DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Pakistani forces are among the best in the world. Raja Sajid Javed

اللہ کی مدد کے بعد پاکستان کی حفاظت کے ضمانت ہمارا ایٹمی قوت ہونا اور دنیا کی بہترین افواج میں سے پاکستانی افواج کا ہونا ہے۔ راجہ ساجد جاوید

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… پاکستان تحریک انصاف تحصیل کلرسیداں کے سابق صدر راجہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ اللہ کی مدد کے بعد پاکستان کی حفاظت کے ضمانت ہمارا ایٹمی قوت ہونا اور دنیا کی بہترین افواج میں سے پاکستانی افواج کا ہونا ہے۔ اسلام دشمن قوتوں کی آنکھوں میں کھٹکنے والے پاکستانی ایٹمی پروگرام کو رول بیک کرنے اور پاکستانی افواج کو نیچا دکھانے کے لیے ایک مستحکم حکومت کے قیام کو نا ممکن بنانے میں امریکہ اور اسلام دشمن قوتیں ہمیشہ سے سرگرم رہی ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں یوسی مٹور،لہڑی،پنجاڑ کے پارٹی کارکنوں کے علاؤہ میجر شہریار،بریگیڈیئر شاز الحق میجر جاوید۔ وہدری ناصر جاوید اور دیگر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ماضی میں حصول مقصدکے لیے جعلی وصیت نامے کی بنا پر جن لوگوں کو برسر اقتدار لایا گیا انکی حکومت کے ذریعے بلیک واٹر کے ہزاروں کارندوں کیلئے بغیر سیکیورٹی کلیئرنس کے ویزے جاری کیے گئے۔ایٹمی ریسرچ لیبارٹریز پر دھاوا بولنے کے منصوبے بنائے گئے اور بالآخر میمو گیٹس سکینڈل سامنیآیا مگر پاک فوج، آئی ایس آئی کی بہترین کاروائیوں اور جدید ترین میزائل سسٹم اور لٹل بوائز کی پاکستان بھر میں مختلف مقامات پر تعیناتی نے دشمن کا حوصلہ پست کر دیا۔ ہماری افواج نے موثر کاروائیاں کر کے سوات، کے پی کے، شمالی و جنوبی وزیرستان اور بلوچستان کے علاؤہ ملک بھر میں پھیلے دشمن کے نیٹورک کو نیست و نابود کرکے اپنے ملک کو محفوظ اور مستحکم کیا۔ نتیجتاً ڈان لیکس کے ذریعے ایک بار پھر پاک فوج کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔جب دشمن نے یہ جان لیا کہ پاکستانی افواج کے ساتھ عوام کی یکجہتی کی بنا پر کوئی وار کارگر نہیں ہورہا تو پاکستان میں اپنے زر خرید ایجنٹوں کے ذریعے نظریہ پاکستان اور دو قومی نظریہ(سیسما کی میٹنگ میں نواز شریف کا یہ بیان کہ ہم بھی اسی خدا کی عبادت کرتے ہیں جس کی آپ کرتے ہیں، ہم بھی آلو گوشت کھاتے ہیں اور آپ بھی، لیکن بیچ میں سرحدی لکیر ایسے ہی آ گئی ہے) کی نفی کی گئی اور ہیڈ آف اسٹیٹ نے دشمن سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پاکستانی افواج پر کارگل میں بدعہدی کا الزام لگاتے ہوئے پیٹھ پر چھرا گھونپنے والا قرار دیا۔ چنانچہ پاکستان کی نظریاتی اساس پر حملہ کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کو معاشی لحاظ سے کمزور کرنے کے لیے اپنی ایجنٹ حکومت کو قرضے دئے گئے، میگا پراجیکٹس شروع کرائے گئے تاکہ پاکستان کو بینکرپٹ قرار دیا جا سکیانہوں نے کہا کہ موجودہ پی ٹی آئی حکومت نے پاکستان کو بلیک لسٹ سے بچانے اور گرے لسٹ سے نکالنے کے لیے قانون سازی کی کوشش کی تو یہی دشمن کے ایجنٹ اور وطن کے غدار اس قانون سازی کی راہ میں روڑے اٹکاتے دکھائی دیئے۔

Kallar Syedan; Raja Sajid Javed, former President of Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) Tehsil Kallar Syedan, has said that with Allah’s help, the guarantee of Pakistan’s security is to have our nuclear power and to have Pakistani forces among the best in the world. At the function were party workers of UC Mator, Lahri and Panjar, Major Shehryar, Brigadier Shaz-ul-Haq Major Javed were present here yesterday. While talking to Nasir Javed and others.

