Kallar Syedan; Eight members of the family, former PM Shahid Khaqan Abbasi confirmed positive with covid-19
مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر سابق وزیراعظم کی اہلیہ بیٹے اور بہو سمیت گھر کے آٹھ افراد کورونا کا شکار ہو گئے جن میں شاھد عباسی کے تین ملازمین اور دو ڈرائیور بھی شامل ہیں
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…مسلم لیگ ن کے مرکزی نائب صدر سابق وزیراعظم کی اہلیہ بیٹے اور بہو سمیت گھر کے آٹھ افراد کورونا کا شکار ہو گئے جن میں شاھد عباسی کے تین ملازمین اور دو ڈرائیور بھی شامل ہیں ان کے بیٹے عبداللہ عباسی اپنی اہلیہ کے ہمراہ گھر پر ائیسولیشن میں ہیں جبکہ شاھد عباسی کی اہلیہ کو آکسیجن کی کمی کے باعث ہسپتال داخل کرر دیا گیا ہے جہاں ان کی صحت تیزی سے بحال ہو رہی ہے یاد رہے کہ کورونا کے پہلے سپیل میں شاھد خاقان عباسی خود بھی کورونا کا شکار ہو گئے تھے۔
Kallar Syedan; Eight members of the family, including the wife and son and daughter-in-law of the former PML-N central vice-president Shahid Khaqan Abbasi, fell victim to Covis-19, including three employees and two drivers of Shahid Khaqan Abbasi. While Shahid Khaqan Abbasi’s wife has been admitted to the hospital due to lack of oxygen where her health is slowly recovering.
کلرسیداں کی آل پاکستان کلاس فور ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری کے موقع پر منعقدہ تقریب
Ceremony held on the occasion of swearing in ceremony of All Pakistan Class Four Association
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…آل پاکستان کلاس فور ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر محمد اکبر خان مہمند نے کہا ہے کہ کلاس فور سرکاری داروں میں ریڑھ کی ہڈی جیسی صلاحیت کے حامل ہیں یہ معاشرے پر بوجھ نہیں بلکہ حق حلال کا رزق کھانے والے لوگ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ ہے روز کلرسیداں کی ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کی صدارت تحصیل کلر سیداں کے صدر تیمور اسحاق نے کی تقریب میں ایسوسی ایشن کے پنجاب کے صدر ریاض قادری کے علاؤہ بلدیہ کلر سیداں کے سابق ارکان راجہ ظفر محمود،عاطف اعجاز نے بھی شرکت کی مرکزی صدر اکبر خان مہمند نے کہا کہ کے پی کے میں کلاس فور اسکیل تین اور پنجاب میں ایک اسکیل میں بھارتی کیئے جاتے ہیں یہ ملازمین کے ساتھ بڑی ذیادتی ہے ہم نے کے پی کے میں چھ سو ملازمین کی اپ گریڈیشن کرائی ہے پنجاب کے لوگ متحد ہوکر اس تفریق کو ختم کرا سکتے انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک بھر میں کلاس فور ملازمین کو اسکیل پانچ بھی بھرتی کیا جائے انہیں محکمانہ ترقیاں دی جاہیں تاکہ یہ گریڈ دس میں ریٹائرمنٹ لے سکیں انہوں نے ملازمین پر زور دیا کہ وہ اپنے فرائض منصبی کو پوری دیانتداری اور ایمانداری سیسرانجام دے کر رزق حلال کمائیں اور بچوں کو کھلائیں انہوں نے کہا کہ پنجاب کے کارکن تقسیم نہیں متحد ہیں انہوں نے کہا کہ آل پاکستان کلاس فور اتحاد ہماری کامیابی کی ضمانت ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمارے پیغام کو ملک کے ہر کونے میں پہنچایا جائے انہوں نے خبردار کیا کہ اگر پنجاب میں ہمیں نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو وہ عدالت سے رجوع کریں گے مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے صدر چوھدری اخلاق حسین نے مرکزی قائدین کی کلرسیداں آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا جبکہ پی ٹی آئی کے رہنما سابق ٹاؤن ناظم حافظ سہیل اشرف ملک نے اجتماعی دعا کرائی تقریب میں کلاس فور ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
خادم رضوی نے جس شدت سے ناموس رسالت پر پہرہ دیا اس کی دور حاضر میں مثال نہیں ملتی
The intensity with which Khadim Rizvi guarded the honor of the Prophet is unparalleled in modern times
