DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Police register a case against Abdul Aziz Pasha, media adviser to PTI provincial parliamentary secretary Raja Sagheer Ahmed and two others.

کلرسیداں پولیس نے پی ٹی آئی کے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد کے میڈیا ایڈوائزر مقامی صحافی عبدالعزیز پاشا اور کے دیگر دو ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کلرسیداں پولیس نے پی ٹی آئی کے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد کے میڈیا ایڈوائزر مقامی صحافی عبدالعزیز پاشا اور کے دیگر دو ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا عبدالعزیز پاشا نے مقدمے کو بدنیتی پر مبنی انتقامی کاروائی قرار دیتے ہوئے اس کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے کلر پولیس نے گاؤں پنڈورہ ہردو میں بیرون ملک سے آئے شہری ناصر حسین کی درخواست پر مقدمہ درج کیا درخواست میں کہا گیا کہ وہ اپنے گھر اپنی اہلیہ کے ہمراہ موجود تھا کہ دو مرد ایک خاتون کے ہمراہ میرے گھر داخل ہوئے اور گھر کی ویڈیو بنانا شروع کر دی میرے استفسار پر ایک نے خود کو ایک نجی ٹی وی کا صحافی دوسرے نے ہیومن رائٹس کمیٹی کا ڈائریکٹر اور خاتون نے خود کو مجسٹریٹ ظاہر کیا بعد میں جن کے نام عبدالعزیز پاشا،سلیمان کہوٹ اور کرن معلوم ہوئے جنہوں نے اپنے جعلی کارڈ بھی دکھائے پانچ لاکھ تاوان طلب کیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں کلرسیداں پولیس نے عبدالعزیز پاشا اور خاتون سمیت ان کے دیگر دو ساتھیوں کے خلاف زیردفعات452,354,386,419,420,506,34 ت پ مقدمہ درج کر لیا ادہر عبدالعزیز پاشا نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ مدعی مقدمہ میرا کلاس فیلو ہے اس کا اپنے بھائی سے جھگڑا چل رہا تھا جس نے مجھے کال کی اور میں مسئلہ کے حل کے لیئے اپنے کلاس فیلو ناصر حسین کے پاس گیا تاکہ ان کے مابین تنازعہ حل کرا سکوں اور یہ واقعہ ایک ماہ قبل کا ہے اور اب کلرسیداں پولیس نے میری جانب سے پولیس زیادتیوں کے خلاف خبریں شائع کرنے پر ایک لغو بے بنیاد اور جھوٹا مقدمہ درج کیا ہے جس کی کوئی حقیقت نہیں میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد کا میڈیا ایڈوائزر اور کلرسیداں سے کئی اخبارات کے لیئے نمائندگی کرتا ہوں انہوں نے آئی جیل پنجاب سے مقدمے کی شفاف انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومتی رکن اسمبلی کا میڈیا ایڈوائزر پولیس گردی سے محفوظ نہیں تو پھر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ پنجاب پولیس شہریوں کے خلاف انتقام میں کسی بھی حد تک جا سکتی ہے انہوں نے مقدمے کے اندارج کی مذمت کرتے ہوئے اس کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس اس سارے واقعہ کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی موجود ہے۔

Kallar Syedan; Kallar Syedan police registered a case against local journalist Abdul Aziz Pasha, media adviser to PTI’s provincial parliamentary secretary Raja Saghir Ahmed, and two other associates of Abdul Aziz Pasha, calling the case a malicious act of revenge and demanding a transparent investigation.

Police registered a case in the village of Pandora Hardo at the request of Nasir Hussain, a citizen from abroad. The petition said that he was present at his house with his wife when two men entered my house with a woman and started filming the house. On my inquiry, one identified himself as a private TV journalist, the other as a director of the Human Rights Committee and the woman as a magistrate. Later, their names became known as Abdul Aziz Pasha, Suleiman Kahut and Kiran who Demanded Rs 500,000 ransom and threatened serious consequences if money was not paid.

کلر سیداں پولیس کی ایک ہفتے میں شراب سپلائر کے خلاف تیسری بڑی کاروائی، شراب سپلائر گرفتار، شراب کی بڑی کھیپ برآمد، مقدمہ درج کر لیا گیا

liquor supplier arrested, large consignment of liquor recovered

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کلر سیداں پولیس کی ایک ہفتے میں شراب سپلائر کے خلاف تیسری بڑی کاروائی، شراب سپلائر گرفتار، شراب کی بڑی کھیپ برآمد، مقدمہ درج کر لیا گیا پولیس نے شراب سپلائر نذیر سرور سے شراب کی 200بوتلیں برآمد کر لیں یہ کاروائی ایس ڈی پی او کہوٹہ سرکل افضال شاہ کے زیرنگرانی ایس ایچ او کلرسیداں غضنفر عباس اور ان کی ٹیم نے کی،قبل ازیں کلر سیداں پولیس نے شکیل ایوب سے 192 بوتل شراب اور غلام ربانی سے 86 بوتل شراب برآمد کی تھی سی پی او محمد احسن یونس کی طرف سے ایس پی صدر،ایس ایچ او کلرسیداں اور پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی۔

