Kallar Syedan; Police arrest 06 members of armed gang who tried to rob a money changer
کلر سیداں پولیس کی بڑی کاروائی، 9نومبر کو منی چینجرپر ڈکیتی کی واردات کی کوشش کرنے والے شہابہ ڈکیت گینگ کے 06 ارکان گرفتار
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کلر سیداں پولیس کی بڑی کاروائی، 9نومبر کو منی چینجرپر ڈکیتی کی واردات کی کوشش کرنے والے شہابہ ڈکیت گینگ کے 06 ارکان گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والی ایک گاڑی اور دو موٹر سائیکل برآمد کر لیئے گئے،ملزمان کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف، 05 پسٹل اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں،ڈکیت گینگ نے چند ایام قبل چوآ روڈ کلرسیداں میں منی چینجر ڈکیتی کی کوشش کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے 03 افراد کو زخمی کر دیا تھا،زخمی ہونے والوں میں سیکیورٹی گارڈعلی اصغر، دوکاندار قاسم اور ایک راہگیر شامل تھے،سٹی پولیس آفیسر محمداحسن یونس نے خود موقع کا جائزہ لیتے ہوئے ایس پی صدر کو ڈکیت ملزمان کی گرفتاری کاٹاسک دیا تھا ایس پی صدر ضیاء الدین احمد کی سربراہی میں ایس ڈی پی او کہوٹہ اور ایس ایچ او کلر سیداں غضنفر عباس نے ڈکیتی کی واردات کرنے والے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں شہاب الدین عرف شہابہ،زریاب ساکنان جنڈ گجراں تحصیل گوجرخان،وقاص عرف کاشی سکنہ پلیسر اٹک،جنید اقبال عرف جیدی سکنہ بھڈانہ گوجرخان،منصور سکنہ ڈھوک چوہدریاں راولپنڈی، یحیٰی علی سکنہ بکرا منڈی شامل ہیں۔ملزمان نے راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں وارداتوں کے انکشافات کیئے ہیں،ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منقل کر دیا گیا،ڈکیت گینگ کی گرفتاری پر سی پی او محمد احسن یونس کی جانب سے ایس پی صدر، ایس ایچ او کلر سیداں اور پولیس ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ منظم گینگز کی گرفتاری جرائم پر قابو پانے کے لئے اہم ہے، ملزمان کو قرارواقعی سزا دلوانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں۔
Kallar Syedan; In a major operation of Kallar Syedan police, 06 members of gang were arrested for attempting to rob a money changer on November 9. A vehicle and two motorcycles used in the incident were recovered from the possession of the accused.
A Kalashnikov, 05 pistols and bullets were also recovered. A few days ago, a armed gang opened fire on a money changer at Choa Road , injuring 03 people. Among the injured were security guard Ali Asghar and shopkeeper Qasim. And a passer-by. City Police Officer Muhammad Ahsan Younis himself reviewed the situation and handed over the arrest warrant to the SP Saddar, SDPO Kahuta headed by SP Saddar Zia-ud-Din Ahmed and SHO Kallar Syedan Ghazanfar Abbas traced and arrested the accused involved in the robbery.
Among the arrested accused are Shahabuddin alias Shahaba, Zariab residents of Jund Gujran Tehsil Gujjar Khan, Waqas alias Kashi resident of Attock, Junaid Iqbal alias Jedi resident of Bhadana Gujar Khan, Mansoor resident of Dhok Chaudhry. Rawalpindi, Yahya Ali resident of Bakra Mandi Incidents have been revealed in different areas . The accused have been shifted to jail for identification parade. He commended him and said that the arrest of organized gangs was important for curbing crime and all legal requirements should be met to bring the accused to justice.
