم کے فرزند ہیں انہیں محکمانہ ترقی پر کلرسیداں کے سابق بلدیاتی ارکان سید راحت علی شاہ،محمد زبیر کیانی،چوھدری توقیر اسلم نے محکمانہ ترقی پر مبارکباد دی ہے۔
ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں مریضوں کیلئے پانچ عددبیت الخلاء کی تعمیر شروع
Construction of five latrines for patients started at THQ Hospital
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)— ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں یونیسف کے تعاون سے مریضوں کیلئے پانچ عددبیت الخلاء کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے۔