DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Public washrooms have become a nuisance instead of a convenience for the public.

کہوٹہ پبلک واش رومز عوام کے لیے سہولت کے بجائے وبال جان بن گے عرصہ دراز سے بند یہ واش رومز دور دراز سے آئے ہوئے خرید و فروخت کرنے والے عوام کے لیے پریشانی کا سبب بن گے

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ پبلک واش رومز عوام کے لیے سہولت کے بجائے وبال جان بن گے عرصہ دراز سے بند یہ واش رومز دور دراز سے آئے ہوئے خرید و فروخت کرنے والے عوام کے لیے پریشانی کا سبب بن گے اندر تو جانا درکنار باہر سے گزرنا بھی ہوا محال،ٹوٹے فرش دیواروں پر لگے جالے ٹوٹے بیسن اور ٹوٹیاں،پانی کی قلت بدبو کی انتہا جس نے میونسپل کمیٹی کے کردار کو داغ دار کر دیا یہ نا تو سو سالہ پرانا اور نہ ہی کسی گے گزرے دیہات کا منظر ہے بلکہ ہے واش رومز سب سے پرانی تحصیل کہوٹہ کے مین بازار سبزی منڈی کے قریب واقع پبلک واش رومز کے مناظر ہیں جہاں پر ستر فیصد خواتین خریداری کے لیے آتی ہیں مگر انکو کتنی پریشانی کا سامنا ہوگا اہل علم خوب واقف ہونگے گندگی واش رومز سے باہر آ رہی ہے میونسپل کمیٹی اور انتظامیہ نے ڈینگی سمیت دیگر موزی امراض پھیلانے کا ٹھیکہ لیا ہوا ہے سابق ناظم راجہ طارق محمود مرتضیٰ نے بڑی جدوجہد سے یہ منڈی اور واش رومز بنائے تھے مگر موجودہ انتظامیہ اسکو منٹیں رکھنے میں مکمل ناکام ہو گئی ہے اگر ایک سینٹری ورکر رکھ کر اسکو منٹین کر دیا جائے تو نہ صرف مردو خواتین کو سہولت مل سکتی ہے بلکہ لاکھوں روپے ضائع ہونے سے بچ سکتے ہیں۔

Kahuta; There are public washrooms where 70% of women come for shopping Public washrooms have become a nuisance instead of a convenience for the public. Former Nazim Raja Tariq Mahmood Murtaza had built these washrooms with great effort but the present administration has completely failed to keep it maintained.

پیغمبر اسلام ﷺ نے محبت و امن کا پیغام دیا ,راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ

The Prophet PBUH conveyed the message of love and peace, Raja Sakhawat Ali Advocate

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مسلم لیگ ن حلقہ پی پی سیون کے ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ نے کہاکہ صحابہ کرام کی ہر صبح عید میلا د النبی ﷺ ہوتی تھی۔آج سرکار دوعالم ﷺ بظاہر ہمارے سامنے نہیں ہیں مگر صحابہ کرام صبح و شام نبی پاک ﷺ کی زیارت کرکے عید مناتے تھے۔انھوں نے کہاکہ رب تعالی ارشاد فرماتا ہے کہ اے محبوب ﷺ اگر تمہیں پیدا کرنا مقصود نہ ہوتا تو دنیا کو پیدا نہ کرتا۔ اس لئے جب سے دنیا کو وجودعمل میں آیا ہے تب سے ہر دور میں نبی برحق ﷺ کی میلاد کا تذکرہ ہوتا آیا ہے۔یہاں تک کہ کعبہ شریف نے بھی آپ ﷺ کی پیدائش کی خوشی منائی ہے۔ انہوں نے کہاکہ دنیا میں انسان کے مرنے کے بعد ایک یا نصف صدی تک اس کا ذکر ہوتا ہے اس کے بعد لوگ اسے بھول جاتے ہیں مگر پیغمبر اسلام ﷺ کے وصال کو سال قبل ہوچکے ہیں مگر آج بھی دنیا انھیں یاد کررہی ہے۔دنیا کے ہر مذہب نے یکسانیت اور انسانیت کا درس دیا ہے نیز جنتی مذہبی کتابیں ہیں ان میں بھی انسانیت کے فروغ پر زور دیا گیا ہے۔پیغمبر اسلام ﷺ نے محبت و امن کا پیغام دیا اور بتایا کہ اگر کسی کو تکلیف ہوتو اس کا درد محسوس کرنا چاہئے۔پیغمبر اسلام ﷺ کو جشن میلاد کی ضرورت نہیں بلکہ ہم لوگوں کو ہے تاکہ ان کی تعلیمات پر عمل کیا جاسکے۔

Show More

Related Articles

Back to top button