Kallar Syedan; Local water supply scheme shut down due to negligence of the administration
آب نوشی اسکیم کلرسیداں گزشتہ کئی ایام سے بند پڑی ہے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے انتظامیہ پانی کی بحالی میں مکمل ناکام
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…آب نوشی اسکیم کلرسیداں گزشتہ کئی ایام سے بند پڑی ہے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے انتظامیہ پانی کی بحالی میں مکمل ناکام ہے پانی کی مسلسل بندش سے شہری جنہیں پہلے ہی سوئی گیس کے مسائل کا سامنا تھا رہی سہی کسر پانی کی عدم فراہمی نے پوری کر دی بار بار پانی کی فراہمی معطل ہو جاتی ہے انتظامیہ بحالی میں کوئی سنجیدہ کوشش کرنے کی بجائے شلغموں سے مٹی اتار کر سرخرو ہونے کی ناکام کوشش کرتی ہے مسلم لیگ ن کلرسیداں سٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین نے ابنوشی اسکیم کی مسلسل بندش پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ عوام تبدیلی کے ثمرات سے ہمہ وقت پریشان ہیں کوئی شہریوں کا پرسان احوال نہیں ہے
Kallar Syedan; Water supply Scheme has been closed for the last several days. The city public suffering from water shortage. The administration has completely failed to restore the water. Water supply is suspended again and again. Instead of making any serious effort in getting the matter solved.
راجہ جنید وینس آف رکھ رشتہ ادواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ کلرسیداں میں ہوئی
Wallima ceremony of Raja Junaid Vaince of village Rakh held in Kallar
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول چوآخالصہ کے معلم راجہ عبدالشکور وینس کے فرزند راجہ جنید وینس آف رکھ رشتہ ادواج میں منسلک ہو گئے دعوت ولیمہ کلرسیداں میں ہوئی جس میں اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن ڈاکٹر صاحبزادہ ساجدالرحمان،راجہ جاوید اخلاص،محمود شوکت بھٹی،مولانا احسان اللہ چکیالوی، راجہ ندیم احمد،راجہ پرویز اختر قادری،حاجی اخلاق حسین،نمبردار اسد عزیز،تنویر شیرازی،شیخ سلیمان شمسی،جاوید چشتی ایڈووکیٹ،اسدالرحمان ایڈووکیٹ اور دیگر نے شرکت کی۔
عوام نے عمران نیازی کی سلکیٹڈ حکومت کی رخصتی کے حق میں اپنا فیصلہ سنا دیا ہے, راجہ جاوید اخلاص
People have voiced their decision in favor of Imran Niazi’s government to leave: Raja Javed Ikhlas
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…سابق رکن قومی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص نے کہا ہیں کہ پی ڈی ایم کے گوجرانوالہ اور کراچی کے جلسوں میں ملک کی عوام نے عمران نیازی کی سلکیٹڈ حکومت کی رخصتی کے حق میں اپنا فیصلہ سنا دیا ہے مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈی کر دے ہیں نواز شریف لیڈر اور عوام نواز شریف کے ساتھ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے نومنتخب سٹی صدر چوہدری اخلاق حسین کو مبارکباد کے موقع پر مقامی میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر محمود شوکت بھٹی، راجہ ندیم احمد، مولانا احسان اللہ چکیالوی، ملک محمد فیاض، جاوید بٹ، چوہدری شاہد گجر،مسعود احمد بھٹی، سردار آصف محمود اور دیگر بھی موجود تھے ر ا جہ جا و ید ا خلا ص نے کہا کہ و فا قی حکو مت نے کیپٹن صفد ر کو کر ا چی میں گر فتا ر کر کے ا پو ز یشن کو تقسیم کر نے کی کو شش کی جسے ا پو ز یشن جما عتو ں نے نا کا م بنا د یا ا نہو ں نے کہا کہ ملکی صو ر تحا ل ا نتہا ئی گھمبیر ہے ملک میں جمہو ر یت نا م کی کو ئی چیز نہیں مہنگا ئی سے غر یب آ د می کے گھر کے چو لہے ٹھنڈ ے ہو گئے ہیں ا س مو قع پر ا نہو ں نے چو ہد ر ی ا خلا ق حسین کو مسلم لیگ ن کا صدر منتخب ہو نے پر مبا ر کبا د د ی ا و ر کہا کہ میر ٹ پر فیصلہ ہے کہ سٹی سے ا یک و ر کر کو مسلم لیگ ن کا صد ر نا مز د کیا گیا ا نہو ں نے چو ہد ر ی ا خلا ق حسین کو پھو لو ں کا گلد ستہ پیش کیا۔