سات نومبر کے جلسے نے حکمرانوں کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں,مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر حاجی عمر فاروق

November 7 planed meeting deprives rulers of sleep, says PML-N district president Haji Umar Farooq

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر حاجی عمر فاروق نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ صرف نوازشریف کا نہیں ہر شہری کا نصب العین بن چکا ہے آج اس نااہل ٹولے کو اقتدار میں لانے بھی غیر مطمئن ہیں انہوں نے کلرسیداں میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی نے لوگوں کو بند گلی میں دھکیل دیا ہے عوام کو اب باہر نکل کر اس حکومت کو چلتا کرنا ہو گا انہوں نے کہا کہ ملک کی بقا ترقی خوشحالی کا واحد حل شفاف انتخابات اور اس کے نتیجے میں قائم حکومت ہے ضلعی جنرل سیکرٹری شوکت اقبال جنجوعہ نے کہا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے اثرات اور نوازشریف کے بیانیئے کو ملک کے طول و عرض میں پہنچانے کی ضرورت ہے مسلم لیگ ن کسی ادارے کے خلاف نہیں ہم فری اینڈ فیئر الیکشن چاہتے ہیں کبھی شلغم مال مویشیوں کا چارہ تھے آج یہ سو روپے سے بھی زائد پر دستیاب ہیں عوام سات نومبر کو راولپنڈی میں بھرپور شرکت کرکے حکومت کے خلاف اپنا فیصلہ سنائیں،سات نومبر کے جلسے نے حکمرانوں کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں اب ان کا جانا طے ہو چکا ہے

موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ شروع

With the onset of winter, Sui gas load shedding begins

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ شروع، کلر سیداں کے تمام علاقوں میں صبح ناشتے اور دوپہر کھانے کے اوقات میں سوئی گیس بند رہتی ہے باقی اوقات میں بھی پریشر انتہائی کم ہوتا ہے۔سوئی گیس کی بندش سے طالبعلم صبح ناشتے کے بغیر مدارس چلے جاتے ہیں جبکہ ان کی واپسی پر دن کا کھانا بھی ہوٹلوں سے لاناپڑتا ہے۔سوئی گیس کی بندش نے نظام زندگی کو بری طرح سے متاثر کیا ہے جس سے نہ صرف کاروباری طبقہ بلکہ گھریلو صارفین کو بھی شدید مشکلات لاحق ہیں شہریوں نے صورتحا ل پر گہری مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے حکام بالا سے سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں رنڈم سکریننگ کے دوران 33 سالہ ثاقب نامی شخص کا کورونا پازیٹو نکل آیا

33-year-old Saqib’s corona tests positive during random screening at THQ Hospital

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں میں رنڈم سکریننگ کے دوران 33 سالہ ثاقب نامی شخص کا کورونا پازیٹو نکل آیا۔ذرائع نے بتایا کہ متاثرہ شخص ہسپتال میں سمپلنگ کیلئے آیاتھا جو سکریننگ کے دوران کورونا پازیٹو آ جانے کے باعث اسے اس کی رہائش گاہ پر آئیسولیٹ کر دیا گیا ہے۔مریض کا تعلق گاؤں سہر سے بتایا جاتا ہے

ملک بھر کے ووکلاء نے تین نومبر کو یوم سیاہ منایا

Lawyers across the country observed Black Day on November 3

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کلر سیداں بار ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری عامر محمود بھٹی کے مطابق تین نومبر کو جنرل پرویز مشرف کی جانب سے آئین شکنی کے خلاف منگل کے روز کلر سیداں میں عدالتی کام بند رہا ووکلاء عدالت میں پیش نہ ہوئے۔عامر محمود بھٹی کے مطابق ملک بھر کے ووکلاء نے تین نومبر کو یوم سیاہ منایا۔جنرل پرویز مشرف نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے منتخب جمہوری حکومت کا تختہ الٹا تھا۔

تعزیت

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…ا نجمن تا جر ا ن کے سرپرست حاجی ریاست حسین کے کمسن پوتے اور سابق رکن بلدیہ حاجی محمد اسحاق کے کمسن پوتے کی وفا ت پر مسلم لیگ ن پنجا ب کے نا ئب صد ر و سا بق ا یم پی ا ے ا نجنیئر قمر لا سلا م ر ا جہ،سا بق چیئر مین بلد یہ شیخ عبد ا لقد و س،سا بق چیئر مین محمد ز بیر کیا نی،پا کستا ن پیپلز پا ر ٹی کے تحصیل صد ر محمد ا عجا ز بٹ،سا بق بلد یہ ممبر چو ہد ر ی ا خلا ق حسین،شیخ حسن ر یا ض،ر ا جہ ظفر محمو د،حا جی ا سحا ق،عا طف ا عجا ز بٹ،کا ر و با ری شخصیت مسعو د ا حمد بھٹی،محمد فیا ض کیا نی ا و ر د یگر نے ا ن کی ر ہا ئش گا ہ منگا ل جا کر فا تحہ خو ا نی کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button