DailyNewsPothwar.comRawat

Rawalpindi Police issues fool proof security plan for Eid Milad-un-Nabi processions, 3000 officers deployed for duty

راولپنڈی پولیس کی جانب سے عیدمیلاد النبیﷺکے جلوسوں کے لیے فول پروف سیکورٹی پلان جاری، عید میلاد النبی ﷺ کے موقعہ پر فول پروف سیکورٹی کیلئے راولپنڈی پولیس کے3000ہزار سے زائد پولیس افسران ڈیوٹی کے لیے تعینات

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس کی جانب سے عیدمیلاد النبیﷺکے جلوسوں کے لیے فول پروف سیکورٹی پلان جاری، عید میلاد النبی ﷺ کے موقعہ پر فول پروف سیکورٹی کیلئے راولپنڈی پولیس کے3000ہزار سے زائد پولیس افسران ڈیوٹی کے لیے تعینات۔ تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد احسن یونس کی ہدایت پر ربیع الاوّل کے میلا دکے پروگراموں اورمحفلوں کی سیکورٹی کو فول پروف بنا رہی ہے،راولپنڈی پولیس نے 12ربیع الاوّل کو عید میلاد النبی ﷺکے مرکزی جلوس سمیت دیگر جلوسوں اورمحافل کی فول پروف سیکورٹی انتظامات کے لیے سیکورٹی پلان جاری کردیا،،سیکورٹی پلان کے مطابق مرکزی جلوس پر1300سے زائد اور عید میلاد النبیﷺ کے موقعہ پر دیگر جلوس / پروگرامز کی سیکورٹی سمیت مجموعی طور پر3000سے زائد پولیس افسران سیکورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے،عید میلاد النبیﷺ کے مرکزی جلوس کے روٹ کی سرچنگ اور سویپنگ کی جائے گی اور روٹ میں آنے والی گلیوں، سڑکوں، ڈائیورژن پوائنٹس اور دیگر راستوں کو سیل کیا جائے گا،شہریوں کی سہولت کیلئے ٹریفک کی روانی کیلئے الگ ٹریفک پلان بھی جاری کیاگیاہے،سی پی او محمد احسن یونس کا اس موقعہ پر کہنا تھاکہ راولپنڈی کے مذہبی طبقات کا جذبہ حب الوطنی،قیام امن اور استحکام امن کے لئے عملی کوششیں گرانقدر ہیں جن کا کوئی نعم البدل نہیں ہے،سی پی اونے کہاکہ عوام کے جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے،جلوس کی سیکورٹی کے لیے لگائے گئے پولیس افسران بروقت ڈیوٹی پررپورٹ کریں گے اورجلوس کے اختتام پر مجاز اتھارٹی کی طرف سے سٹینڈ ڈاؤن کے حکم تک ڈیوٹی پر موجود رہیں گے، سپروائزری آفیسر اورایس ایچ اوز پولیس افسران کوچیک اور ڈیوٹی کے متعلق بریف کریں گے،ہمیں ہر صورت محرم الحرام اور چہلم کی طرح جشن عید میلاد النبیﷺ کے مقدس موقع کو بھی انتہائی خوشگوار انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچانا ہے۔

Rawat; Rawalpindi Police has issued security plan for foolproof security arrangements for other processions and gatherings including the main procession of Eid Milad-un-Nabi on 12th Rabi-ul-Awwal. A total of more than 3000 police officers will be on security duty, the route of the main procession of Eid Milad-un-Nabi will be searched and swept and the streets, roads, diversion points and other routes will be sealed. A separate traffic plan has also been issued for the flow of traffic for convenience for public.

ساس کو قتل کرنے والے ملزم محمد شفیق کو مو قعہ سے گرفتار

Muhammad Shafiq, accused of killing his mother-in-law, is arrested

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ نصیر آباد پولیس کے علاقے میں اپنی ساس کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار،مقتولہ کے قتل کا مقدمہ اُ سکے بیٹے کی مدعیت میں درج کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، تھانہ نصیر آباد کے علاقے محلہ زمیندار اں میں خاتون کے قتل کی اطلاع ملنے پر ایس ڈی پی ا وکینٹ، ایس ایچ او نصیر آباد پولیس نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچے، ایس ایچ او نصیرآباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارو ائی کرتے ہوئے ساس کو قتل کرنے والے ملزم محمد شفیق کو مو قعہ سے گرفتار کر لیا،ابتدائی تحقیقات کے مطابق داماد نے گھریلو ناچاقی پر اپنی ساس زبیدہ بیگم کو فائرکر کے قتل کیا،ملزم نے پولیس کو بتایا کہ اُس کے سسر اور ساس اُ س کی بیوی کو گھر بسنے نہیں دیتے تھے جس پر ساس کا قتل کیا،ملزم کے قبضہ سے آلہ قتل پسٹل30 بور برآمد کر لیا گیا، پولیس نے مقتولہ کے قتل کا مقدمہ اُ س کے بیٹے محمد توصیف کی مدعیت میں درج کیا، ایس پی پوٹھوہارنے ایس ڈی پی او کینٹ، ایس ایچ او نصیر آباد اور پولیس ٹیم کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ واقعہ کی تمام زاویوں پر تحقیقات کی جائے،میرٹ پر کاروائی کرتے ہوئے حقائق کو سامنے لایا جائے۔

