Kallar Syedan; Ex President Punjab teachers union Kallar Syedan, Master Arshad Mahmood Bhatti mother passed away in Pind Bainso
پنجاب ٹیچرز یونین کلر سیداں کے سابق صدر ماسٹر ارشد محمود بھٹی کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…پنجاب ٹیچرز یونین کلر سیداں کے سابق صدر ماسٹر ارشد محمود بھٹی کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں۔نماز جنازہ آج بروز جمعتہ المبارک بوقت دن11:30بجے ڈھوک سنگوٹ، موضع پنڈبینسو براستہ دوبیرن کلاں میں ادا کی جائے گی۔
Kallar Syedan; Ex President Punjab teachers union Kallar Syedan, Master Arshad Mahmood Bhatti mother has sadly passed away in Dhok Sangot, Pind Bainso.
میلاد النبی کی ایک تقریب بروز جمعہ بعد نماز عشاء سموٹ کے گاؤں کاہلیاں میں محمد شہزاد کے گھر منعقد ہو رہی ہے
Millad being held on Friday at the residence of M Shezad in village Kaliyan
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… میلاد النبی کی ایک تقریب آج بروز جمعہ بعد نماز عشاء سموٹ کے گاؤں کاہلیاں میں محمد شہزاد کے گھر منعقد ہو رہی ہے جس سے دربار عالیہ نیریاں شریف سجادہ نشین پیر عماد الدین صدیقی،خلیفہ حاجی محمد شریف،عادل قریشی،انجم ریاض نقشبندی،سبیل چشتی خطاب کریں گے۔
یوتھ ونگ سات نومبر کے جلسے میں بھرپور شرکت کرکے نوازشریف کے بیانیئے کی توثیق کرے گی, جاسم کنول راہی
Youth wing to confirm Nawaz Sharif’s statement by participating in November 7 meeting: Jasim Kanwal Rahi
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ڈویژنل کوآرڈینیٹر جاسم کنول راہی نے کہا ہے کہ یوتھ ونگ سات نومبر کے جلسے میں بھرپور شرکت کرکے نوازشریف کے بیانیئے کی توثیق کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلرسیداں میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت سٹی آرگنائزر شیخ حسن سرائیکی نے کی تقریب میں دیگر یوتھ رہنماؤں ارسلان قریشی،شیخ توقیراحمد،کمال اسحاق،سردار وسیم،محمد حبیب اور راجہ عمیر نے بھی شرکت کی جاسم کنول راہی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو تباہی کی طرف لے جانے والے نااہل۔ حکومت کے خلاف پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے احتجاجی تحریک کا آغاز کر دیا ہے مسلم لیگ ن کی یوتھ ونگ بھی ان احتجاجی جلسوں میں بھرپور شرکت کرکے نوازشریف سے اظہار یک جہتی کرے گی انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ مسلم۔لیگ ن کے ڈویژنل کنونشن کو بھاری شرکت سے کامیاب کریں۔
تحصیل کلرسیداں کے کارکنان ہفتہ کے روز چوکپنڈوری سے انجینیئر قمرالسلام راجہ کی قیادت میں پشاور روڈ کے جلسے کے لیئے روانہ ہوں گے
Tehsil Kallar Syedan workers will leave Chowk Pandori on Saturday for public rally on Peshawar Road led by Engineer Qamar-ul-Islam Raja.
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…مسلم لیگ ن کے کارکنان 7 نومبر کو راولپنڈی کے ڈویژنل کنونشن میں بھرپور شرکت کرکے نااہل اور سیلیکٹڈ حکومت کے خلاف فیصلہ دیں گے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنما امیدوار تحصیل کونسل محمد زبیر کیانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تحصیل کلرسیداں کے کارکنان ہفتہ کے روز چوکپنڈوری سے انجینیئر قمرالسلام راجہ کی قیادت میں پشاور روڈ کے جلسے کے لیئے روانہ ہوں گے انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر شبلی فراز شیشے کے گھر میں بیٹھ کر سیاسی مخالفین کے خلاف بیبنیاد الزام تراشی سے گریز کریں اور قومی اداروں کے بارے میں اپنے والد محترم کے نظموں کا مطالعہ کریں جس میں قومی اداروں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا نوازشریف اور مسلم لیگ ن اپنے قومی اداروں کے خلاف ہرگز نہیں مگر وفاقی مگر غیر منتخب غیر ملکی شہریت رکھنے والے ملک میں نفرتوں کے بیج بو رہے ہیں یہ خود سیاسی مسافر ہیں جو حکومت کے ختم ہوتے ہی پہلی دستیاب فلایئٹ سے واپس اپنے ملکوں کو چلے جائیں گے۔
معروف لیگی رہنما بابو علی اکبر کے دو پوتے اور سابق نائب ناظم یوسی چوآخالصہ راجہ داؤد اکبر ،کرنل خورشید اکبر راجہ کے دو بھتیجے کورونا کی زد میں ایک زندگی کی بازی ہار گیا
Late Babu Ali Akbar Raja grandson passed away in Luton , UK
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… معروف لیگی رہنما بابو علی اکبر کے دو پوتے اور سابق نائب ناظم یوسی چوآخالصہ راجہ داؤد اکبر ،کرنل خورشید اکبر راجہ کے دو بھتیجے کورونا کی زد میں ایک زندگی کی بازی ہار گیا دوسرا بھی آئیسولیشن میں ہے دونوں حقیقی بھائی روحیل اکبر راجہ اور سہیل اکبر راجہ کو برطانیہ کے شہر لوٹن میں کورونا ہوگیا جس پر دونوں بھائی اپنے گھر پر ائسولیشن میں چلے گئے جہاں روحیل اکبر نے جمعرات کو دم توڑ دیا جبکہ اس کا بھائی سہیل اکبر بدستور کورونا سے جنگ لڑنے میں مصروف ہے جاں بحق ہونے والے راحیل اکبر نے بیوہ کے علاؤہ تین بچے سوگواران چھوڑے ہیں مرحوم کی نماز جنازہ آج بروز جمعہ لوٹن میں ادا کی جائے گی۔