Rawalpindi daily crime report; Westridge police operation, stolen Mehran car recovered from injured suspects arrested 05 days ago
تھانہ ویسٹریج پولیس کی کاروائی، 05روز قبل زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے ملزمان سے چوری شدہ مہران کار برآمد
راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ ویسٹریج پولیس کی کاروائی، 05روز قبل زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے ملزمان سے چوری شدہ مہران کار برآمد،کار چوری کا مقدمہ سال2019میں تھانہ ویسٹریج میں درج کیا گیاتھا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او ویسٹریج نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے دوران گرفتار کار لفٹرز کرامت علی شاہ اور صغیر احمد سے تفتیش کے دوران چوری شدہ مہران کار برآمد کرلی،کار چوری کا مقدمہ سال2019میں تھانہ ویسٹریج میں درج کیا گیا تھا،ملزمان نے 05روز قبل دوران گشت پولیس پارٹی پر فائرنگ کی تھی فائرنگ کے تبادلے کے دوران ملزمان کرامت علی شاہ اور صغیر احمد زخمی ہو گئے تھے جن کو گرفتار کر کے ہسپتال منتقل کیاگیا تھا، ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور جڑواں شہروں کے مختلف تھانوں میں چالان ہو چکے ہیں، ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ او ویسٹریج اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو سخت سزا دلوانے کے لئے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں، گاڑی و موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔
According to details, Rawalpindi police is conducting operations against criminal elements. SHO Westridge along with his team arrested car theives Karamat Ali Shah and Saghir Ahmed during the exchange of fire. The car was recovered and a case of car theft was registered in 2019 at Westridge police station
تھانہ پیرودہائی پولیس کی اہم کاروائی، 12سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملز م گرفتار
In a major operation of Pirwadhai police station, man arrested for abusing a 12-year-old boy
راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ پیرودہائی پولیس کی اہم کاروائی، 12سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت ملز م گرفتار،متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا بچوں اور خواتین پر جنسی استحصال اور تشدد کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، تھانہ پیرودہائی پولیس کو متاثر ہ بچے کے والد نے درخواست دی کہ اُس کے 12سالہ بچے کو عبادت حسین ورغلا کرر ہائشی کمرے میں لے گیا اور زیادتی کی، جس پر پیرودہائی پولیس نے مقدمہ درج کیا، ایس ایچ او پیرودہائی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری کاروائی کرتے ہوئے ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے 12سال بچے سے زیادتی کرنے والے درندہ صفت ملزم عبادت حسین کو گرفتار کر لیا، ایس ایچ او نے بتایا کہ تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے متاثرہ بچے اور ملزم کا میڈیکل کروایا گیا ہے جبکہ ڈی این اے ٹیسٹ کا تحرک کیا جا رہا ہے،ایس پی راول نے ملزم کی فوری گرفتاری پر ایس ایچ او پیرودہائی اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے، عورتوں اور بچوں کے ساتھ زیادتی و استحصال نا قابل برداشت ہے۔
تھانہ ٹیکسلا پولیس کی کاروائی، قتل کے مقدمہ میں گرفتار ملزم سے آلہ قتل برآمد،ملزم نے چند روز قبل بے دردی سے اپنی سالی کو قتل کیا تھا
Taxila police operation, murder weapon recovered from accused arrested in murder case, accused had brutally killed his sister-in-law a few days ago
راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ ٹیکسلا پولیس کی کاروائی، قتل کے مقدمہ میں گرفتار ملزم سے آلہ قتل برآمد،ملزم نے چند روز قبل بے دردی سے اپنی سالی کو قتل کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او ٹیکسلا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے اندھے قتل کو ٹریس کرتے ہوئے گزشتہ روز ملزم محمدا ٓصف کو گرفتار کیا تھا،جس سے تفتیش کے دوران آلہ قتل چھری برآمد کر لی،ملزم نے چند روز قبل بڑی بے دردی سے اپنی سالی کو قتل کیا تھا، قتل کا مقدمہ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا، ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ او ٹیکسلا اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے کڑی سے کڑی سزا دلوائی جائے، ملزم جتنا بھی شاطر ہو قانون کے شکنجے سے بچ نہیں سکتا۔
تھانہ مورگاہ پولیس کی کاروائی، ڈکیت گینگ کا ملزم گرفتار
Morgah police operation, accused of dacoit gang arrested
راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ مورگاہ پولیس کی کاروائی، ڈکیت گینگ کا ملزم گرفتار، وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد،متعدد وارداتوں کا انکشاف۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا متحرک گینگز کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او مورگاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کار وائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلی جینس کی مدد سے ڈکیت گینگ کے ملزم شمیر کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا،ایس ایچ او نے بتایا کہ ملزم نے ڈکیتی اور رابری کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا،ملزم کے انکشاف پر اُسے شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کر دیا گیا،شناخت پریڈ کے بعد ملزم سے مزید تفتیش عمل میں لائی جائے گی،ایس پی پوٹھوہارنے ایس ایچ او مورگاہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزم سے شناخت پریڈ کے بعد اس کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے اور مال مسروقہ کی برآمدگی کا تحرک کیا جائے۔
تھانہ صادق آباد کے علاقہ میں ڈکیتی کے دوران شخص کے زخمی ہونے کا معاملہ،سی پی اوکا نوٹس
In case of injury of a person during robbery in Sadiqabad area of police station, CPO takes notice
راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ صادق آباد کے علاقہ میں ڈکیتی کے دوران شخص کے زخمی ہونے کا معاملہ،سی پی اوکا نوٹس، ایس پی راول سے رپورٹ طلب۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صادق آباد کے علاقہ میں ڈکیتی کے دوران شخص کے زخمی ہونے کے واقعہ کا سٹی پولیس آفیسر محمدا حسن یونس نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی راول سے رپورٹ طلب کرلی، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سینئر پولیس افسران اور ایس ایچ اوصادق آباد پولیس ٹیم کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے، ایس ایچ او صادق آبادنے بتایا کہ مسلم ٹاؤن کا رہائشی حبیب الرحمن نامی شخص بینک سے رقم نکلوا کر گھر جا رہا تھا، راستے میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ڈاکو آئے اور گن پوائنٹ پر رقم چھین کر فرار ہو گئے،واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر ڈکیتوں نے حبیب الرحمن کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا،جس کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،موقعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں، واقعہ کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، ایس پی راول کا کہناتھا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، ملزمان کو جلد گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔
تھانہ رتہ امرال پولیس کی اہم کاروائی، منشیات فروش گرفتار
Ratta Amral police arrest drug dealer
راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ رتہ امرال پولیس کی اہم کاروائی، منشیات فروش گرفتار،01کلو سے زیادہ چرس برآمد،مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اورتہ امرال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد یوسف خان کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے01کلو250گرام چرس برآمد ہوئی،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، ایس پی راول نے ایس ایچ اورتہ امرال اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے،منشیات فروشوں کے خلاف بلاتفریق کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔
راول ڈویژن پولیس کی کاروائی،غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ کرنے والے02ملزمان گرفتار،مقدمات درج
Rawalpindi Division Police operation, 02 accused arrested for refilling gas cylinders illegally, cases registered
راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راول ڈویژن پولیس کی کاروائی،غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ کرنے والے02ملزمان گرفتار،مقدمات درج۔ تفصیلا ت کے مطابق راولپنڈی پولیس کی قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے، ایس ایچ اورتہ امرال نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ کرنے والے02ملزمان نور محمد اور محمد شاہ کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضہ سے گیس سلنڈرز اور دیگر آلات ریفلنگ برآمد ہوئے،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے،ایس پی راول نے ایس ایچ او رتہ امرال اور پولیس ٹیموں کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ غیر قانونی طور پر گیس سلنڈرز ریفلنگ کرنے والے اپنی جان کے ساتھ عوام کی جان کو بھی خطرے میں ڈالتے ہیں،ایسے فعل کے مرتکب ملزمان کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری رکھا جائے۔
راولپنڈی پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن،09ملزمان گرفتار،اسلحہ و ایمونیشن برآمد، مقدمات درج
Rawalpindi police cracks down on illegal arms holders, arrests 09 accused, arms and ammunition recovered, cases registered
راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس کا ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن،09ملزمان گرفتار،اسلحہ و ایمونیشن برآمد، مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او صادق آباد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم ظہور احمد کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے01پستول 30بور کلاشنکوف نما معہ ایمونیشن برآمد ہوا،ایس ایچ او مورگاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد شامیر علی کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا،ایس ایچ او ٹیکسلا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان سفیان اور محمد کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے02پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوئے،ایس ایچ او چونترہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم حسنین علی کو گرفتار کر لیا،ملزم کے قبضہ سے01رائفل 44بور معہ ایمونیشن برآمد ہوا،ایس ایچ او کلرسیداں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے 03ملزمان نعمان،بلال احمد اور شکیل خان کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے03پستول30بور معہ ایمونیشن برآمد ہوئے، ایس ایچ او کوٹلی ستیاں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم صدام حسین کو گرفتار کر لیا، ملزم کے قبضہ سے 01موزر معہ ایمونیشن برآمد ہوئی،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،ڈویژنل ایس پیزنے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کوشاباش دیتے ہوئے کہاکہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔
راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے07ملزمان گرفتار
Rawalpindi police arrested 07 accused while conducting operation against criminal elements
راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے07ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 680گرام چرس،20لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،تفصیلات کے مطابق تھانہ رتہ امرال پولیس نے اعجاز خان سے250گرام چرس، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے ہارون سے220گرام چرس، تھانہ کلرسیداں پولیس نے مسماۃ انیلہ نعمان سے210 گرام چرس، تھانہ گنجمنڈی پولیس نے میتھو مسیح سے05لیٹر شراب، شہزاد مسیح سے05لیٹر شراب، وکیل انور سے05لیٹر شراب، تھانہ نیو ٹاؤن پولیس نے محمد طلٰحہ سے 05لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