ریس کورس پولیس کی اہم کاروائی،45دن کا بچہ اغواء کرنے والی ملزمہ چند گھنٹوں میں گرفتار،بچہ بازیاب

Race course police main operation, 45-day-old child abductee arrested in a few hours, child recovered

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…ریس کورس پولیس کی اہم کاروائی،45دن کا بچہ اغواء کرنے والی ملزمہ چند گھنٹوں میں گرفتار،بچہ بازیاب،سی پی اوراولپنڈی کی جانب سے اے ایس پی کینٹ، ایس ایچ اوریس کورس اورپولیس ٹیم کو شاباش،نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکٹس سے نوازا،بچہ والد ین کے حوالے،والدین کی جانب سے راولپنڈی پولیس کا شکریہ اورنیک تمناؤں کا اظہار۔تفصیلات کے مطابق مسماۃ (ش) نے ریس کورس پولیس کو بذریعہ 15اطلاع دی کہ وہ اپنے بڑے بیٹے کے ہمراہ 45دن کے بیٹے حمزہ کو چیک اپ کروانے کے لیے پیدل ڈاکٹر کے پاس جارہی تھی،کہ راستے میں ایک خاتون نے اس کی مدد کرتے ہوئے اس کا چھوٹا بیٹا لے لیا اورگلیوں میں غائب ہوگئی،اطلاع ملنے پر ایس ایچ اوریس کورس پولیس کی نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچے،واقعہ کا مقدمہ بچے کے والد رحمان کی مدعیت میں درج کیا،ایس ڈی پی اوکینٹ کی زیرنگرانی ایس ایچ اوریس کورس نے بچہ اورخاتون کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دیں،ٹیموں نے انتھک محنت اورCCTVفوٹیج سے مدد حاصل کرتے ہوئے خاتون کو شناخت کرلیا،جو کرسچن کالونی کی رہائشی تھی،جس کی گرفتاری کے لیے اس کے گھر چھاپہ مارا گیاتوپتہ چلا کہ وہ اپنے بیٹے کے ہمراہ موٹرسائیکل پر نکلی ہے،پولیس ٹیموں نے بچے اورخاتون کی تلاش جاری رکھتے ہوئے ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے 45دن کہ بچے کو اغواء کرنے والی خاتون آسیہ وقاص اوراس کے بیٹے ہارون عرف راہول کوچند گھنٹوں میں گرفتارکرلیااور زیر استعمال موٹرسائیکل بھی قبضہ میں لے لیا،ملزمہ فیصل آباد کی گاڑی میں بچے کو فیصل آباد لے جانے کے لیے سوار تھی،پولیس نے بازیاب ہونے والے بچے کو والدین کے حوالے کردیا،والدین کی جانب سے راولپنڈی پولیس کا شکریہ اورنیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پولیس کی انتھک محنت اوربھرپور تعاون سے ان کا 45دن کا بچہ انہیں بحفاظت واپس ملاہے،سی پی اومحمد احسن یونس نے ریس کورس پولیس کی جانب سے فوری کاروائی کرتے ہوئے بچے کی بازیابی پر ایس ایچ اوریس کورس اورپولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ کمسن بچوں کے اغواء میں ملوث ملزمان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹتے ہوئے ملزمہ کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیاجائے،سی پی اونے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچے کہ بازیابی اوراغواء کار ملزمہ کی گرفتاری پراے ایس پی کینٹ، ایس ایچ اوریس کورس اورپولیس ٹیموں کو نقد انعام اورتعریفی سرٹیفیکٹس سے نوازا۔

تھانہ ائیرپورٹ پولیس کی اہم کاروائی، ڈکیتی اور دھوکہ دہی کی واردات میں ملوث تین رکنی گینگ گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد

Airport police arrested three gang members involved in robbery and fraud, weapons recovered from the possession of the accused.

