DailyNewsGujarKhanPothwar.com

Gujar Khan; World today under the guise of freedom of expression is certainly the result of prejudice and hatred. Pir Obaidullah Aleem Al-Qadri Astana Alia Ratala Sharif

آزادی اظہار رائے کی آڑ میں آج دنیا میں جو کچھ ہو رہا ہے، وہ یقیناً تعصب اور نفرت کا نتیجہ ہے۔ پیر عبیداللہ علیم القادری آستانہ عالیہ رتالہ شریف

گوجرخان ,جبر (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام )— پیر عبیداللہ علیم القادری آستانہ عالیہ رتالہ شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے کی آڑ میں آج دنیا میں جو کچھ ہو رہا ہے، وہ یقیناً تعصب اور نفرت کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ شیطان صفت لوگ اس پاک ہستی کی توہین کرتے ہیں جو رحمۃ للعالمین ہیں۔ ہم ان متعصب لوگوں پر حجت قائم کرتے ہوئے واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ہمارے پیارے نبی محمد ﷺ رحمۃ للعالمین ہیں اور آپ کی ذات اقدس ہم سب کے لیے بہترین نمونہ ہے۔ حتی کہ روز اول سے آپﷺ کو صادق و امین اور محسن انسانیت کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے۔ اپنے تو اپنے غیر بھی اس حقیقت کو تسلیم کرتے ہیں۔ ایسے برگزیدہ پیغمبر کی شان میں گستاخی کرنے والے اگر اپنے اندر جھانکیں تو وہ خود ذلت و رسوائی، دھوکے اور تعصب میں مبتلا ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ان بدبختوں کی عقل پر پردے پڑے ہیں اس وجہ سے نہ صرف مسلمانوں میں سخت غم و غصہ پایا جاتا ہے بلکہ ہر باشعور انسان اس گھٹیا رویے کی مذمت کرتا ہے۔ جب نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملہ ہوا اور پھر ناروے میں بھی توہین قرآن کی کوشش کی گئی تو وہاں کی اکثریت عوام نے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کا اظہار کیا اور امن کے دشمنوں کے عزائم خاک میں ملا دیئے۔ انہوں نے کہا لیکن ایسے لوگوں کی آواز کو دبا دینے کی بھی ہر ممکنہ کوشش ہوتی ہے۔ لاکھوں لوگ کبھی ڈنمارک میں خاکوں پر تو کبھی ہالینڈ میں نازیبا الفاظ کے خلاف احتجاج کرتے رہے لیکن ان کے اس جائز اور پرامن احتجاج کو دہشت گردی سے جوڑا گیا اور ان کی آواز کو دبایا گیا۔ ان ممالک میں کبھی پردے اور اذان پر پابندی لگتی ہے تو کبھی مسلمانوں کو نسلی امتیاز کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ اگر آزادی رائے کے اظہار کے حق کی بات کریں تو سب سے پہلے اسلام نے ہی یہ حق انسان کو دیا۔ اسلام ہر شخص کو آزاد رائے دینے کی اجازت دیتا ہے بشرطیکہ وہ اپنی آزادی رائے کے حق کو مختلف قومیتوں کے درمیان منافرت اور بدامنی پھیلانے کا ذریعہ نہ بنائے انہوں نے مزید کہا ان حالات میں ہر مسلمان پر فرض ہے کہ مذہب کی توہین کرنے والے بدبختوں کو ٹوکے، روکے اور کم از کم ان کے ناپاک عزائم کے خلاف اعلان ناراضگی کر کے یہ بتائے کہ محمد مصطفیﷺ ہمیں مال و اولاد، ہمارے ماں باپ اور اپنی جان سے زیادہ ہمیں محبوب ہیں

Gujar Khan; Pir Obaidullah Aleem Al-Qadri Astana Alia Ratala Sharif said in a statement that Islam allows everyone to give free speech as long as they do not use their right to free speech as a means to spread hatred and unrest among different nationalities. Under the circumstances, it is the duty of every Muslim to stop the miscreants who insult the religion, and at least declare resentment against their nefarious intentions and say that Muhammad PBUH gave us more than our wealth and children, our parents and our lives.

Show More

Related Articles

Back to top button