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…علامہ خادم حسین رضوی سے قوم کا تعلق محض جذباتی لگاؤ نہیں تھا بلکہ ہمارے درمیان وجہ محبت پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفے ص ہیں خادم رضوی نے جس شدت سے ناموس رسالت پر پہرہ دیا اس کی دور حاضر میں مثال نہیں ملتی ان خیالات کا اظہار کلرسیداں اور گردونواح کی مسجد میں ائمہ کرام نے نمازجمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا کئی مقامات پر بڑے جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے بچے بوڑھے حتکہ دوسرے مسالک کے لوگ بھی ان کی رحلت پر آنسو بہاتے نظر آئے علامہ عبدالغفور چشتی نے جامعہ غوثیہ معصومیہ کلرسیداں میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کے دوران بارھا مرتبہ تاجدار ختم نبوت زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگوائے انہوں نے کہا کہ خادم رضوی نے جس عزم اور محبت سے گستاخان رسول کو چیلنج کیا اس کی دور حاضر میں مثال نہیں ملتی انہوں نے اپنے عزم میں اپنی بیماری اور معذوری کو کبھی آڑھے نہیں آنے دیا وہ اب دنیا میں نہیں رہے مگر وہ اپنے کروڑوں جانشین تیار کر کے دنیا سے گئے ہیں ان کے جانثار کبھی بھی ختم نبوت کی عظمت کو داغ نہیں لگنے دیں گے ہم مر جائیں گے اپنے ماں باپ بچے قربان کر دیں گے مگر ہم خادم حسین رضوی کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اس موقع پر تحریک لبیک کے رہنما راجہ ازرم حمید سیالوی نے بھی خطاب کیا اور علامہ خادم حسین رضوی کے حق میں زبردست نعرے بازی کروائی۔
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…پاکستان تحریک لبیک کے قائد علامہ خادم حسین کی اچانک رحلت پر سینکڑوں لوگ سکتے میں آ گئے ان کی انتقال کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور کارکنان دھاڑیں مار مار رونے لگے۔
روات پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون
Rawat police crackdown on drug dealers
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…روات پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون،دوران کارروائی انچارج چوکی بحریہ ٹاون نصیرالرحمن SI، اے ایس آئی عمر. اے ایس آئی عمران اور ٹیم نے بحریہ ٹاون میں مختلف مقامات پر کاروائی کرتے ھوے 5 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 10 بوتلیں ولائتی شراب اور 3 گیلن دیسی شراب برآمدکرکے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لیئے ایس ایچ او روات یاسر مطلوب کیانی نے کہا ہے کہ روات سے منشیات کے ناسور کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، ایسے جرائم میں ملوث ملزمان سے سختی سے نمٹا جائیگا۔۔
سید فہد الحسن رشتہ ازواج سے منسلک ہوگئے دعوت ولیمہ میں پیر سید شمس گیلانی سجادہ نشین گولڑہ شریف نے شرکت کی۔
Syed Fahad-ul-Hassan marriage ceremony takes place in presence of Pir Syed Shams Gillani of Golra Shareef.
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…پیر سید سبط الحسن کے بیٹے اور پیرسید غیور احمد کے بھتیجے سید فہد الحسن رشتہ ازواج سے منسلک ہوگئے دعوت ولیمہ میں پیر سید شمس گیلانی سجادہ نشین گولڑہ شریف، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری، راجہ صغیر ا حمد،سا بق چیئر مین بلد یہ شیخ عبد ا لقد و س،سا بق ٹا ؤ ن نا ظم حا فظ ملک سہیل ا شر ف، شیخ حسن ریا ض، آ صف محمو د کیا نی، سید ر ا حت علی شا ہ،چو ہد ر ی شفقت محمو د، راجہ ظفر محمو د، چو ہد ر ی ا خلا ق حسین،مسعو د ا حمد بھٹی،قمر ا یا ز، شیخ وسیم اکرم،شیخ عظیم ا کر م، انوار الحق،سردر محمد اخلاق،چوہدری شبیر لالہ،چوہدری فیصل شبیر ارشد پیر زادہ،راجہ سہیل، چوہدری ندیم الفت،سردار محمد اشتیاق، ظہیر الدین بابر،انتصار قریشی،چو ہد ر ی ذ و ا لفقا ر،بلا ل قیو م چغتا ئی،شیخ سلما ن شمسی نے شرکت کی۔
سابق پولیس آفیسر افضال احمد کو سی پی او نے ایس ایچ او سٹی تھانہ تعنیات کیا ہے
Former police officer Afzal Ahmed has been posted as SHO City Police Station by CPO
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کلرسیداں کے سابق پولیس آفیسر افضال احمد کو سی پی او نے ایس ایچ او سٹی تھانہ تعنیات کیا ہے ان کا تعلق تحصیل گوجرخان سے ہے اور یہ راولپنڈی رینج کے ہونہار لائق اور محنتی پولیس افسران میں شمار کیئے جاتے ہیں بڑے باصلاحیت اور محنتی پولیس آفیسر ہیں مقامی شہریوں نے ان کی بطور ایس ایچ او تعنیاتی کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان کی کامیابی کے لیئے دعا کی ہے۔