DailyNewsPothwar.com

Kotli Sattian; An open court was held by CPO Rawalpindi in Kotli Sattian

سی پی او راولپنڈی کاتھانہ کوٹلی ستیاں میں کھلی کچہری کا انعقاد،سینئر پولیس افسرا ن سمیت شہریوں کی شرکت،شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے موقعہ پر احکامات جاری

کوٹلی ستیاں :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…سی پی او راولپنڈی کاتھانہ کوٹلی ستیاں میں کھلی کچہری کا انعقاد،سینئر پولیس افسرا ن سمیت شہریوں کی شرکت،شہریوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لیے موقعہ پر احکامات جاری،اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل اوراشتہاریوں کی جائید اد قرقی کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت،کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے شادیوں میں ہوائی فائرنگ کے متعلق شکایت کی جس پر سی پی اونے ایس ایچ اوکوٹلی ستیاں کو ہدایت دی کہ ہوائی فائرنگ اورآتش بازی کے انسداد کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں اورعوام الناس میں اس غیر قانونی فعل کے حوالے سے آگاہی پھیلائی جائے،کھلی کچہری کے اختتام پرسی پی او نے تھانہ کوٹلی ستیاں کی عمارت کا معائنہ کیا، میس کا افتتاح کیا، سی پی او نے تھانہ کا ریکارڈ،فرنٹ ڈیسک، حوالات کا جائزہ لیا،تھانہ میں سولر سسٹم،الیکٹرک گیزر،فرنٹ ڈیسک اورتھانہ میں الگ الگ یو پی ایس لگائے جانے کا حکم دیا، ایس ایچ اوکوٹلی ستیاں کو اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ مل کر قبضہ مافیاکیخلاف مشترکہ قانونی لائحہ عمل اختیار کرنے کاحکم بھی دیا۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے تھانہ کوٹلی ستیاں میں کھلی کچہر ی کا انعقاد کیا،کھلی کچہری کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) انوار الحق کی کوٹلی ستیاں میں ہونے والی کھلی کچہری میں بھی شرکت کی،کھلی کچہری میں ایس پی صدر ضیاء الدین احمد،ڈی ایس پی کوٹلی ستیاں اظہر حسن شاہ، ایس ایچ او کوٹلی ستیاں وقار حسین اور دیگرتفتیشی افسران سمیت شہریوں نے شرکت کی،سی پی اومحمد احسن یونس نے کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کے فرداًفرداًمسائل سن کر ان کے حل کے لیے موقعہ پر احکامات جاری کرتے ہوئے شہریوں کی درخواستیں ایس پی صدر،ڈی ایس پی کوٹلی ستیاں اورایس ایچ اوکوٹلی ستیاں کو مارک کیں اور کہا کہ مارک کردہ درخواستوں پر قانونی کاروائی کرکے دئیے گئے ٹائم فریم کے اندر رپورٹ پیش کی جائے،شہری نے کھلی کچہری میں شادیوں پر ہوائی فائرنگ کے متعلق شکایت کی جس پر سی پی اونے ایس ایچ اوکوٹلی ستیاں کو ہدایت دی کہ شادی کے موقعہ پر ہوائی فائرنگ اورآتش بازی کے انسداد کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں،عوام الناس میں اس غیر قانونی فعل کے حوالے سے آگاہی پھیلائی جائے اورتمام مساجد میں اعلانات بھی کروائے جائیں،سی پی اونے ایس ایچ اوکوٹلی ستیاں کواسسٹنٹ کمشنز کے ساتھ مل کر قبضہ مافیا کے کیخلاف مشترکہ قانونی لائحہ عمل اختیار کرنے کاحکم بھی دیا،کھلی کچہری کے دوران سی پی او نے قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم بھی جاری کیا،سی پی او نے کہا کہ اشتہاری مجرمان کو پناہ دینے والوں کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے،کھلی کچہری کے اختتام پر کوٹلی ستیاں کے شہریوں نے کہا کہ سی پی اومحمد احسن یونس نے شہریوں کی انصاف کی فراہمی کے لیے ان کے علاقہ میں کھلی کچہری کاانعقاد کر کے شکریہ کا موقعہ فراہم کیا ہے، جس پر ہم اُن کے مشکور ہیں،،کھلی کچہری کے اختتام پر سی پی او نے تھانہ کوٹلی ستیاں کی عمارت کا معائنہ کیا،تھانے کے ریکارڈ،فرنٹ ڈیسک اور حوالات کا جائزہ لیا،سی پی اونے کہاکہ تھانہ میں سولر سسٹم اورالیکٹرک گیزر،فرنٹ ڈیسک اورتھانہ میں الگ الگ یو پی ایس فراہم کیے جائیں،سی پی او نے میس کا باقاعدہ افتتا ح کیا،سی پی او نے میس کے پہلے کھانے کے لیے نقد رقم دی اور کہا کہ میس کا پہلا کھانا فورس کے لیے میری جانب سے ہو گا،بہترین کارکردگی دکھانے پر محرر تھانہ کو ٹلی ستیاں کو نقد انعام سے بھی نوازا۔

Kotli Sattian; An open meeting was held by CPO Rawalpindi in Kotli Sattian, participation of citizens including senior police officers, orders were issued on the spot to solve the problems of the citizens, special teams were formed for the arrest of notorious criminals. During the open court, the citizens complained about aerial firing at weddings, on which the CPO directed SHO to take effective measures against aerial firing and fireworks.

Show More

Related Articles

Back to top button