DailyNewsPothwar.comRawat

Rawat; Distribution of checks of Rs 25,000 each to police officers infected with corona virus on the instructions of CPO Rawalpindi

سی پی اوراولپنڈی کی ہدایت پرکورونا وائرس سے متاثرہونے والے پولیس افسران فی کس 25

ہزار روپے کے چیکس کی تقسیم شروع

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… کورونا وائرس سے متاثر راولپنڈی پولیس کے 84افسران کی ویلفیئر کا خیال رکھتے ہوئے دوسرے مرحلے میں چیکس کا اجراء،سی پی اوراولپنڈی کی ہدایت پرکورونا وائرس سے متاثرہونے والے پولیس افسران فی کس 25ہزار روپے کے چیکس کی تقسیم شروع، راولپنڈی پولیس کے 159پولیس افسران کوروناوائرس کے خلا ف جنگ میں فرنٹ لائن پر کردار ادا کرتے ہوئے کورونا وائرس کاشکار ہوگئے تھے۔تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے متاثر راولپنڈی پولیس کے 84افسران کی ویلفیئر کا خیال رکھتے ہوئے دوسرے مرحلے میں چیکس کا اجراء کردیاگیا،سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کی ہدایت پر کورونا وائرس سے متاثرہونے والے پولیس افسران میں چیکس کی تقسیم کاعمل شروع کردیاگیا،کورونا وائرس سے متاثرہونے والے پولیس افسران کو فی کس 25ہزار روپے بذریعہ چیکس دئیے جارہے ہیں، 84پولیس افسران جن کو چیک تقسیم کیے جارہے ہیں ان میں 01ایس پی،02اے ایس پی / ڈی ایس پی،06انسپکٹر،14سب انسپکٹر،13اے ایس آئی،14ہیڈکانسٹیبل اور34کانسٹیبل شامل ہیں،راولپنڈی پولیس کے 159پولیس افسران کوروناوائرس کے خلا ف جنگ میں فرنٹ لائن پر کردار ادا کرتے ہوئے کورونا وائرس کاشکار ہوگئے تھے،اس موقعہ پرسی پی اوراولپنڈی کا کہناتھاکہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق فورس کی فلاح و بہبود کوہرصورت اہمیت دی جائے گی،اورافسران کودرپیش بنیادی مسائل ترجیح بنیادوں پرحل کویقینی بنایاجائے گا، راولپنڈی پولیس عوام کی جان ومال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے اور فرض کی ادائیگی کے دوران کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

تھانہ ویسٹریج پولیس کی اہم کاروائی، 11 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار

Westridge police arrest a man who tried to abuse 11-year-old boy

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ ویسٹریج پولیس کی اہم کاروائی، 11 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم چند گھنٹوں میں گرفتار،متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا،تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا خواتین اوربچوں پر تشدد،زیادتی اور جنسی استحصال کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے،تھانہ ویسٹریج پولیس کومتاثرہ بچے کے والداکرم اللہ نے درخواست دی کہ اس کا بیٹا پڑوسی حارث بٹ کے چھت پر اس کے بھانجے کے ساتھ کھیلنے کے لیے گیا تو حارث بٹ چھت پر آ گیااوراس کے بیٹے کے ساتھ نازیبا حرکات کیں اور زیادتی کی کوشش کی،جس پر ویسٹریج پولیس نے مقدمہ درج کیا،ایس ڈی پی او کینٹ کی زیر نگرانی ایس ایچ او ویسٹریج نے ٹیم کے ہمراہ فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم حارث بٹ کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا،ایس پی پوٹھوہار نے ایس ڈی پی او کینٹ، ایس ایچ او ویسٹریج اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے عدالت سے سخت سزا دلوائی جائے۔