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ ائیرپورٹ پولیس کی اہم کاروائی، ڈکیتی اور دھوکہ دہی کی واردات میں ملوث تین رکنی گینگ گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا متحرک گینگز کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او ائیر پورٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے ڈکیتی اور دھوکہ دہی کی واردات میں ملوث تین رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں ایک عورت اور دو مرد شامل ہیں،ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا،ایس ایچ ا ونے بتایا کہ ملزمان نے قریب ایک ماہ قبل عورت کو دھوکہ دہی سے گاڑی میں بٹھا کر اسلحہ کی نوک پر طلائی زیورات اور نقدی چھین لی تھی،واقعہ کا مقدمہ متاثرہ عورت کی مدعیت میں تھانہ ائیر پورٹ میں درج کیا گیا تھا،ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کر دیا گیا ہے، شناخت پریڈ کے بعد ملزمان سے مزید تفتیش کے دوران مال مسروقہ کی برآمدگی کو یقینی بنایا جائے گا،ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ او ائیر پورٹ اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے اور منظم و متحرک گینگز کے خلا ف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

ڈکیتی اور قتل کی سنگین واردات میں مطلوب کیٹیگری(اے) کے اشتہاری مجرم محمد یوسف گرفتار

Muhammad Yousuf, wanted in Category (A) wanted for robbery and murder is arrested

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس کا اشتہاری مجرمان اور اُن کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری،ڈکیتی اور قتل کی سنگین واردات میں ملوث کیٹیگری(اے)کے اشتہاری مجرم سمیت 02گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ڈکیتی اور قتل کی سنگین واردات میں مطلوب کیٹیگری(اے) کے اشتہاری مجرم محمد یوسف کو گرفتار کر لیا،اشتہاری مجرم نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر سال 2019 میں مال پلازہ سے نعمت خان اور اس کے ماموں سے 1لاکھ 40 ہزارامریکن ڈالر چھینے تھے، مزاحمت پر اشتہاری مجرم نے فائرنگ کر دی جس سے اس کا اپنا ساتھی سخاوت علی موقع پر ہلاک ہوگیا تھا، مجرم کو تھانہ سٹی پولیس نے گرفتار کیا جس کو قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد تھانہ کینٹ پولیس کے حوالے کیا گیا،اشتہاری مجرم سے درست شناخت پریڈ کے بعد تفتیش کے دوران مال مسروقہ کی برآمدگی کا تحرک کیا جا رہا ہے جبکہ ایس ایچ او نصیرا ٓباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب کیٹیگری(اے)کے اشتہاری مجرم قادر خان کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا، ریڈ کے دوران ملزم کمال ناصر خان نے اشتہاری مجرم کو پناہ دینے اور فرار ہونے میں مدد دی جس پر نصیرآباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کمال ناصر خان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا،ایس پی پوٹھوہارنے ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اشتہاری مجرمان اور اُ ن کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

ایس ایچ اوسٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد بلال کو گرفتار کر لیا

SHO City along with his team, arrested drug dealer Muhammad Bilal

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف موثر کاروائی،02منشیات فروش گرفتار،02کلوسے زیادہ چرس برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلا ف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اوسٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد بلال کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے01کلو365گرام چرس برآمد ہوئی،ایس ایچ او گوجر خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش رحیم خان کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے01کلو500گرام چرس برآمد ہوئی،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، ڈویژنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے۔

راولپنڈی پولیس کا آتش بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 05 ملزمان گرفتار، سامان آتش بازی اور شراب برآمد

Rawalpindi police crackdown on firework sellers continues, 05 accused arrested, fireworks and liquor recovered

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس کا آتش بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 05 ملزمان گرفتار، سامان آتش بازی اور شراب برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلا ت کے مطابق راولپنڈی پولیس کا آتش بازی کرنے والوں اور آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ او وارث خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے آتش بازی کرنے والے 02ملزمان ارسلان اور ضیاء اللہ کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے سامان آتش بازی برآمد ہوا،جبکہ ایس ایچ او کلر سیداں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے دوران ناکہ بندی گاڑی کو روک کر چیک کیا،گاڑی سے شراب اور سامان آتش بازی برآمد ہونے پر 03ملزمان آصف ضیاء،رفاقت حسین اور عثمان علی کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے خلاف تھانہ وارث خان اور تھانہ کلرسیداں میں الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے، ڈویژنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ آتش بازی کے ذریعے لوگوں کے جان ومال کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی،ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھاجائے۔

راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے06ملزمان گرفتار

Rawalpindi police arrested 06 accused while conducting operation against criminal elements

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے06ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے04 پستول30بور معہ ایمونیشن،08روند پسٹل30بور اور 30کپیاں شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے نور القمر سے01پستول30بور معہ ایمونیشن،تھانہ صادق آباد پولیس نے حیدر علی سے01پستول30بور معہ ایمونیشن،تھانہ ٹیکسلا پولیس نے آفاق ناصر سے01پستول30بور معہ ایمونیشن،تھانہ مری پولیس نے عمیر سے01پستول30بور معہ ایمونیشن،صدام حسین سے08 روند پسٹل30بور،تھانہ واہ کینٹ پولیس نے فخرالزمان سے30کپیاں شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

Show More

Related Articles

Back to top button