DailyNewsPothwar.comRawat

Rawalpindi crime report; Raids on liquor factories, huge quantity of liquor recovered, cases registered

سی پی او محمد احسن یونس کی ہدایت پر منشیات فروشوں اور شراب سپلائر ز کے خلاف موثر کریک ڈاؤن جاری، شراب فیکٹری پر چھاپہ بھاری مقدار میں شراب برآمد،مقدمات درج

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…سی پی او محمد احسن یونس کی ہدایت پر منشیات فروشوں اور شراب سپلائر ز کے خلاف موثر کریک ڈاؤن جاری، شراب فیکٹری پر چھاپہ بھاری مقدار میں شراب برآمد،مقدمات درج ۔ تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمدا حسن یونس کی ہدایت پر منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف موثر کریک ڈاؤن جاری ہے،ایس ایچ او کینٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے دوران ناکہ بندی ملزم تنویر مسیح کو گرفتار کر کے48 بوتل شراب برآمد کی، تفتیش کے دوران ملزم کے انکشاف پر شراب کی فیکٹری پر چھاپہ مار کر دو مزید ملزمان احسن خان اور سہیل خان کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان فیکٹری میں شراب تیار کرنے میں مصروف تھے جن کے قبضہ سے 325 بوتل شراب، 71 عدد خالی بوتلیں ، سٹیکرز، خالی کین، 300 ڈھکن، سیلیں اور دیگر آلات برآمد کیے گئے،ایس ایچ او نے بتایاکہ ملزمان فیکٹری میں شراب بنا کر مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے، سی پی او راولپنڈی محمدا حسن یونس نے ایس پی پوٹھوہار ، ایس ایچ او کینٹ اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے ،شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے

Rawat; Effective crackdown against drug dealers and liquor suppliers is underway on the instructions of City Police Officer Muhammad Hassan Younis. During the raid, two more accused Ahsan Khan and Sohail Khan were arrested. The accused were busy in making liquor in the factory. Empty cans, 300 lids, seals and other equipment were recovered. The SHO said that the accused used to make liquor in the factory and supply it to different areas. Praising the police team, he said that other facilitators of the accused should also be arrested and operations against liquor suppliers should be continued.

معزز عدالت نے ڈکیتی کے دوران ساتھی کو قتل کرنے والے نامزد ملزم تنویر کو عمرقید اورلاکھوں روپے جرمانہ کی سزا سنادی،ملزم نے اپریل 2019 میں ڈکیتی کے دوران اپنے ہی ساتھی کو فائرنگ سے ہلاک کردیاتھا

Honorable court sentenced Tanveer to life imprisonment and fine of lakhs of rupees for killing his accomplice during robbery. The accused had shot dead his own accomplice during robbery

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…معزز عدالت نے ڈکیتی کے دوران ساتھی کو قتل کرنے والے نامزد ملزم تنویر کو عمرقید اورلاکھوں روپے جرمانہ کی سزا سنادی،ملزم نے اپریل 2019 میں ڈکیتی کے دوران اپنے ہی ساتھی کو فائرنگ سے ہلاک کردیاتھا ۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی معزز عدالت نے ڈکیتی کے دوران ساتھی کو قتل کرنے والے نامزد ملزم تنویر کو عمرقید اور05لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی،ملزم نے گزشتہ سال راولپنڈی کینٹ کے علاقے میں نعمت خان نامی شخص سے اس وقت ڈالرز چھیننے کی کوشش کی جب وہ مال پلازہ منی چینجر کے پاس ڈالرز تبدیل کروانے آرہاتھا،اسی دوران مزاحمت پرملزم تنویر کی فائرنگ سے اس کا اپنا ساتھی سخاوت زخمی ہو کرگرپڑا جو موقعہ پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا،جبکہ ملزم تنویرموقعہ سے فرار ہوگیاتھا،ملزم اوراس کے سہولت کاروں کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی،ٹیم نے پیشہ وارانہ طریقہ تفتیش اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے ملزم تنویرکی گرفتاری کویقینی بنایا،مال مسروقہ کی برآمد گی عمل میں لائی گئی اورڈکیتی کے دوران چھینی گئی رقم برآمد کی گئی،اورتفتیش مقدمہ عمل میں لاتے ہوئے ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا،ملزم کو چالان عدالت کرنے کے بعد سی پی او محمد احسن یونس نے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لئے انوسٹی گیشن برانچ کو موثر پیروی کے واضع احکامات جاری کرنے کے ساتھ ساتھ یہ ہدایات بھی دیں کہ تمام سنگین مقدما ت میں عدالتی پیش رفت سے مسلسل آگاہ رکھاجائے، ملزم تنویر کو جرم ثابت ہونے پر معزز عدالت نے عمرقیداورلاکھوں روپے جرمانہ کی سزا سنائی،سنگین مقدمہ میں ملزمان کو قرار واقعی سزا سنائے جانے پر سی پی او نے ایس ایس پی انویسٹی گیشن، لیگل وکینٹ پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری و سزایابی انتہائی اہم ہے اورانصاف کی فراہمی میں معاون ثابت ہوتی ہے ۔

سی پی اوراولپنڈی کی ہدایت پرانسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کے لیے موثر سیکورٹی کے انتظامات

Effective security arrangements for the security of polio teams during the anti-polio campaign directed by CPO and Rawalpindi.

