DailyNewsGujarKhanPothwar.com

Gujar Khan; Inauguration Ceremony of Water Filtration Plant at Government Boys High School, Chak Bali Khan

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چک بیلی خان میں لگائے گئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب

چک بیلی خان (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام )— نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان جناب لیاقت بلوچ نے الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چک بیلی خان میں لگائے گئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی اسٹیبلشمنٹ کے سیاسی کردار کی مخالف ہے بد قسمتی سے آج تک جتنے لوگ بھی حکمرانی کے لئے آئے ہیں ان میں شخصیات کو سامنے لایا گیا ہے اور جب شخصیات کو پروان چڑھایا جاتا ہے تو ادارے کمزور ہو جاتے ہیں اور ادارے کمزور ہونے سے ملک کمزور ہوتا ہے اب ضرورت اس امر کی ہے کہ ایسے لوگوں کو سامنے لایا جائے جو حقیقی عوامی نمائندے ہوں اور وہ شخصیت کی بجائے نظرئیے اور اصول پر اکٹھے ہوں عوام کو روٹی کپڑ اور مکان، اور کبھی تبدیلی کے نام پر دھوکہ دیا گیا عام آدمی ووٹ دیتا ہے بعد میں اسی ووٹ دینے پر پچھتاتا ہے انھوں نے کہا کہ ہر معاملے میں اسلام کو ٹارگٹ کرنا بھی قابل افسوس امر ہے کرونا وائرس پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پہلے یہ کہا گیا کہ یہ زائرین کی وجہ سے آیا ہے پھر اسے تبلیغی جماعت سے منسوب کیا گیا اور پھر اسے غیر ملکوں سے آئے ہوئے پاکستانیوں پر ڈال دیا گیا انھوں نے کہا کہ آئین کی دفعہ62اور63پر درست پرکھنے سے ہی ملک کو صحیح قیادت میسرآسکتی ہے تقریب میں جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے امیر جناب عارف شیرازی،امیر جماعت اسلامی حلقہ پی پی10 خالد محمود مرزا،پاکستان تحریک انصاف پوٹھوہار ٹاؤن کے سیکرٹری اطلاعات چوہدری مسعود جیلانی، سابق نائب صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) ڈاکٹر احمد ضیا راجپوت، ماہر تعلیم جاوید اقبال اعوان،پی ٹی آئی چک بیلی خان کے صدر چوہدری فیصل مختار اور سابق چیئر مین یونین کونسل چک بیلی خان صغیر احمد گجر بھی تقریب میں موجود تھے

Gujar Khan; Addressing the inauguration ceremony of the water filtration plant installed by Al-Khidmat Foundation at Government Boys High School Chak Bali Khan, Deputy Amir of Jamaat-e-Islami Pakistan Mr. Liaquat Baloch said that Jamaat-e-Islami is against the political role of the Establishment.

پنڈوری آئل فیلڈ علاقہ کے عوام کے لئے ایک بہت بڑی نعمت ہے, چوہدری مسعود جیلانی

Pandori Oil Field is a great blessing for the people of the area, Chaudhry Masood Jilani

چک بیلی خان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام )— پاکستان تحریک انصاف پوٹھوہار ٹاؤن کے سیکرٹری اطلاعات چوہدری مسعود جیلانی نے کہا ہے کہ پنڈوری آئل فیلڈ علاقہ کے عوام کے لئے ایک بہت بڑی نعمت ہے جہاں پاکستان آئل فیلڈ لمیٹڈ(POL) نے علاقہ کے لوگوں کو نہ صرف روزگار فراہم کر رکھا ہے بلکہ سوشل ویلفئیرکی صورت میں علاقہ کی تعمیر ترقی میں بھی سالانہ لاکھوں روپے لگائے جاتے ہیں ان خیالات اظہار انھوں نے پی او ایل کی جانب سے لگائے گئے فری میڈیکل کیمپ کے موقع پر کیا انھوں نے فیلڈ انچارج ملک اللہ یار خان،چیئر مین شعیب انور ملک، مینیجنگ ڈائریکٹر ساجد نواز، مینیجر ایڈمن فیلڈز سجاد احمد سوشل ویلفئیر آفیسر شاہد احمد،سی ایم اوڈاکٹر احسان دانش کو کی کارکردگی کو سراہا اور امید کی کہ پی او ایل کے یہ افسران ملک وملت کی فلاح و بہبود کے لئے اسی طرح بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہیں گے۔

Show More

Related Articles

Back to top button