Kallar Syedan; Muhammad Zarif Raja (PML-N) shifted to home after a successful operation in a private hospital in Islamabad.
مسلم لیگ ن کے رہنما محمد ظریف راجہ اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال میں کامیاب آپریشن کے بعد اپنے گھر ڈھوک سنگال چواخالصہ(کلرسیداں)منتقل ہو گئے
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…مسلم لیگ ن کے رہنما محمد ظریف راجہ اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال میں کامیاب آپریشن کے بعد اپنے گھر ڈھوک سنگال چواخالصہ(کلرسیداں)منتقل ہو گئے جہاں ان کی خیریت دریافت کرنے والوں کا تانتا بندھا رھا سابق رکن پنجاب اسمبلی محمود شوکت بھٹی،مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے صدر چوہدری اخلاق حسین،تحصیل صدر راجہ گلستان خان،بابو محمد عارف،مسلم لیگ ن فرانس کے رہنما محمد جاوید بٹ،پی ٹی آئی کے گلفراز بٹ،راجہ ظفر محمود،مسعود بھٹی،چوہدری توقیراسلم،جاوید اقبال،اکرام الحق قریشی اور دیگر نے ان کی خیریت دریافت کی اور نئی زندگی ملنے پر دلی مبارکباد دی محمد ظریف گزشتہ ماہ گوجرانوالہ میں پی ایم ڈی کے جلسے میں شرکت کے بعد راولپنڈی واپس آ رھے تھے کہ رات گئے یہ خود اور ڈرائیور چلتی گاڑی میں سو گئے جس سے گاڑی حادثے کا شکار ہو کر مکمل تباہ ہوگئی تھی اور محمد ظریف راجا شدید زخمی ہوئے تھے ان کا جبڑا اور گالوں کی اندر کی ہڈیاں بھی ٹوٹ گئی تھیں جنہیں آپریشن کے ذریعے بحال کردیا گیا محمد ظریف راجا نے مشکل وقت میں ملاقات کے لیئے آنے اور دعائیں کرنے والوں سے اظہار تشکر کیا ہے۔
Kallar Syedan; After a successful operation at a private hospital in Islamabad, PML-N leader Muhammad Zarif Raja moved to his home in Dhok Sangal Choa Khalsa where former Punjab Assembly member Mahmood Shaukat Bhatti, Chaudhry Akhlaq Hussain, Raja Gulistan Khan, Babu Muhammad Arif, Muhammad Javed Butt, Gulfraz Butt, Raja Zafar Mahmood, Masood Bhatti, Chaudhry Tauqir Aslam, Javed Iqbal, Ikram-ul-Haq Qureshi and others inquired about his well-being . Mohammad Zarif was returning to Rawalpindi after attending a PMD meeting in Gujranwala last month when he and his driver fell asleep in a moving vehicle late at night. Mohammad Zarif Raja was severely injured in a car accident and his jaw and inner bones of his cheeks were broken which was restored through an operation. Mohammad Zarif Raja speaking to pothwar.com thanked everyone who inquired about his health .
جوڈیشل مجسٹریٹ کلر سیداں چوہدری امیر احمد نے چوری کی نیت سے گھر میں داخل ہونے کے الزام میں نامزد دوملزمان کی درخواست ضمانتیں بعد از گرفتاری منظور
Judicial Magistrate Kallar Syedan granted bail to two accused in the case of burglary at the home of late Mohsin Farooq.
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…جوڈیشل مجسٹریٹ کلر سیداں چوہدری امیر احمد نے چوری کی نیت سے گھر میں داخل ہونے کے الزام میں نامزد دوملزمان کی درخواست ضمانتیں بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے 70، 70 ہزار روپے مچلکے جمع کروانے پر ملزمان عمران ظفر اور وحید احمد کو اڈیالہ جیل سے رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔محمد فاروق سکنہ سموٹ نے تھانہ کلر سیداں میں مقدمہ درج کرایا تھا کہ بشرح نامی خاتون متذکرہ بالا ملزمان کے ہمراہ چوری کی نیت سے گھر میں داخل ہوئی۔ملزمان کی جانب سے راجہ عابد حسین ایڈووکیٹ نے دلائل میں موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے ملزمان پر چوری کا جھوٹا مقدمہ درج کیا ہے کیونکہ پولیس نے ملزمان کو گھر کے اندر سے نہیں بلکہ بازار سے گرفتار کیا تھا جس پر معزز عدالت نے وکیل کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
پی ٹی آئی صدر شمالی پنجاب وہ ایم این اے صداقت علی عباسی نے لاہور میں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات
PTI President North Punjab MNA Sadaqat Ali Abbasi called on Punjab Chief Minister Usman Bazdar in Lahore.