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…سی پی اوراولپنڈی کی ہدایت پرانسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کے لیے موثر سیکورٹی کے انتظامات، پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کے لیے1000 سے زائدپولیس افسران تعینات،پولیو سٹاف کی سیکورٹی کے لیے 663ٹیمیں تشکیل دی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسن یونس کی ہدایت پر راولپنڈی میں منعقدہ انسدادپولیو مہم کے دوران پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کے لیے موثر سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں ، پولیو سٹاف کی حفاظت کے لیے باقاعدہ سیکورٹی پروگرام جاری کیا گیا،انسدادپولیو مہم مورخہ30نومبر سے 04دسمبر 2020ء تک جاری رہے گی،سیکورٹی پروگرام کے مطابق پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کے لیے 663ٹیمیں تشکیل دیتے ہوئے 1000 سے زائد پولیس افسران تعینات کیے گئے ہیں ،سیکورٹی انتظامات کو موثر بنانے اور مانیٹرنگ کے لیے کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا، سیکورٹی پروگرام میں سینئر افسران اور ایس ایچ اوزکو ہدایات دی گئی ہیں کہ سیکورٹی ڈیوٹی پر مامور افسران کو بار بار چیک اوربریف کریں ،پولیو سٹاف کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے،دوران ڈیوٹی پولیس افسران اپنی حفاظت کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں اور الرٹ رہتے ہوئے ڈیوٹی سر انجام دیں ،ایلیٹ سیکشن اورتھانہ کی موبائل پٹرولنگ موثر گشت کو یقینی بنائیں ،راولپنڈی پولیس شہریوں کی سیکورٹی سمیت پولیو سٹاف کو سیکورٹی فراہم کرنے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کارلارہی ہے اورشہریوں کی جان ومال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے ۔

راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی ،02ملزمان گرفتار،02کلو سے زیادہ چرس برآمد ،مقدمات درج

Rawalpindi police action against drug dealers, 02 accused arrested, more than 02 kg of hashish recovered, cases registered

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی ،02ملزمان گرفتار،02کلو سے زیادہ چرس برآمد ،مقدمات درج ۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ،ایس ایچ او روات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عدنان عرف دانو کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے01کلو350گرام چرس برآمد ہوئی،ایس ایچ او گنجمنڈی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد مختار کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے01کلو390گرام چرس برآمد ہوئی،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، ڈویژنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ منشیات کے ذریعے نوجوان نسل کو تباہی کی جانب گامزن کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے اورگرفتارملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے عدالت سے سخت سزا دلوائی جائے ۔

راول ڈویژن پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاءون جاری ،کیٹیگری (بی)کے 03اشتہاری مجرمان گرفتار

Rawal Division Police cracks down on notorious criminals, 03 Category (B) notorious criminals arrested

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راول ڈویژن پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاءون جاری ،کیٹیگری (بی)کے 03اشتہاری مجرمان گرفتار ۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف کا روائیوں کا سلسلہ جاری ہے ،ایس ایچ اوگنجمنڈی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے کیٹیگری(بی)کے 02اشتہاری مجرمان محمد جمیل اور رستم خان کو گرفتار کر لیا، اشتہاری مجرم محمد جمیل چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں چند ماہ سے جبکہ اشتہاری مجرم رستم خان اقدام قتل کے مقدمہ میں چند ماہ سے گنجمنڈی پولیس کو مطلوب تھے،ایس ایچ او رتہ امرال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے کیٹیگری(بی)کے اشتہاری مجرم راحیل انور کو گرفتار کر لیا، اشتہاری مجرم چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں چند ماہ سے رتہ امرال پولیس کو مطلوب تھا، ایس پی راول نے متعلقہ ایس ایچ او ز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے ۔

راول ڈویژن پولیس کی غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ اورکھلے عام پٹرول کی فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی ،02ملزمان گرفتار، مقدمات درج

Rawalpindi Division Police cracks down on illegal refilling of gas cylinders and open sale of petrol, 02 accused arrested, cases registered

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راول ڈویژن پولیس کی غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ اورکھلے عام پٹرول کی فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی ،02ملزمان گرفتار، مقدمات درج ۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او صادق آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ کرنے والے ملزم افتخار علی اور کھلے عام پیٹرول کی فروخت کرنے والے ملزم محمد خالد کو گرفتار کر لیا، ملزم افتخار علی کے قبضے سے گیس سلنڈرز ، الیکٹرک کانٹا اور دیگر آلات ریفلنگ جبکہ ملزم محمد خالد کے قبضے سے کھلا پیٹرول برآمد ہوا، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، ایس پی راول نے ایس ایچ او صادق آباد اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ اورکھلے پٹرول وڈیزل فروخت کرنے والے اپنی جان کے ساتھ عوام کی جان کو بھی خطرے میں ڈالتے ہیں ،ایسے فعل کے مرتکب ملزمان کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری رکھا جائے ۔

راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے06ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے310 گرام چرس ،25لیٹر شراب اور02پستول30بورمعہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج کر لیے

Rawalpindi Police, while taking action against criminal elements, arrested 06 accused and registered separate cases against the accused.

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے06ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے310 گرام چرس ،25لیٹر شراب اور02پستول30بورمعہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ روات پولیس نے امتیاز احمد سے310گرام چرس، تھانہ سٹی پولیس نے نوید احمد سے05لیٹر شراب، واجد محمود سے10لیٹر شراب، تھانہ پیرودہائی پولیس نے واجد سے10لیٹر شراب، تھانہ کلرسیداں پولیس نے نذر گل سے01پستول30بور معہ ایمونیشن،تھانہ مری پولیس نے علی نواز سے01پستول30 بور معہ ایمو نیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

Show More

Related Articles

Back to top button