Rawalpindi daily crime report; Two car thieves were injured in an exchange of fire between police and four members of a gang.
تھانہ بنی کے علاقہ میں چار رکنی کارچور گینگ کی پولیس پارٹی پر فائرنگ،پولیس کا جانمرادی سے مقابلہ،فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو کار چور زخمی
راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ بنی کے علاقہ میں چار رکنی کارچور گینگ کی پولیس پارٹی پر فائرنگ،پولیس کا جانمرادی سے مقابلہ،فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو کار چور زخمی حالت میں گرفتار، مسروقہ گاڑیاں اوروارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق تھانہ بنی کے علاقے میں بنی پولیس اور ڈولفن فورس معمول کی گشت پر تھی کہ کار چور وں کے ساتھ آمنا سامنا ہو گیا، کار چوروں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی،پولیس نے جوانمردی سے مقابلہ کیا،فائرنگ کے تبادلے کے دوران 02کار چورزخمی حالت میں گرفتارجبکہ02موقعہ سے فرار ہوگئے،زخمی حالت میں گرفتار کار لفٹرز کی شناخت نیاز اور راشد کے نام سے ہوئی جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا،کار چوروں سے 02 کاریں اوروارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمدکرلیاگیا،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس پی راول ڈویژن، ایس ڈی پی او وارث خان اور ایس ایچ او بنی بھاری نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے، ایس پی راول کاکہناتھاکہ تفتیش کے دوران ملزمان سے اہم انکشاف متوقع ہیں، فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں، گرفتار ملزمان کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا اور ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،کار چوروں کی فائرنگ کا جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے دو کار چوروں کو گرفتار کرنے پر سی پی او احسن یونس نے ایس پی راول ڈویژن اور بنی پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکتے، کار لفٹرز کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔
Rawat; In the area of Bani police station, Bani police and Dolphin Force were on a routine patrol when they came face to face with the car thieves. The car thieves started firing as soon as they saw the police. 02 car thieves were injured while 02 escaped.
راولپنڈی پولیس کی اہم کاروائی،گاڑی،موٹرسائیکل اور مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث07ملزمان گرفتار
Rawalpindi police arrest 07 accused involved in car, motorcycle and cattle theft
راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس کی اہم کاروائی،گاڑی،موٹرسائیکل اور مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث07ملزمان گرفتار،چوری شدہ گاڑی،07موٹرسائیکل اورمویشی برآمد۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اوبنی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے گاڑی چوری کی واردات میں ملوث ملزم علی محمد کو گرفتارکرلیا،ملزم کے قبضہ سے سے چوری شدہ مہران کاربرآمد کرلی گئی،ملزم سے گاڑی کھولنے کے اوزاربھی برآمدہوئے،ایس ایچ اوروات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم رحمت اللہ کو گرفتارکرلیا،ملزم کے قبضہ سے 03چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کرلیے گئے،ایس ایچ اوائیرپورٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 02ملزمان بلال شبیر اور مبارش خان کوگرفتارکرلیا،ملزمان کے قبضہ سے 3 0چوری شدہ موٹر سائیکل اور ایک موٹر سائیکل فریم برآمدکرلیا، ایس ایچ اوآراے بازار نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم محمد ابراہیم کو گرفتارکرلیا،گرفتارملزم کے قبضہ سے چوری شدہ موٹرسائیکل ہنڈا 125 برآمدکرلیاگیا،جبکہ ایس ایچ اوکلرسیداں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث02ملزمان ذیشان اورعدنا ن کوگرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ 03بکریاں برآمد کرلیں،ڈویژنل ایس پیزنے متعلقہ ایس ایچ اوز اورپولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان کے دیگر سہولت کاروں کو گرفتارکیاجائے اورجرائم پیشہ عناصر کیخلا ف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے۔
تھانہ ائیر پورٹ پولیس کی فوری کاروائی، 10 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
Airport police take immediate action, arrest accused of trying to rape 10-year-old girl
راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ ائیر پورٹ پولیس کی فوری کاروائی، 10 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا بچوں اورخواتین پر تشدد،جنسی استحصال اورزیادتی کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کاسلسلہ جاری ہے،تھانہ ائیر پورٹ پولیس کومتاثرہ بچی کے والد محمد یونس نے درخواست دی کہ اس کی 10سالہ بیٹی دوکان پر گئی جس سے واپسی پرگلی میں اندھیر ے کا فائد ہ اٹھاتے ہوئے شہباز مسیح نے فحش حرکات کیں اورزیادتی کے لیے اپنے گھر لے جانے کی کوشش کی،جس پر تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے مقدمہ درج کیا، ایس ایچ او ائیر پورٹ پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری موقعہ پر پہنچے اور ملزم شہباز مسیح کو گرفتار کر لیا،ایس ایچ اوائیرپورٹ نے بتایاکہ تمام پہلوؤں پر تفتیش کی جارہی ہے میرٹ کو یقینی بنایا جائے گا،ایس پی پوٹھوہار سیدعلی نے ملزم کی فوری گرفتاری پر ایس ایچ او ائیرپورٹ اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے سخت سزا دلوائی جائے گی۔
راولپنڈی پولیس کے کانسٹیبل نے جان پر کھیل کر رابری کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بہادری کی مثال قائم کر دی
The Rawalpindi police constable set an example of bravery by thwarting a robbery attempt by risking his life
راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…راولپنڈی پولیس کے کانسٹیبل نے جان پر کھیل کر رابری کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بہادری کی مثال قائم کر دی،کانسٹیبل عامر نے ڈھوک گجراں علاقہ تھانہ نصیر آباد میں خود زخمی ہو کر اپنے ساتھ ہونے والی رابری کی کوشش نا کام بنائی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ نصیر آباد کے علاقے ڈھوک گجراں میں کانسٹیبل عامر نے رابری کی کوشش کرنے والے ڈاکوؤں کو واردات سے روکا جنہوں نے جان بچانے کے لئے کانسٹیبل عامر پر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے،کانسٹیبل عامر کو ٹانگ پر گولی لگی جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ایس ایچ اونصیر آبادنے بتایاکہ زخمی کانسٹیبل کی حالت خطرے سے باہر ہے، موقعہ سے شواہد اکٹھے کیے گئے ہیں، فرار ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا جائے گا،مذکورہ کانسٹیبل تھانہ کینٹ میں تعینات ہے اور چھٹی پر تھا،چھٹی کے باوجود جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جان پر کھیل کر اپنا فرض نبھانے پر ایس پی پوٹھوہارنے کانسٹیبل عامر کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ زخمی کانسٹیبل کو بہترین علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جائیں۔
سرکاری پراپرٹی پر قبضہ کی کوشش
Attempt to seize government property
راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… سرکاری پراپرٹی پر قبضہ کی کوشش اور مزاحمت کا مقدمہ درج کروانے والے پٹواری طاہر کو دھمکی آمیز کال موصول ہونے کا معاملہ، پٹواری طاہر کی درخواست پر تھانہ ائیرپورٹ میں مقدمہ درج،تفصیلات کے مطابق تھانہ ائیرپورٹ پولیس کو پٹواری طاہر نے درخواست دی کہ اس کواسامہ تنویر نے گزشتہ روز مقدمہ درج کروانے پر دھمکی آمیز کال کی،دھمکی آمیز کال میں اسے اس کی ٹانگیں توڑنے اور بچوں کو اٹھوانے کی دھمکی دی گئی ہے، کال کے دوران سنگین نتائج کی دھمکی بھی دی گئی،دو روز قبل اسامہ تنویر اور دیگر کے خلاف ریوینیو ڈیپارٹمنٹ کی درخواست پر سرکاری پراپرٹی پر قبضہ اور سرکاری اہلکاروں سے مزاحمت کا مقدمہ درج کیا گیا تھا،میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے مقدمہ کو یکسو کیا جائے گا،شہریوں کے جان و مال کی حفاظت پولیس کا اولین فرض ہے۔
صدرڈویژن پولیس کی اہم کاروائی،اشتہاری مجرمان کو پناہ دینے والے 02 ملزمان گرفتار،مقدمات در
Major operation of Saddar Police, 02 accused arrested for harboring notorious criminals, case registered
راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…صدرڈویژن پولیس کی اہم کاروائی،اشتہاری مجرمان کو پناہ دینے والے 02 ملزمان گرفتار،مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،ایس ایچ اومری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے قتل ودیگر دفعات کے مقدمہ میں مطلوب کیٹیگری(بی)کے اشتہاری مجرمان زکریااورعلی کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا، ریڈ کے دوران ملزم سرحدنوازنے اشتہاری مجرمان کو پناہ دینے اور فرار ہونے میں مدددی جس پر مری پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم سرحد نواز کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا،ایس ایچ اوکہوٹہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب کیٹیگر ی (بی) کے اشتہاری مجرم اشفاق احمد کی گرفتاری کے لیے کیا،ریڈ کے دوران ملزم عاصم نے اشتہاری مجرم کو پناہ دینے اورفرار ہونے میں مدد دی جس پر کہوٹہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم عاصم کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا، ایس پی صدر نے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اشتہاری مجرمان اور اُ ن کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔
تھانہ ٹیکسلا پولیس کی کاروائی، شادی کی تقریب میں آتش بازی کرنے والے02ملزمان گرفتار
Taxila police operation, 02 suspects arrested for setting off fireworks at a wedding party
راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ ٹیکسلا پولیس کی کاروائی، شادی کی تقریب میں آتش بازی کرنے والے02ملزمان گرفتار، سامان آتش بازی برآمد، مقدمہ درج۔ تفصیلا ت کے مطابق راولپنڈی پولیس کا آتش بازی کرنے والوں اور آتش بازی کا سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ اوٹیکسلا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں آتش بازی کرنے والے02 ملزمان عثمان اوروقار کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضہ سے ساما ن آتش بازی برآمدکرکرکے مقدمہ درج کر لیا گیا،ایس پی پوٹھوہار کا کہناتھا کہ آتش بازی کے ذریعے لوگوں کے جان ومال کو خطرے میں ڈالنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی،ایسے جرائم میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھاجائے۔
…تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سکستھ روڈ اور گردونواح میں سرچ آپریشن
Search operation in and around Sixth Road area of Newtown police station
راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سکستھ روڈ اور گردونواح میں سرچ آپریشن،سرچ آپریشن میں مختلف ہوسٹلزکی چیکنگ کی گئی، سرچ آپریشن ایس ایچ اونیوٹاؤن کی زیر نگرانی کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ نیوٹاؤن کے علاقے سکستھ روڈ اوراسکے گرد ونواح میں سرچ آپریشن کیا گیا،سرچ آپریشن میں ایس ایچ اونیوٹاؤن سمیت ایلیٹ فورس،لیڈیز پولیس سمیت دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں نے شرکت کی،سرچ آپریشن کے دوران مختلف ہوسٹلزکے 70 رومز جبکہ انفرادی طور پر82افراد کو چیک کیاگیا،ایس پی راول کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمدکے لیے سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