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…پی ٹی آئی صدر شمالی پنجاب وہ ایم این اے صداقت علی عباسی نے لاہور میں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی جس میں شمالی پنجاب میں پی ٹی آئی تنظیموں کو حکومتی اداروں سے متعلق شکایات اور ان کے حل کے کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ملاقات میں حلقہ این اے 57 پی پی 6، پی پی 7 اور پی پی 10 کے جاری ترقیاتی و ادارہ جاتی کاموں پر تفصیلی گفتگو کی گئی حلقہ پی پی 10 کی دو اہم روڈوز کی مرمت یہ پراسیس میں حائل رکاوٹوں کو فوری دور کرنے کی درخواست کی اس پر وزیر اعلی نے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کردیں۔تھوہا خالصہ رول ہیلتھ سینٹر کو فعال بنانے اور متعلقہ سٹاف کی جلد تعیناتی پر زور دیا گیا۔ وزیر اعلی نے متعلقہ محکمہ صحت کو ہدایت جاری کی جلد از جلد اس کو مکمل کر کے رپورٹ کی جائے چوکپنڈوڑی سے پنجاڑ اور نڑھ کے راستے کوٹلی ستیاں اور مری کو ملاتی ہوئی ٹورزم ہائی وے کے پانچوں فیزز کو اے ڈی پی میں شامل کرنے پر اتفاق کیا گیا وزیراعلی عثمان بزدار نے متعلقہ محکمہ جات کے سیکرٹری صاحبان کی فورا میٹنگ کال کرکے اس پر مشاورت کرنے کو کہا۔ جس میں ایم این اے صداقت علی عباسی، مشیر برائے صحت آصف محمود، ایم پی اے میجر لطاسب ستی، سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے شرکت کی ٹورزم ہائی وے کو شروع کرنے میں حائل تکنیکی محکمہ جاتی روکاوٹوں کو دور کرنے پر مشاورت کی گئی مری میں سیاحت کی سہولت اوران میں اضافہ کرنے اور اور مال روڈ پر اربن یونٹ پنجاب کے منصوبے کو بھی میں طور پر منظور کر لیا گیا اور منصبے کو لوکل گورنمنٹ کے حوالے کردیا گیا۔ صداقت علی عباسی نے مری میں گزشتہ ایک دہائی سے تعمیرات پر پابندی ہٹانے اور مری میونسپل کمیٹی کے تعمیراتی کا بائی لاز منظور کرنے پر مری کی کاروباری برادری اور عوام کی طرف سے وزیراعلی کا شکریہ ادا کیا۔
سابق چیئرمین نوید بھٹی نے مسلم لیگ ن ورکرز کنونشن میں شرکت
Former Chairman Naveed Bhatti attends PML-N Workers Convention
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 10 کے رہنماء و سابق چیئرمین نوید بھٹی نے مسلم لیگ ن ورکرز کنونشن میں شرکت سے بلائی گئی میٹنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیگی ورکرز نواز شریف کے بیانیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔عمران نیازی پاکستان کی تاریخ کے بدترین، ناکام اور نااہل وزیر اعظم ثابت ہوئے۔موجودہ کرپٹ حکومت عوام کے لئے ایک عذاب ثابت ہوئی ہے جس نے روز مرہ استعمال کی اشیاء کو عوام کی قوت خرید سے باہر کردیا ہے یہ حکمران بدزبانوں کا ٹولہ ہے جن کا مقصد کرپشن،لوٹ مار اور شام کو مختلف چینلز پر بیٹھ کر جھوٹ بولنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر گلگت بلتستان الیکشن شفاف ہوئے تو مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی وہاں کے الیکشن چوری کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔انہوں نے مزید کہا کہ راولپنڈی میں 7 نومبر کو ہونے والے کنونشن کو بھرپور طریقے سے کامیاب بنائیں گے۔
