DailyNewsGujarKhanPothwar.com

Gujar Khan; Mandra police’s main operation, the main accused in the murder of two brothers arrested along with the co-accused

مندرہ پولیس کی اہم کاروائی، دو سگے بھائیوں کوقتل کرنے والے مرکزی ملزم کا ساتھی ملزم بھی گرفتار

گوجرخان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی )—مندرہ پولیس کی اہم کاروائی، دو سگے بھائیوں کوقتل کرنے والے مرکزی ملزم کا ساتھی ملزم بھی گرفتار، پولیس دوہرے قتل کے مرکزی ملزم سہیل امجد کو وقوعہ کے تیسرے روز ہی گرفتار کر لیا گیا تھا، ایس ایچ اومندرہ پولیس نے نعشیں ملنے کی اطلاع پر واقعہ کا مقدمہ مقتولین کے والد کی مدعیت میں درج کیا تھا،پولیس سی پی او محمد احسن یونس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا، پولیس ایس پی صدر نے ایس ڈی پی او گوجر خان سرکل،ایس ایچ او مندرہ اور دیگر تفتیشی افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی، ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے مرکزی ملزم کے ساتھی غلام عباس کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا،پولیس سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی کیلئے ضروری ہے،ایس پی صدر ضیاء الدین احمدسی پی او محمد احسن یونس کی جانب سے ایس پی صدر، ایس ایچ او اور پولیس ٹیم کو شاباش

Gujar Khan; Sohail Amjad, the main accused in the double murder, was also arrested on the third day of the incident. SHO Mandra police on a tip-off found the bodies. The case of the incident was registered in the complaint of the victim’s father. Police CPO Muhammad Ahsan Younis took notice of the incident and gave the task of arresting the accused to SP Saddar. , SHO Mandra and other investigating officers formed a team, with the help of modern technology, the team traced and arrested Ghulam Abbas, an accomplice of the main accused, the police arrested the accused involved in serious cases. SP Saddar Zia-ud-Din Ahmadsi on behalf of CPO Muhammad Ahsan Younis commended SP Saddar, SHO and the police team.

پولیس لائن ہیڈکوارٹرز ارشاد شہید آڈیٹوریم میں محفل نعت کاانعقا

Mehfil e Naat at Police Line headquarters Irshad Shaheed Auditorium

راولپنڈی: (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام,اکرام الحق قریشی )—پولیس لائن ہیڈکوارٹرز ارشاد شہید آڈیٹوریم میں محفل نعت کاانعقاد،محفل نعت حکومت پنجاب کی جانب سے شان رحمت اللعالمین ﷺ کی تقریبات کے سلسلہ میں منعقد کی گئی، پولیس افسران نے نعتیں پیش کرکے سرکار دوعالم رحمت اللعالمین ﷺکی مدح سرائی کی،محفل نعت میں سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس کی خصوصی شرکت۔تفصیلات کے مطابق پولیس لائن ہیڈکوارٹرز ارشاد شہید آڈیٹوریم میں محفل نعت کاانعقادکیا،محفل نعت حکومت پنجاب کی جانب سے شان رحمت اللعالمین ﷺ کی تقریبات کے سلسلہ میں منعقد کی گئی،محفل نعت میں سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے خصوصی شرکت کی،محفل نعت میں ضلع پولیس،ڈولفن فورس اورایلیٹ فورس کے افسران نے شرکت کی،محفل نعت کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیا،ایلیٹ فورس، ڈولفن اور ضلع پولیس کے افسران کی جانب سے خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کیا،ہدیہ نعت پیش کرنے والوں میں اے ایس آئی آصف محمود،اے ایس آئی محمدکامران،ہیڈ کانسٹیبل ماجد یسین،کانسٹیبل شاکرمحبوب،کانسٹیبل ذیشان حیدر،کانسٹیبل علی احمد،کانسٹیبل آصف محمود اورکانسٹیبل مدثرشامل ہیں، پولیس افسران نے نعتیں پیش کرکے سرکار دوعالم رحمت اللعالمین ﷺکی مدح سرائی کی،محفل نعت کے اختتام پر ملکی سلامتی و ترقی اور شہداء پولیس کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

Show More

Related Articles

Back to top button