ڈریال گیس سیلنڈر دھماکے میں تیسرا زخمی بھی دم توڑ گیا

A third person dies in gas explosion in village Daryal

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…ڈریال گیس سیلنڈر دھماکے میں تیسرا زخمی بھی دم توڑ گیا چار ایام میں اب تک تین زخمی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں حادثے میں بچوں سمیت پانچ افراد زخمی ہوئے تھے پرسوں ایک بچی کل پچیس سالہ ملک نوید اور اتوار کو ایک اور بچی انتقال کر گئی۔

محمد ظریف راجا کو سی ایم ایچ سے شفا انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد منتقل کر دیا گیا

Muhammad Zarif Raja was shifted from CMH to Shifa International Hospital Islamabad

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کار حادثے میں زخمی مسلم لیگی رہنما محمد ظریف راجا کو سی ایم ایچ سے شفا انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد منتقل کر دیا گیا جبکہ حادثے میں زخمی ڈرائیور کو ہسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا۔

شہید شکیل ازاد کے کمسن تینوں بچوں نے سینکڑوں لوگوں کی موجودگی میں اپنے والد کی میت دیکھ کر اہ س بکا کی بجائے اپنے ہاتھوں ایمبولینس پر پھول برسائے

The three youngest children of Shaheed Shakeel Azad saw their father’s body in the presence of hundreds of people and threw flowers at the ambulance

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے یہ وہ نعرے تھے جو تین ایام قبل کلرسیداں کے نواحی قصبہ چوکپنڈوری میں وانا میں شہید ہونے والے صوبیدار راجہ شکیل ازاد کی میت پہنچے پر سینکڑوں لوگوں نے لگائے سینکٹروں لوگوں کے چوکپنڈوری سڑک کنارے گھنٹوں کھڑا رہ کر آنے والے شہید کی میت کا انتظار کیا شرکا میں مسلم لیگ ن کے صوبائی نائب صدر اور سابق رکن پنجاب اسمبلی انجینیئر قمرالسلام راجہ بھی شامل تھے جو بار بار شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے اور پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگاتے رہے شہید کی میت لانے والی ایمبولنس پر لوگوں نے گلپاشی کی اور شہید شکیل ازاد کے کمسن تینوں بچوں نے سینکڑوں لوگوں کی موجودگی میں اپنے والد کی میت دیکھ کر اہ س بکا کی بجائے اپنے ہاتھوں ایمبولینس پر پھول برسائے اس موقع پر رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے کو ملے۔

کلر بدھال کے لوگوں نے وزیراعظم عمران خان کے نام خط میں گلی کی تعمیر کا مطالبہ

The people of Kallar Badhal in a letter to Prime Minister Imran Khan demanded construction of a street

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کلرسیداں شہر کی بستی کلر بدھال کے لوگوں نے وزیراعظم عمران خان کے نام خط میں گلی کی تعمیر کا مطالبہ کیا محلہ صادق آباد کے محمد فیاض،نگہت پروین،محمد نواز،اسد محمود،محمد اطلس اور نگہت پروین نے ایک درخواست میں کہا کہ وہ بلدیہ کلرسیداں کے رھائشی ہیں اور ان کی پانچ سو فٹ گلی کی تعمیر کی کوئی سبیل نہیں بن رہی کلرسیداں بلدیہ اور انتظامیہ کو دوخواستیں دیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی معمول بارش کی صورت میں بھی گلی کئی ایام تک امدورفت کے قابل نہیں رہتی۔

الائیڈ سکول کلرسیداں کی معلمہ مس بینش کا دوبارہ کورونا ٹیسٹ نیگیٹو آ گیا

Miss Binash, a teacher at Allied School, had a negative corona test again

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…الائیڈ سکول کلرسیداں کی معلمہ مس بینش کا دوبارہ کورونا ٹیسٹ نیگیٹو آ گیا ہے جس پر سکول انتظامیہ اور طلبہ طالبات نے اظہار مسرت کیا ہے۔

میلاد النبی ریلی آج دن تین بجے مرید چوک سے کلرسیداں مین چوک نکالی جائے گی

Milad-un-Nabi rally will be held from Murid Chowk to Kallar Syedan Main Chowk today at 3 o’clock

کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…منہاج یوتھ لیگ کلرسیداں کے زیراہتمام استقبال میلاد النبی ریلی آج دن تین بجے مرید چوک سے کلرسیداں مین چوک نکالی جائے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button