ریٹائرڈ مدرس ارشد محمود بھٹی کی والدہ محترمہ کو ڈھوک سنگھوٹ پنڈ بینسو میں سپرد خاک کردیا گیا
Retired Master Arshad Mehmood Bhatti’s mother was laid to rest at Dhok Sanghot Pind Bainso
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…ریٹائرڈ مدرس ارشد محمود بھٹی کی والدہ محترمہ کو ڈھوک سنگھوٹ پنڈ بینسو میں سپرد خاک کردیا گیا نمازجنازہ میں اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن ڈاکٹر صاحبزادہ ساجدالرحمان،سابق رکن اسمبلی محمود شوکت بھٹی،ریٹائرڈ ایس پی جمیل احمد ھاشمی،پی ٹی آئی کے ڈویژنل رہنما ہارون کمال ہاشمی، تحصیل عشر زکوٰۃ کمیٹی کے چیئرمین بابو ظفراقبال،سید اسد رضا شاہ،سجادہ نشین شاہ دولہ سرکار،راجہ محمد نواز،چوھدری شفقت محمود،چوہدری صداقت حسین،راجہ ندیم احمد،تنویر ناز بھٹی،نمبردار اسد عزیز،ڈاکٹر صغیر عالم،چوہدری توقیراسلم،راجہ عبدالجبار بھٹی،راجہ جہانگیر بھٹی،ممتاز بھٹی،مسعود بھٹی،اعجاز بٹ،چوہدری اخلاق حسین،راجہ ظفر محمود،حاجی محمد اسحاق،صوفی ضابر حسین،راجہ محمد خطاب،مشتاق بگا،صوبیدار غلام ربانی،شیخ حسن سرائیکی اور دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
الخدمت فاونڈیشن کلرسیداں کے تعاون ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ 8نومبر بروز اتوار تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں میں لگایا جا رھا ہے
A one-day free medical camp in collaboration with Al-Khidmat Foundation is being held on Sunday, November 8 at Tehsil Headquarters Hospital
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…الخدمت فاونڈیشن کلرسیداں کے تعاون ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ 8نومبر بروز اتوار تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کلرسیداں میں لگایا جا رھا ہے جس میں شفا انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد کے ماہر ڈاکٹرز دماغی امراض،اعصاب،فالج،شوگر،بلڈ پریشیراور دیگرکے مریضوں کا مفت معائینہ اور علاج کریں گے اور ایسے مریضوں کا شفا انٹرنیشنل میں مفت علاج کے ساتھ ساتھ ادویات بھی مہیا کی جائیں گی۔
عظیم الشان محفل مشاعرہ جشن عید میلاد النبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم بسلسلہ ایصال ثواب و سالانہ برسی خطہ پوٹھوہار کے عظیم شاعر باوا محمد جمیل قلندر مرحوم کی یاد میں منعقد ہو رہا ہے
Millad being held on death anniversary of Poet late Bawa M Jamil Qalander
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…عظیم الشان محفل مشاعرہ جشن عید میلاد النبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم بسلسلہ ایصال ثواب و سالانہ برسی خطہ پوٹھوہار کے عظیم شاعر باوا محمد جمیل قلندر مرحوم کی یاد میں منعقد ہو رہا ہے۔ یہ محفل جناح کالونی کلر سیداں رہائشگاہ ماسٹر محمد دلپذیر شاد مرحوم 7 نومبر بروز ہفتہ رات 9 بجے منعقد ہو گی۔ صدارت سیف الشعراء سائیں علی اکبر سیف (کجناہ شریف چراہ اسلام آباد) کی ہو گی۔ خطہ پوٹھوہار کشمیر پنجاب اور ہندکو کے شعرائے کرام بحضور سرور کونین ہدیہ عقیدت پیش کریں گے۔