DailyNewsGujarKhanPothwar.com

Gujar Khan; Mandra police arrest two men for abusing a teenage boy

تھانہ مندرہ پولیس کی اہم کاروائی،15سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے اور بوقت گرفتاری پولیس پارٹی سے مزاحمت کرنے والے 02ملزمان گرفتار

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ مندرہ پولیس کی اہم کاروائی،15سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے اور بوقت گرفتاری پولیس پارٹی سے مزاحمت کرنے والے 02ملزمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او مندرہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 15سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے اور بوقت گرفتاری پولیس پارٹی سے مزاحمت کرنے والے 02ملزمان انور خان اور عبدالشکور کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے خلاف متاثرہ لڑکے کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، ایس ایچ او نے بتایا کہ ریڈ کے دوران ملزمان نے پولیس پارٹی سے مزاحمت بھی کی،جس پر ملزمان کے خلاف الگ سے مقدمہ درج کیا گیا،ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرنے کے لیے ملزمان کے ڈی این اے ٹیسٹ سمیت تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے،ایس پی صدر نے ملزمان کی گرفتاری پر ایس ایچ او مندرہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے، سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔

Gujar Khan; SHO Mandira along with his team arrested 02 accused Anwar Khan and Abdul Shakoor for raping a 15-year-old boy and resisting the police party at the time of arrest. A case was registered against the accused in the complaint of the victim boy. During the raid, the accused also resisted the police party, on which a separate case was registered against the accused, the SHO said. All legal requirements, including the NA test, will be met.

Show More

Related Articles

Back to top button