Rawalpindi crime report; CPO Muhammad Ahsan Younis changes OSI and SHOs of 03 police stations, orders to appoint Arsalan Ehsan sub-inspector as OSI
سی پی او محمد احسن یونس نے او ایس آئی اور 03 تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کر دئیے،ارسلان احسان سب انسپکٹر کو بطور او ایس آئی تعینات کرنے کا حکم
راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…سی پی او محمد احسن یونس نے او ایس آئی اور 03 تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کر دئیے،ارسلان احسان سب انسپکٹر کو بطور او ایس آئی تعینات کرنے کا حکم، تبدیل ہونے والے ایس ایچ اوز میں ایس ایچ او تھانہ سٹی، ایس ایچ او تھانہ گنجمنڈی اور ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے او ایس آئی اور 03 تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کردئیے،ارسلان احسان سب انسپکٹر کو بطور او ایس آئی،جمال نواز سب انسپکٹر کو ایس ایچ او تھانہ گنجمنڈی، افضال احمد سب انسپکٹر کو ایس ایچ او تھانہ سٹی جبکہ یاسر محمود سب انسپکٹر کو ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ تعینات کر دیا گیا، سابقہ ایس ایچ او تھانہ گنجمنڈی کو انوسٹی گیشن ونگ سٹی سرکل رپورٹ کرنے کا حکم جبکہ سابقہ ایس ایچ اوز تھانہ سٹی و تھانہ کہوٹہ اور سابقہ او ایس آئی تعلیمی امور کے سلسلہ میں چھٹیوں پر روانہ ہو گئے۔
Kahuta; CPO Muhammad Ahsan Younis changes OSI and SHOs of 03 police stations, orders to appoint Arsalan Ehsan sub-inspector as OSI, SHO Police Station City, SH According to details, City Police Officer Muhammad Ahsan Younis has transferred OSI and SHOs of 03 police stations, Arsalan Ehsan as Sub-Inspector and Jamal Nawaz as Sub-Inspector. SHO Ganjmandi Police Station, Afzal Ahmed Sub Inspector has been posted as SHO City Police Station while Yasir Mahmood Sub Inspector has been posted as SHO Kahuta Police Station. SHOs of City and Kahuta police stations and former OSIs went on leave in connection with educational matters.
سی پی اوراولپنڈی کا جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی کا دورہ،دورے کے دوران سیکورٹی انتظامات کا جائزہ
CPO Rawalpindi visit Judicial Complex Rawalpindi, review security arrangements during the visit
راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… سی پی اوراولپنڈی کا جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی کا دورہ،دورے کے دوران سیکورٹی انتظامات کا جائزہ،ڈیوٹی پر مامور افسران کوسیکورٹی انتظامات مزید موثر بنانے کی ہدایت۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی کادورہ کیا،اس موقعہ پر ایس پی ہیڈکوارٹرز راولپنڈی تیمور خان اورجوڈیشل کمپلیکس سیکورٹی انچارج انسپکٹر شجاعت علی بابر بھی موجود تھے،دورے کے دوران سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،سی پی اوراولپنڈی نے دورے کے دوران بخشی خانہ کوبھی چیک کیا،سی پی اونے بخشی خانہ میں موجود ملزمان سے گفتگو بھی کی،بخشی خانہ ڈیوٹی پر مامور افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ عدالتوں میں پیشی کے لیے لائے جانے والے ملزمان کی سیکورٹی سمیت دیگر ضروری سہولیات کا خاص خیال رکھا جائے،سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث ملزما ن کو پیشی پر لاتے اورواپس لے جاتے وقت ایس اوپیز کے مطابق موثر سیکورٹی فراہم کی جائے،سی پی اومحمد احسن یونس نے جوڈیشل کمپلیکس انٹری پوائنٹس پر موجود پولیس افسران کو چیک اوربریف کرتے ہوئے کہاکہ جوڈیشل کمپلیکس میں داخل ہونے والے تمام افراد کو واک تھرو گیٹ سے گزارنے کے ساتھ باڈی سرچ کو یقینی بنایاجائے،سینئر پولیس افسران ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران کو گاہے بگاہے چیک اوربریف کرتے رہیں،سی پی اونے کہاکہ شہریوں کی جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے،معززججز کی سیکورٹی سمیت شہریوں کی حفاظت کے لیے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کارلایاجائے۔
تھانہ سول لائنز پولیس کی اہم کاروائی، 09 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار
Civil Lines Police arrests accused of raping 09-year-old child
راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ سول لائنز پولیس کی اہم کاروائی، 09 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار،متاثرہ بچے کے دادا کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا بچوں اورخواتین پر تشدد،زیادتی اورجنسی استحصال کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،تھانہ سول لائنز پولیس کو متاثرہ بچے کے دادا افتخارحسین نے درخواست دی کہ اس کا پوتا مسجد میں حفظ کرتا ہے، پچھلے دس دن سے اس کا پوتا بخار ہونے کی وجہ سے مسجد نہ گیا،طبیعت ٹھیک ہونے پر اپنے پوتے کو مسجد جانے کاکہا تو وہ رونے لگا اور بتایا کہ قاری مزمل نے دو ہفتے قبل اُس سے زیادتی کی ہے،جس پر تھانہ سول لائنز میں مقدمہ درج کیاگیا،ایس ڈی پی او سول لائنز کی زیر نگرانی ایس ایچ او سول لائنز نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے09سالہ بچے سے زیادتی کرنے والے ملزم قاری مزمل کو ٹریس کر کے گرفتار کیا،ایس پی پوٹھوہار نے ایس ڈی پی او سول لائنز ایس ایچ او سول لائنز اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت سے سخت سزا دلوائی جائے۔
راولپنڈی پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلا ف موثر کریک ڈاؤن جاری
Rawalpindi police continue effective crackdown against notorious criminals
راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلا ف موثر کریک ڈاؤن جاری،رواں سال میں سنگین مقدمات میں مطلوب کیٹیگری (اے) کے338جبکہ کیٹیگری(بی) 2111اشتہاری مجرمان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسرمحمد احسن یونس کی خصوصی ہدایت پر اشتہاری مجرمان کے خلاف جاری مہم کے دوران راولپنڈی پولیس نے موثر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے رواں سال کے دوران اب تک سنگین مقدمات میں مطلوب کیٹیگری(اے) 338اشتہاری مجرمان جبکہ کیٹیگری(بی) کے2111اشتہاری مجرمان کو گرفتارکیا،سی پی اومحمد احسن یونس نے اشتہاری مجرمان کے خلاف موثر کریک ڈاؤن پر ڈویژنل ایس پیز،متعلقہ ایس ایچ اوز اورپولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ سنگین مقدما ت میں ملوث ملزمان کی گرفتاری جرائم پر قابو پانے اور لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں مد د فراہم کرتی ہے،اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔
تھانہ صادق آباد پولیس کی پتنگ فروشوں کے خلاف موثر کاروائی
Sadiqabad police take effective action against kite sellers
راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… تھانہ صادق آباد پولیس کی پتنگ فروشوں کے خلاف موثر کاروائی،پتنگ فروش گرفتار،10ہزار پتنگیں اورڈوریں برآمد،مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کی جانب سے راولپنڈی پولیس کا پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے،ایس ایچ او صادق آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش شبیر احمد کوگرفتار کرلیا،ملزم کے قبضہ سے 10ہزار پتنگیں اور02دھاتی ڈوریں برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا،ایس پی راول رائے مظہر اقبال نے ایس ایچ اوصادق آباد اورپولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ پتنگ بازی خطرناک کھیل ہے انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا، پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔
تھانہ کینٹ پولیس کی اہم کاروائی،منشیات فروش گرفتار
Cantt police arrest drug dealer
راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… تھانہ کینٹ پولیس کی اہم کاروائی،منشیات فروش گرفتار،03کلوسے زائد چرس برآمد،مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیو ں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اوکینٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ایثار گل کوگرفتارکرلیا،ملزم کے قبضہ سے 03کلو660گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا،ایس پی پوٹھوہار سید علی نے ایس ایچ اوکینٹ اورپولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ منشیات فروش کے سہولت کاروں کو بھی گرفتارکیاجائے اورمنشیات فروشوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹتے ہوئے کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔
تھانہ ریس کورس پولیس کاآفشاں کالونی اور گردونواح میں سرچ آپریشن
Police conducted a search operation in and around Afshan Colony
راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ ریس کورس پولیس کاآفشاں کالونی اور گردونواح میں سرچ آپریشن،سرچ آپریشن کے دوران مختلف گھروں،کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف اور افراد کی چیکنگ، سرچ آپریشن ایس ڈی پی اوکینٹ کی زیر نگرانی کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ریس کورس پولیس نے آفشاں کالونی اوراسکے گرد ونواح میں سرچ آپریشن کیا،سرچ آپریشن میں ایس ایچ اوریس کورس سمیت ایلیٹ فورس،لیڈیز پولیس سمیت دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی،سرچ آپریشن کے دوران169گھروں،66کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف جبکہ انفرادی طورپر301افراد کو چیک کیاگیا،ایس پی پوٹھوہارسیدعلی کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمدکرنا ہے، سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔
راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی
Rawalpindi police take action against criminal elements
راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے12ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 550گرام چرس،65لیٹر شراب،03پستول 30بورمعہ ایمو نیشن برآمد جبکہ 01شرابی کو گرفتارکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ پیرودھائی پولیس نے شفیق سے 300گرام چرس،تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے گل شیر سے 250گرام چرس،تھانہ رتہ امرال پولیس نے احمد علی سے 12لیٹرشراب،عبید اللہ سے 13لیٹرشراب،تھانہ ریس کورس پولیس نے متضرہ مشتاق سے15لیٹرشراب،محمد علی سے 15لیٹرشراب،تھانہ ٹیکسلا پولیس نے ربنوار سے 10لیٹرشراب،عدیل سے 10لیٹرشراب،تھانہ مری پولیس نے محمدعمران سے 01پستول30بورمعہ
ایمونیشن،تھانہ صدربیرونی پولیس نے عزت خان سے 01پستول30بورمعہ ایمونیشن،محمدحمزہ سے 01پستول30بورمعہ ایمونیشن برآمد اور 01شرابی ظریف کوگرفتارکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔
شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے سی پی او راولپنڈی کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا سلسلہ جار
CPO Rawalpindi continues to hold open court on a daily basis to resolve the issues of the citizens
راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے سی پی او راولپنڈی کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا سلسلہ جاری،سی پی اونے کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کے مسائل سن کر موقعہ پر احکامات جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی ڈی آئی جی محمد احسن یونس نے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے سی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا،سی پی او محمد احسن یونس نے کھلی کچہری میں آنے والے39 شہریوں کے مسائل سن کر ان کی درخواستوں پر احکامات جاری کرتے ہوئے متعلقہ پولیس افسران سے فون پربات بھی کی،سی پی او نے کہا کہ میری طرف سے مارک کردہ درخواستوں پرقانونی کاروائی کو دی گئی ڈیڈ لائن کے اندر یقینی بنایا جائے،سی پی او نے ایس ایچ اوز اورانچارج چوکیات کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تھانوں اورچوکیوں میں آنے والے شہریوں کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آئیں اور ان کے مسائل تھانہ یاچوکی کی سطح پر حل کرنے کے لیے قانونی کاروائی کو یقینی بنائیں،سی پی او نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔
راول ڈویژن پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی،03منشیات فروش گرفتار
Rawal Division Police operation against drug dealers, 03 drug dealers arrested
راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… راول ڈویژن پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی،03منشیات فروش گرفتار،03کلو سے زیادہ چر س برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیو ں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ او رتہ امرال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کار وائی کرتے ہوئے منشیات فروش اختیار خان کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے01کلو300گرام چرس برآمد ہوئی،ایس ایچ او پیرودہائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش بخت منیر کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے01کلو50گرام چرس برآمد ہوئی،ایس ایچ او بنی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عمرا خان کوگرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے01کلو40گرام چرس برآمد ہوئی،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،ایس پی راول نے متعلقہ ایس ایچ او ز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے سہولت کاروں کو بھی گرفتارکیاجائے اورمنشیات فروشوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹتے ہوئے کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔
راول ڈویژن پولیس کی کاروائی، غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ اور شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم سمیت 03گرفتار
Rawalpindi Division police operation, 03 arrested including accused of illegally refilling gas cylinders and firing in the air at wedding party
راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راول ڈویژن پولیس کی کاروائی، غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ اور شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم سمیت 03گرفتار، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او وارث خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ کرنے والے 02ملزمان عادل شوکت اور نیک محمد کو گرفتار کرلیا،ملزمان کے قبضہ سے گیس سلنڈر ز،الیکٹرک کانٹا اوردیگر آلا ت ریفلنگ برآمد ہوئے،ایس ایچ او رتہ امرال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ملزم ناصر خان کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے،ایس پی راول رائے مظہر اقبال نے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ اور ہوائی فائرنگ کرنے والے اپنی جان کے ساتھ عوام کی جان کو بھی خطرے میں ڈالتے ہیں،ایسے فعل کے مرتکب ملزمان کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری رکھا جائے۔
تھانہ نصیر آباد پولیس کی کاروائی،کرایہ داری کوائف تھانہ میں درج نہ کروانے پر 03ملزمان گرفتار
Naseerabad police station operation, 03 accused arrested for not registering tenancy data in police station
راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ نصیر آباد پولیس کی کاروائی،کرایہ داری کوائف تھانہ میں درج نہ کروانے پر 03ملزمان گرفتار، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا قانون شکن عناصر اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ ا ونصیر آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے دوران چیکنگ کرایہ داری کوائف تھانہ میں درج نہ کروانے پر 03ملزمان گل رحمان، محمد ارشد اور محمد عرفان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ او نصیر آباد اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔
راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے12ملزمان گرفتار
Rawalpindi police in an operation against criminal elements arrested 12 accused
راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے12ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 400گرام چرس،17-1/2لیٹر شراب،10بوتل شراب،01پستول30بور،30روند پسٹل 30بور اور25پتنگیں برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ وارث خان پولیس نے محمد نصیر الدین سے180گرام چرس، تھانہ ویسٹریج پولیس نے افضال مسیح سے220گرام چرس، تھانہ وارث خان پولیس نے محمد مزمل سے02-1/2لیٹر شراب، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے محمد اعجاز سے03لیٹر شراب، تھانہ روات پولیس نے سجاد حسین سے04لیٹر شراب، ماجد محمود سے04لیٹر شراب، فراز سے04لیٹر شراب، ارسلان سے05بوتل شراب،وشال یونس سے05 بوتل شراب،تھانہ نصیر آباد پولیس نے محمد جنید سے01پستول30بور معہ ایمونیشن،تھانہ ریس کورس پولیس نے آصف رضا سے30روند پسٹل 30 بور اور بابر ممتاز سے25پتنگیں برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