DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; SHO Kahuta Police Station Hafiz Mirza Asif left on a four-month leave. Employees of Kahuta Police Station and civil society dignitaries bade farewell.

ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ حافظ مرزا آصف چار ماہ کی چھٹی پہ روانہ ہوگئے۔پولیس تھانہ کہوٹہ کے ملازمین اور سول سوسائٹی کے معززین نے الوداع کیا۔

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ حافظ مرزا آصف چار ماہ کی چھٹی پہ روانہ ہوگئے۔پولیس تھانہ کہوٹہ کے ملازمین اور سول سوسائٹی کے معززین نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں گلے میں پھولوں کے ہاراور مالائیں ڈال پر پرنم آنکھوں کے ساتھ الوداع کیا۔ ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ مرزا محمد آصف تعلیمی مصروفیات کی وجہ سے چھٹی پہ روانہ ہوگئے جن کو اہلیان کہوٹہ کی طرف سے شاندار خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔کہوٹہ پولیس کے کسی بھی ایس ایچ او کا یہ منفرد اعزاز ہے کہ ان کی روانگی پہ لوگ جوق در جوق ان سے الوداعی ملاقات کے لیے آ رہے ہیں کہوٹہ کی مختلف سماجی مذہبی سیاسی تنظیموں سمیت ہر مکتبہ فکرکے لوگ ان سے اپنی محبت کا اظہار کر رہے ہیں یہ ان کی کہوٹہ کی عوام کی بے لوث خدمات کا واضع ثبوت ہے۔ ہم اپنی پوری ٹیم کی طرف سے انہیں شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور کہوٹہ کی عوام کی بہترین خدمات پہ ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور ان کی مستقبل کی کامیابیوں کے لیے بھی دعاگو ہیں۔

Kahuta; Hafiz Mirza Asif, SHO, Kahuta Police Station, has left on a four-month leave. SHO Kahuta Police Station Mirza Muhammad Asif has gone on leave due to his academic engagements. . People from all walks of life, including various socio-religious political organizations of Kahuta, came to meet him. This is a clear proof of his selfless service to the people of Kahuta. On behalf of our entire team, we pay tribute to him and thank him from the bottom of our hearts for his excellent services to the people of Kahuta and wish him all the best for his future achievements.

نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت جابر کیانی آف کلیال ایک ماہ کے لیے دوہبی کے نجی دووئے کے بعد واطن واپس پہنچ گئے

Jabbar Kayani of Kalial, a young political and social figure, returned home after a month-long private tour of Doha.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت جابر کیانی آف کلیال ایک ماہ کے لیے دوہبی کے نجی دووئے کے بعد واطن واپس پہنچ گئے۔گذشتہ روزنیو اہر پورٹ اسلام آبادپر معروف شخصیات انعام کیانی،ہارون کیانی، راشد مبارک عباسی،کبیر جنجوعہ اور دیگر دوستوں اور عزیز واقار ن نے ان کا پر تباک استقبال کیا۔نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت جابر کیانی آف کلیال نے اپنے تمام دوستوں عزیز و اقارب کا تہ دل سے شکر یہ اداکیا۔

ملک شعیب جاوید جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی ہمسایہ کونسل کہوٹہ کی طرف سے ایم پی اے راجہ صغیر احمد کے اعزاز میں ناشتہ کا اہتمام کیا گیا

Malik Shoaib Javed General Secretary PTI Neighbouring Council Kahuta hosted a breakfast in honor of MPA Raja Sagheer Ahmed

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کی معروف کاروباری شخصیت ملک شعیب جاوید جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی ہمسایہ کونسل کہوٹہ کی طرف سے ایم پی اے راجہ صغیر احمد کے اعزاز میں ناشتہ کا اہتمام کیا گیا جس میں صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان،معروف سیاسی وسماجی شخصیت ملک شوکت مہان،سینئر نائب صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ سردار رضا،نائب صدورپی ٹی آئی کہوٹہ خالد ستی، سردار مظہر،جنرل سیکرٹری انصاف ویلفیئر ونگ کہوٹہ ملک راشد،تحصیل سینیٹری انسپکٹر رانا غلام مرتضیٰ،ملک خالد،جوائنٹ سیکرٹری پی ٹی آئی کہوٹہ ملک عاصم،سیکرٹری انفارمیشن پی ٹی آئی کہوٹہ ملک عامر محمود،نائب صدر انصاف ویلفیئر ونگ کہوٹہ مرزا صداقت،ملک عبد الحلیم،ملک عثمان جاوید،ملک عبداللّٰہ جاوید سمیت دیگر کی شرکت،ناشتہ پر شہر کے مسائل پر بھی گفتگو ہوئی ملک شوکت مہان نے راجہ صغیر احمد کو چھنی بازار کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر راجہ وحید احمد خان کو ہدایات جاری کی کہ چھنی بازار کے تاجروں سے ملاقات کریں اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر ان کے مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں۔

ڈیرہ مشتاق شاہ بازار کے قریب گذشتہ ماہ قبل بارشوں سے ٹوٹنے والی سڑک تاحال ٹھیک ناں ہوسکی

The road near Dera Mushtaq Shah Bazaar, which was damaged by rains last month, has not been repaired yet.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ڈیرہ مشتاق شاہ بازار کے قریب گذشتہ ماہ قبل بارشوں سے ٹوٹنے والی سڑک تاحال ٹھیک ناں ہوسکی۔3ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود بھی محکمہ ہائی وئے کہوٹہ کے زمہ دار افسران کے کان تک جوں نہیں رینگی۔ٹوٹی ہو ئی سڑک کی وجہ سے ٹرانسپورٹروں کوشدید دشواری کا سامناجبکہ سڑک ٹھیک ناں ہونے کی وجہ سے کوئی بڑا حادثے بھی رونما ہو سکتا ہے۔اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے اس معاملے پر از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ تفصیل کے مطابق گذ شتہ ماہ قبل ہونے والی بارشوں کی وجہ سے جہاں بہت سے نقصانات ہوئے تھے وہاں پر ہی ڈیرہ مشتاق شاہ بازار کے قریب کہوٹہ کلر روڈ کا ایک بہت بڑا حصہ ٹوٹ گیا تھا جو 3ماہ گزرنے کے باجود بھی ٹھیک ناں ہو سکا جس جگہ سے یہ سڑ ک ٹوٹی ہوئی ہے وہاں پر موڑ ہے اور سڑک کا کافی حصہ ٹوٹنے کی وجہ سے وہاں سڑک کا بہت کم رہ گیا ہے جس کہ وجہ سے کوئی بڑا حادثہ رونماء ہو سکتا ہے اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے اس معاملے پر از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button