DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Raja M Shabbir of London passed away due to Corona virus in Khanadah, Choa Khalsa

چوآخالصہ کے گاؤں کھناہدہ کےستر سالہ راجہ شبیر ولدراجہ لہراسب برطانیہ سے رخصت پر پاکستان میں کورونا کا شکار ہو کر وفات پا گئے

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کلر سیداں میں کورونا کا ایک اور مریض دم توڑ گیا قصبہ چوآخالصہ کے گاؤں کھناہدہ کےستر سالہ راجہ شبیر ولدراجہ لہراسب برطانیہ سے رخصت پر پاکستان آئے ہوئےتھے کہ کورونا کا شکار ہو گئےانھیں صبح کے وقت شدید تکلیف ہوئی ریسکیو اہلکاروں نے انھیں کلر سیداں منتقل کیا مگر وہ راولپنڈی جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔انھیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

Kallar Syedan; Raja Shabbir ( son of Raja Lehrasab ) of London had gone to Pakistan, while in his village Khandah he contracted Corona virus and was being taken to hospital when he died on the way. Namaz e janaza was held in Khandah.

جان بچانے والے ریسکیو اہلکار خود مسائل کا شکار ہو گیا،

Rescue service worker catches corona virus after helping a patient

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…جان بچانے والے ریسکیو اہلکار خود مسائل کا شکار ہو گیا،ریسکیو 1122کلر سیداں میں تعنیات ایک اہلکار نے گزشتہ روز ایمرجنسی میں ایک مریض کو جو کہ کورونا پازیٹیو کا شکار تھا اور گھر والوں نے اسے دل کا مریض بتایا طبعیت زیادہ خراب ہونے پر ریسکیو 1122کو کال کی گئی جس پر نوجوان اہلکار نے اس کی زندگی بچانے کے لیے نہ صرف اس کا سی پی آر کیا بلکہ اس کی جان بچانے کے لیے اس کے منہ سے منہ لگا کر اس کی سانسیں بحال کرنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی مگر مریض جانبر نہ ہو سکا اور دم توڑ گیا جبکہ اس کو ریسکیو کرنے والے اہلکار کو اس اطلاع کے بعد کہ مریض کورونا کا شکار تھا اسے بھی آئسولیشن کے لیے گھر بھیج دیا گیا اور شہریوں سے اپیل کی گئی کہ وہ عملے کی زندگیوں سے کھیلنے سے گریز کریں اور ریسکیو اہلکاروں کو مریض کی درست نشاندہی کریں۔

معروف کاروباری مرکز کا سیکورٹی گارڈچوہدری امانت حسین روات کلر روڈ پر مردہ پایا گیا

Chaudhry Amanat Hussain, a security guard of a well-known business center, was found dead on Rawat Kallar Road

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…معروف کاروباری مرکز کا سیکورٹی گارڈ روات کلر روڈ پر مردہ پایا گیا اسلام پورہ جبر کے گاؤں گولین کا ریٹائرڈ فوجی چوہدری امانت حسین عرف دلبر گیگا مال میں سیکورٹی گارڈ کی ڈیوٹی ختم کرکے اپنی موٹرسائیکل پر گاؤں گولین جانے کے لیئے روانہ ہوا روات کلرسیداں روڈ شروع ہوتے ہی اس کی نعش سڑک پر پڑی پائی گئی موٹرسائیکل بھی گرا پڑا تھا یہ کسی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہوا یا دوران سفر دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہوئی کسی کے علم میں نہیں ہے اس کا بھائی میت کو لے کر گاؤں چلا گیا اور اس نے تھانہ سہالہ سے رجوع ہی نہیں کیا سیکورٹی گارڈ کو گولین میں سپرد خاک کر دیا گیا یاد رہے کہ یہ رواں ہفتے میں روات کلر روڈ پر گیگا مال کا دوسرااہلکار ہے جس کی موت دوران سفر ہوئی ہے۔

پی ٹی آئی جب سے اقتدار میں آئی ہے اسے انتہائی مشکل حالات کا سامنا رہا ہے,عثمان مانی

The PTI has been facing extremely difficult situations since it came to power, Usman Mani said

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…انصاف یوتھ ونگ تحصیل کلرسیداں کے جنرل سیکرٹری عثمان مانی نے چوآخالصہ میں تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی جب سے اقتدار میں آئی ہے اسے انتہائی مشکل حالات کا سامنا رہا ہے ملکی اداروں کی بدحالی معاشی مشکلات کے بعد کورونا نے ملکی ترقی کو متاثر کیا مگر ہم عمران خان کی قیادت میں تمام انتخابی وعدے پورے کریں گے اور لوگ صحیح معنوں میں تبدیلی کو خود محسوس کریں گے عمران خان دن رات مشکلات کے باوجود ملک کو آگے لے جانے کے لیئے کوشاں ہیں اپوزیشن اور موجودہ نظام ان کے ارادوں کو کمزور نہیں کر سکتا ہم پانچ برس میں اپنے تمام انتخابی وعدے پورے کریں گے۔ انہوں نے یوتھ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یوتھ کے تعلیمی اور غیر تعلیمی معیار زندگی بہتر کرنے کے کام کریں گے۔ تعلیمی معاملات میں وظائف، کا لجز و یونیورسٹیز میں داخلے تک تمام مسائل کے لیے یوتھ مجھ سے رابطہ کرں بھرپور مدد و معاونت فراہم کی جائے گی۔

مرکزی قبرستان کے خادم ضمیر حسین کی اہلیہ کو کلرسیداں میں سپرد خاک کر دیا گیا

Wife of Khadam Zamir Hussain passed away

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کلرسیداں کے مرکزی قبرستان کے خادم ضمیر حسین کی اہلیہ کو کلرسیداں میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد،اعجاز بٹ،حافظ سہیل اشرف،چوہدری شفقت محمود،قمر ایاز،محسن نوید سیٹھی،شیخ حسن ریاض،چوہدری توقیراسلم،حاجی شوکت علی،زین العابدین عباس،ٹھیکیدار لطیف بھٹی،شیخ خورشید احمد،شیخ حسن فیاض،عاطف اعجاز،الحاج اسلم بانی،صغیر بھولا،راجہ شاھد بکھڑال اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button