Rawalpindi crime report; Race Course Police station operation 02 robbers arrested, over 33 Lakh Rps looted during robbery recovered.
تھانہ ریس کورس پولیس کی کاروائی، 02ڈکیت گرفتار، ڈکیتی کی واردات کے دوران لوٹی گئی رقم 33 لاکھ 84 ہزار روپے برآمد۔
راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ ریس کورس پولیس کی کاروائی، 02ڈکیت گرفتار، ڈکیتی کی واردات کے دوران لوٹی گئی رقم 33 لاکھ 84 ہزار روپے برآمد۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کاجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے،تھانہ ریس کورس پولیس کو مدعی زبیر حنیف نے اطلاع دی کہ میرے ساتھ 33 لاکھ 84 ہزار روپے ڈکیتی کی واردات ہوئی،جس کا مقدمہ تھانہ ریس کورس میں درج کیاگیا،سی پی او محمد احسن یونس نے واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار سید علی کو ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک دیا،ایس پی پوٹھوہار کی زیرنگرانی ایس ایچ اوریس کورس اور آئی ٹی ماہرین پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی،ٹیم نے ہیومن انٹیلیجنس اور ٹیکنیکل طریقہ سے تفتیش کرتے ہوئے ساجد کوہلی گینگ کے 2 ملزمان اور ایک سہولت کار کو گرفتار کر لیا،گرفتارملزمان میں عارف نواز، محمد اشتیاق اور ساجد محمود شامل ہیں،ملزمان سے درست شناخت پریڈ کے بعد تفتیش کے دوران لوٹی گئی رقم 33 لاکھ 84 ہزار روپے برآمد کر لی گئی،ایس پی پوٹھوہار سیدعلی نے بتایاکہ سہولت کار ملزم ساجد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا جا چکا ہے،سی پی او محمد احسن یونس نے ایس پی پوٹھوہار، ایس ایچ او ریس کورس اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ ملزم جتنا ہی شاطر ہی کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا، راولپنڈی پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔
According to the details, the plaintiff Zubair Hanif informed the Race Course Police Station that a robbery of Rs. 33.84 million had taken place with me. The case was registered in the Race Course Police Station under the supervision of SP Pothohar. A team was formed. The team conducted investigation using human intelligence and technical method and arrested 2 accused and a facilitator of Sajid Kohli gang. The arrested accused include Arif Nawaz, Mohammad Ishtiaq and Sajid Mahmood. After the parade, the looted money was recovered during the interrogation. SP Pothohar Syed Ali said that the accused Sajid has been sent to jail on judicial remand.
راولپنڈی پولیس کااشتہاری مجرمان کے خلاف موثرکریک ڈاؤن،قتل واقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب کیٹیگری(اے) کے اشتہاری سمیت 07اشتہاری مجرمان گرفتار
Rawalpindi police arrested 07 notorious criminals including wanted (Category A) wanted in effective crackdown, murder and attempted murder case.
راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس کااشتہاری مجرمان کے خلاف موثرکریک ڈاؤن،قتل واقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب کیٹیگری(اے) کے اشتہاری سمیت 07اشتہاری مجرمان گرفتار۔ تفصیلات کیمطابق راولپنڈی پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اونصیر آبا دنے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے قتل واقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب کیٹیگری (اے) کے اشتہاری مجرم محمود شاہ کوگرفتارکرلیا،اشتہاری مجرم نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پارکنگ فیس کے تنازعے پر نعمان علی نامی شخص کو قتل جب کہ دو افراد کو زخمی کردیاتھا،مقدمہ میں ملوث دوملزمان یاسر شاہ اورسونا ڈینٹر قبل ازیں گرفتارہوچکے ہیں،ایس ایچ اوروات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے کیٹیگری (بی) کے 02اشتہاری مجرمان حمید الرحمن اورنوراللہ کوگرفتارکرلیا،اشتہاری مجرمان چوری کے مقدمہ میں روات پولیس کومطلوب تھے،ایس ایچ اوائیرپورٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے کیٹیگری (بی) کے اشتہاری مجرمان حسن اورفہد شیخ کو گرفتارکرلیا،اشتہاری مجرم حسن چند ماہ سے چوری کے مقدمہ میں جبکہ اشتہاری مجرم فہد شیخ سال 2018سے شادی شدہ عورت کے اغواء کے مقدمہ میں تھانہ ائیرپورٹ پولیس کو مطلوب تھا،ایس ایچ اوواہ کینٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے کیٹیگری (بی) کے اشتہاری مجرم اقبال احمد کوگرفتارکرلیا،اشتہاری مجرم نے سال 2019میں اپنے کاروبار کی تشہیر کرتے ہوئے وال چاکنگ ایکٹ کی خلاف ورزی کی تھی جس پرواہ کینٹ میں مقدمہ درج کیاگیاتھا،جبکہ ایس ایچ اوسٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے کیٹیگری (بی) کے اشتہاری مجرم بلال غنی کوگرفتارکرلیا،اشتہاری مجرم چند ماہ سے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں سٹی پولیس کو مطلوب تھا،ڈویژنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ اوز اورپولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ سنگین مقدمات میں ملوث اشتہاری مجرمان سمیت اشتہاریوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔
سی پی اوراولپنڈی کی ہدایت پر اے ایس پی مری کی ممبران ہوٹلز ایسوسی ایشن و ممبران انجمن تاجران مری سے میٹنگ اورپولیس چوکی پھگوڑی کا دورہ
Meeting with members of ASP Murree Hotels Association and members of Anjuman-e-Tajiran Murree on the direction of CP and Rawalpindi and visit to police post Pahgori
راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…سی پی اوراولپنڈی کی ہدایت پر اے ایس پی مری کی ممبران ہوٹلز ایسوسی ایشن و ممبران انجمن تاجران مری سے میٹنگ اورپولیس چوکی پھگوڑی کا دورہ۔تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسرمحمد احسن یونس کی ہدایت پر اے ایس پی مری محمد اظہر خان نے ممبران ہوٹلز ایسوسی ایشن اور ممبران انجمن تاجران مری سے میٹنگ کاانعقاد کیا، اے ایس پی مری نے شرکاء میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قیام امن و ملکی استحکام کیلئے ہر فرد پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے،مری میں آنے والے سیاح ہمارے مہمان ہیں، ان کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں، ہوٹل مالکان جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے ہوٹل آئی سسٹم کو اپ ڈیٹ رکھیں،کسی بھی مشکوک سرگرمی میں ملوث شخص کی اطلاع فوری طور پرپولیس کو دی جائے،کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے باہمی رابطے کو مزید بہتری لائی جائیگی، تاجر برادری سے جڑے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے،ا ے ایس پی مری نے تھانہ مری کی پولیس چوکی پھگوڑی کا دورہ بھی کیا،دورے کے دوران فرنٹ ڈیسک،بلڈنگ اورریکا رڈ کا معائنہ کیا،اے ایس پی مری اظہر خان نے انچارج پولیس چوکی اورپولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ پولیس چوکی میں آنے والے شہریوں کے ساتھ اخلاق سے پیش آیا جائے،موثر ناکہ بندی کرکے جرائم کی روک تھام اورجرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کو یقینی بنایاجائے۔
راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن،04منشیات فروش گرفتار،05کلو سے زیادہ چرس برآمد، مقدمات درج
Rawalpindi police cracks down on drug dealers, arrests 04 drug dealers, seizes more than 05 kg of hashish, registers cases
راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن،04منشیات فروش گرفتار،05کلو سے زیادہ چرس برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلا ف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اوآراے بازار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش انجم عباس کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے 02کلو300گرام چرس برآمد ہوئی، ایس ایچ اونصیر آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش شہزاد کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے01کلو300گرام چرس برآمد ہوئی، ایس ایچ اوواہ کینٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد اسماعیل کوگرفتارکرلیا،ملزم کے قبضہ سے 01کلو100گرام چرس برآمد ہوئی،جبکہ ایس ایچ اوروات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش طارق محمود کوگرفتارکرلیا،ملزم کے قبضہ سے 01کلو160گرام چرس برآمد ہوئی،ملزمان کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،ڈویژنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے،منشیات فروشوں کے خلاف بلاتفریق کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔
صدرڈویژن پولیس کا غفلت و لاپرواہی سے گاڑی وموٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،03 ملزمان گرفتار،مقدمات درج
Saddar Division Police continues crackdown against negligent car and motorcycle drivers, 03 accused arrested, cases registered
راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… صدرڈویژن پولیس کا غفلت و لاپرواہی سے گاڑی وموٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،03 ملزمان گرفتار،مقدمات درج۔تفصیلا ت کے مطابق راولپنڈی پولیس کی قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے، ایس ایچ اومری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے غفلت و لاپرواہی سے موٹرسائیکل چلانے پرملزم ظفرمحمودکوگرفتارکرلیا، ایس ایچ اوچونترہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے غفلت لاپرواہی سے موٹرسائیکل چلانے پر ملزم حارث محمود کوگرفتارکرلیا،ایس ایچ اومندرہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے غفلت لاپرواہی سے موٹرسائیکل چلانے پر ملز م مختاراحمد کو گرفتارکرلیا،ملزمان کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ایس پی صدر نے متعلقہ ایس ایچ اوز اورپولیس ٹیموں کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ غفلت لاپرواہی سے گاڑی وموٹر سائیکل چلانے والے اپنی جان کے ساتھ عوام کی جان کو بھی خطرے میں ڈالتے ہیں،ایسے فعل کے مرتکب ملزمان کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری رکھا جائے۔
راولپنڈی پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن،05ملزمان گرفتار،اسلحہ و ایمونیشن برآمد، مقدمات درج
Rawalpindi police cracks down on illegal arms holders, arrests 05 accused, seizes arms and ammunition, registers cases
راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن،05ملزمان گرفتار،اسلحہ و ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او رتہ امرال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد رفیق کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے01پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا،ایس ایچ اووارث خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمدظہیر کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا،ایس ایچ اونصیر آبادنے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے02 ملزمان احتشام اورعبدالمتین کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے02پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوئے،ایس ایچ اوصدرواہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم حضرت امین کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ 01پستول 30بورمعہ ایمونیشن برآمد ہوا،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،ڈویژنل ایس پیزنے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