چوآخالصہ درجہ چہارم ملازمین کنونشن، تنویر امجد کو جنرل سیکرٹری،سرپرست اعلی کے لیئے محمد نعیم کو نامزد کیا گیا
Fourth Class IV Employees Convention, Tanveer Amjad nominated as General Secretary, Muhammad Naeem as Patron General
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…سرکاری دفاتر میں کلاس فور ملازمین کی حیثیت ریڑھ کی ہڈی جیسی ہے ان کے بغیر اداروں کا چلنا دشوار ہو جاتا ہے ان خیالات کا اظہار درجہ چہارم ملازمین کی ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر راجہ مبشر نے مرکز چوآخالصہ کے درجہ چہارم ملازمین کے ایک کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ درجہ چہارم ملازمین کو مسلسل نظر انداز کیا گیا اسکیل ایک میں بھرتی ہوکر اسی میں ریٹائرڈ ہونا شرمناک عمل ہے پنجاب حکومت اس کا نوٹس لے اور انہیں نہ صرف بہتر اسکیل دے بلکہ اس میں بتدریج ترقیاں بھی دی جائیں امیدوار صدارت چوھدری خالد محمود نے کہا کہ وہ کلاس فور ملازمین کے حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں ہم حکومت سے بھیک نہیں اپنا حق مانگ رہے ہیں اس موقع پر تنویر امجد کو جنرل سیکرٹری،سرپرست اعلی کے لیئے محمد نعیم کو نامزد کیا گیا،عامر بٹ،ثاقب وارثی،ملک ناصر،وقار منہاس نے بھی خطاب کیا۔
…اسسٹنٹ کمشنر رمیشا جاوید اعوان آج بروز منگل دن بارہ بجے فیلڈ آفس دوبیرن کلاں میں کھلی کچہری میں عوام کے مسائل سنیں گی
Assistant Commissioner Ramisha Javed Awan will hear the problems of the people in an open court on Tuesday at 12 noon in the field office Doberan Kallan.
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…اسسٹنٹ کمشنر رمیشا جاوید اعوان آج بروز منگل دن بارہ بجے فیلڈ آفس دوبیرن کلاں میں کھلی کچہری میں عوام کے مسائل سنیں گی شہریوں کو شکایات کی صورت میں رجوع کرنے کو کہا گیا ہے۔
سید سبط الحسن نقوی انتقال کر گئے نماز جنازہ چوآ خالصہ میں ادا کی گئی
Syed Sabhat Al Hassan Naqvi passed away in Choa Khalsa
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…ریٹائرڈ مدرس سید اخلاق حسن شاہ نقوی کے بڑے بھائی سید سبط الحسن نقوی انتقال کر گئے نماز جنازہ چوآ خالصہ میں ادا کی گئی جس میں معززین علاقہ اور اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
جماعت اسلامی کے ضلعی رہنما خالد محمود مرزا کورونا کا شکار ہو گئے
District leader of Jamaat-e-Islami Khalid Mahmood Mirza diagnosed with Covid-19
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…جماعت اسلامی کے ضلعی رہنما خالد محمود مرزا کورونا کا شکار ہو گئے ان کا ٹیسٹ پازیٹو آنے پر انہیں راولپنڈی کے ایک ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
تعزیت
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…سابق رکن قومی اسمبلی محترمہ نثار تنویر شیرازی،پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوھدری ظہیر محمود،مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری شوکت اقبال جنجوعہ،کلر سیداں کے صدر چوھدری عبدالغفار،جنرل سیکرٹری راجہ گلستان خان،سٹی صدر حاجی اخلاق حسین،کلر تحصیل کے یوتھ صدر ارسلان قریشی،صدر کلر سٹی شیخ حسن فیاض سرائیکی،سابق چیئرمین یو سیز چوھدری صداقت حسین،راجہ ندیم احمد،راجہ شہزاد یونس،محمد نوید بھٹی،شاھد اکبر گجر کے علاؤہ شیخ ندیم احمد،ضوبیدار غلام ربانی نے میاں نواز شریف میاں شہباز شریف کی والدہ محترمہ ہے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکمران جماعت نے کلثوم نواز کی طرح میاں برادران کی موت کا بھی مذاق اڑا کر کھلنڈرے پن کا مظاہرہ کیا ہے جو ان کی تربیت کی عکاسی کرتا ہے پی ٹی آئی اقتدار کے نشے میں مست ہو کر اپوزیشن کو دیوار سے لگا رہی ہے یہ بات مت بھولیں کہ کہ یہ جو آج بو رہے ہیں انہیں بہت جلد خودکاٹنا بھی پڑے گا دوسروں کو رلانے کی دھمکیاں دینے والا خود جلد روتا نظر آئے گا۔
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…سابق ٹاؤن ناظم حافظ سہیل اشرف،چیف آفیسر بلدیہ صاحبزادہ عمران اختر،چوھدری شفقت محمود،منیر چشتی،مقصود بھٹی نے پوٹھوہار یونین آف جرنلسٹس تحصیل کلرسیداں کے جنرل سیکرٹری شیخ قمرالسلام سے ملاقات کی اور ان کی خوشدامن کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