Rawalpindi crime report; Rawalpindi police continue to provide security to places of worship of the Christian community
راولپنڈی پولیس کی جانب سے مسیحی برادری کی عبادت گاہوں کو سیکورٹی فراہم کرنے کا سلسلہ جاری
راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس کی جانب سے مسیحی برادری کی عبادت گاہوں کو سیکورٹی فراہم کرنے کا سلسلہ جاری، گرجا گھروں کی سیکورٹی کیلئے موثر سیکورٹی انتظامات، سینئر پولیس افسران کی جانب سے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ،ڈیوٹی پر تعینات پولیس افسران کوالرٹ ہو کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایات جاری۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کی جانب سے مسیحی برادری اور ان کی عبادت گاہوں کو سیکورٹی فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے،راولپنڈی پولیس کی طرف سے گرجا گھروں کی سیکورٹی کے لیے موثر سیکورٹی انتظامات کیے گئے، مسیحی برادری اتوار کے روز چرچز میں عبادت کا اہتمام کرتی ہے،گرجاگھروں کی سیکورٹی دوحصارپر مشتمل تھی،چرچز کی انتظامیہ کے تعاون سے گرجا گھر میں عبادت کیلئے آنے والے افرادکو مکمل باڈی سرچنگ اور چیکنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی گئی اور روف ٹاپ ڈیوٹی بھی لگائی گئی،سینئر پولیس افسران نے اپنے اپنے علاقے کے گرجا گھروں کی سیکورٹی انتظامات کا جائز ہ لیا اور سیکورٹی ڈیوٹی کیلئے تعینات اہلکاروں کوالرٹ ڈیوٹی کے متعلق اوراردگر د ماحول پر نظر رکھنے کے متعلق خصوصی ہدایات جاری کیں۔
Rawalpindi; Rawalpindi police continue to provide security to the Christian community and their places of worship, effective security arrangements have been made by the Rawalpindi police for the security of churches, the Christian community arranges worship in churches on Sundays. The security of the churches consisted of two fences. In collaboration with the management of the churches, worshipers were allowed to enter the church after a thorough body search and checking, and roof-top duty was imposed. He reviewed the security arrangements of the churches and issued special instructions to the security personnel on quarantine duty and monitoring of the environment.
راولپنڈی پولیس کی جانب ہفتہ شان رحمت اللعالمینﷺ منانے کا سلسلہ جاری، تھانوں میں تقاریب کا انعقاد،سینئر پولیس افسران، ایس ایچ اورز سمیت دیگر پولیس افسران کی شرکت
Rawalpindi Police continues to celebrate Rehmat-ul-Alameen at stations
راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…:راولپنڈی پولیس کی جانب ہفتہ شان رحمت اللعالمینﷺ منانے کا سلسلہ جاری، تھانوں میں تقاریب کا انعقاد،سینئر پولیس افسران، ایس ایچ اورز سمیت دیگر پولیس افسران کی شرکت، حضور اکرم ﷺ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تقاریر اورنعت خوانی کی گئی۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں راولپنڈی پولیس کی جانب سے ہفتہ شان رحمت اللعالمینﷺ منانے کا سلسلہ جاری ہے، تھانہ ریس کورس، تھانہ رتہ امرال اور تھانہ صادق آباد میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب میں اے ایس پی کینٹ آمنہ بیگ، ایس ایچ او تھانہ ریس کورس عمران عباس،ایس ایچ او رتہ امرال راشد کیانی اور ایس ایچ او تھانہ صادق آباد طاہر ریحان سمیت دیگر پولیس افسران نے شرکت کی، تقاریب میں پولیس افسران کی طرف سے حضور اکرم ﷺ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تقاریر اور نعت خوانی کی گئی، محافل میں شامل مقررین نے آپ ﷺ کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آپﷺ لوگوں کیلئے سرچشمہ ہدایت ہیں،آپ ﷺکا پیغام دنیا کے ہر رنگ، ہر طبقہ اور ہر علاقہ کے انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے، دور حاضر اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ حضور اکرمﷺ کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل کیا جائے، قرآن و سنت کے احکامات کی پیروی کریں، اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامے رکھیں اور تفرقہ میں نہ پڑیں، نبی اکرم خاتم النبیین رحمۃ اللعالمین حضرت محمد صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم کی ذات مبارکہ تمام جہانوں کے لئے رحمت اور سرچشمہ ہدایت ہے جن کی اتباع میں ہم سب کی دنیاوی و اخروی کامیابی کا رازپنہاں ہے، تقاریب کے اختتام پر قیام امن اور ملکی سلامتی کے لیے خصوصی طور پر دعا کی گئی۔
تھانہ پیرودہائی پولیس کی اہم کاروائی،11سالہ بچے پر تشدد کرنے والا مدرسے کا معلم گرفتار
In a major operation of Pirwadahi police station, a madrassa teacher was arrested for torturing an 11-year-old boy
راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ پیرودہائی پولیس کی اہم کاروائی،11سالہ بچے پر تشدد کرنے والا مدرسے کا معلم گرفتار۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا بچوں پر تشدد کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،تھانہ پیرودہائی پولیس کو شیزاز نے درخواست دی کہ اُ س کا 11سالہ بھتیجا مدرسہ میں ناظرہ کی تعلیم حاصل کرتا ہے، جہاں اسے شور کرنے پر قاری عبدالسلام اور قاری جنید خان نے بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، جس پر پیرودہائی پولیس نے مقدمہ درج کیا، ایس ایچ او پیرودہائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 11سالہ بچے پر تشدد کرنے والے معلم جنید خان کو گرفتار کر لیا،ایس ایچ او نے بتایا کہ متاثرہ بچے کا میڈیکل کروا لیا گیا ہے جبکہ واقعہ میں ملوث قاری عبدالسلام کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے،ایس پی راول نے ایس ایچ او پیرودہائی اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ بچوں پر تشدد نا قابل برداشت ہے، بچوں پر تشدد کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