سی پی او راولپنڈی کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد

CPO Rawalpindi conducts open court on daily basis

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… سی پی او راولپنڈی کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد،سی پی اونے کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کے مسائل سن کر موقعہ پر احکامات جاری۔ تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی ڈی آئی جی محمد احسن یونس نے روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے سی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا،سی پی او محمد احسن یونس نے کھلی کچہری میں آنے والے40 شہریوں کے مسائل سن کر ان کی درخواستوں پر احکامات جاری کرتے ہوئے متعلقہ پولیس افسران سے فون پربات بھی کی،مارک کردہ درخواستوں پرقانونی کاروائی کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن میں تاخیر ناقابل برداشت ہے،سی پی او نے ایس ایچ اوز اورانچارج چوکیات کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ تھانوں اورچوکیوں میں آنے والے شہریوں کے ساتھ خوش اسلوبی سے پیش آئیں اور ان کے مسائل تھانہ یاچوکی کی سطح پر حل کرنے کے لیے پر قانونی کاروائی کو یقینی بنائیں،مقدمات کی تفتیش میرٹ پر کی جائے، مقدمات کی ناقص تفتیش انصاف کے حصول میں رکاوٹ کا باعث ہے۔

راولپنڈی پولیس کی اہم کاروائی،اشتہاری مجرم اور اشتہاری کو پناہ دینے والے ملزم سمیت02 گرفتار

In a major operation of Rawalpindi police, 02 arrested including notorious criminal and accused who sheltered the notorious crimnal

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس کی اہم کاروائی،اشتہاری مجرم اور اشتہاری کو پناہ دینے والے ملزم سمیت02 گرفتار۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان اور اُن کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اومری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم آکاش عرف کاشی کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا، ریڈ کے دوران کوثر محمود نے اشتہاری مجرم آکاش عرف کاشی کو پناہ دینے اور فرار ہونے میں مدد دی جس پرمری پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کوثر محمودکو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا،جبکہ ایس ایچ اوبنی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے کیٹیگری(بی)کے اشتہاری مجرم نوید علی کو گرفتار کر لیا، اشتہاری مجرم سال2019 سے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں بنی پولیس کو مطلوب تھا، ڈویژنل ایس پیزنے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اشتہاری مجرمان اور اُن کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔

تھانہ صدربیرونی پولیس کاقائداعظم کالونی اور گردونواح میں سرچ آپریشن

Police conducted a search operation in and around Quaid-e-Azam Colony

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ صدربیرونی پولیس کاقائداعظم کالونی اور گردونواح میں سرچ آپریشن،سرچ آپریشن کے دوران گھروں،کرایہ داروں اورانکے کرایہ داری کوائف کوچیک کیاگیا، سرچ آپریشن ایس ایچ او صدربیرونی کی زیر نگرانی کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدربیرونی پولیس نے قائداعظم کالونی اوراسکے گرد ونواح میں سرچ آپریشن کیا گیا،سرچ آپریشن میں ایس ایچ اوصدربیرونی سمیت ایلیٹ فورس،لیڈیز پولیس سمیت دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی،سرچ آپریشن کے دوران166گھروں،57کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف جبکہ انفرادی طورپر303افراد کو چیک کیاگیا،،ایس پی صدرضیاء الدین احمد کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمدکرنا ہے، سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے06ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 06پستول 30بورمعہ ایمو نیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے

Rawalpindi Police, while taking action against criminal elements, arrested 06 accused and recovered 06 pistols, 30 rounds of ammunition from their possession and registered separate cases against the accused.

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے06ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 06پستول 30بورمعہ ایمو نیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ بنی پولیس نے اکبرخان سے 01پستول 30بورمعہ ایمونیشن،تھانہ سول لائنز پولیس نے فیصل سے 01پستول 30بورمعہ ایمونیشن،تھانہ صدرواہ پولیس نے ماجد سے 01پستول 30بورمعہ ایمونیشن،تھانہ صدربیرونی پولیس نے خالد سے 01پستول30بورمعہ ایمونیشن،خان گل سے 01پستول30بورمعہ ایمونیشن اورتھانہ روات پولیس نے توصیف سے 01پستول 30بورمعہ ایمونیشن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

Show More

Related Articles

Back to top button