DailyNewsGujarKhanPothwar.com

Gujar Khan; Raja Mohammad Jawad elected as President traders union Gujar Khan

راجہ محمد جواد کا انجمن تاجران گوجرخان کا صدر منتخب ہونا گوجرخان کے تاجروں کے لیے بہت بڑی خوش قسمتی ہے

جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)— سابق انچارج کلاس فور ملازمین تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال گوجرخان سید آصف محمود شاہ بخاری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ راجہ محمد جواد کا انجمن تاجران گوجرخان کا صدر منتخب ہونا گوجرخان کے تاجروں کے لیے بہت بڑی خوش قسمتی ہے راجہ محمد جواد غریبوں کے ہمدرد ہیں اور ہمہ وقت عوام کی خدمت کے لیے کوشاں رہتے ہیں انہوں نے کہا میں امید کرتا ہوں کہ راجہ محمد جواد تاجروں کے لیے جہاں تک ممکن ہو سکے بھرپور تعاون کریں گے اور اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تاجروں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنا اہم کردار ادا کریں گے راجہ جواد میں وہ تمام صلاحیتیں موجود ہیں جو کہ ایک حقیقی نمائندے میں ہونی چاہیں تاجروں نے اپنی ووٹ کا بہترین استعمال کرتے ہوئے راجہ جواد کا منتخب کیا ہے جو کہ خوش آئندہ ہے۔

جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)— چوہدری محمد لطیف آف مکھیالہ حال مقیم یوکے کو لجپال پہلوان گروپ گوجرخان کا صدر منتخب ہونے پر خواجہ محمد نذر،خواجہ محمد فیصل بشیر،خواجہ محمد ناصر،خواجہ محمد طاہر،خواجہ محمد عدنان اور ارشد بٹ نے دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

Gujar Khan; Former in-charge class four employees of Tehsil Headquarters Hospital Gujjar Khan Syed Asif Mehmood Shah Bukhari has said in a statement that the election victory of Raja Muhammad Jawad as the President of Anjuman-e-Tajiran Gujar Khan is a great blessing for the traders of Gujar Khan. Raja Muhammad Jawad is sympathetic to the poor and Always strive to serve the people.

معروف شخصیت شیخ محمد لطیف آف تھاتھی کے صاحبزادے ارسلان لطیف رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے

Wedding of Arsalan Latif celebrated in Thathi

جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)— معروف شخصیت شیخ محمد لطیف آف تھاتھی کے صاحبزادے ارسلان لطیف رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے اس خوشی کے موقع پر انہوں نے ایک پرتکلف دعوت ولیمہ کا اہتمام رائل حویلی مارکی اسلام پورہ جبر میں کیا جس میں ان کے عزیز و اقارب سمیت دوست احباب نے شرکت کی اور نئی ازدواجی زندگی کی شروعات پر دلی مبارکباد پیش کی

درج ذیل شیڈول کے تحت بجلی بند رہے گی

Bhadana electricity offices announces dates for closure for essential repairs

جبر(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)— ایکسیو واپڈا سب ڈویژن آفس بھڈانہ کے اعلامیہ کے مطابق بسلسلہ ضروری مرمت بتاریخ19اکتوبر اسلام پورہ فیڈر، 22اکتوبر سموٹ فیڈر،24اکتوبرسموٹ فیڈر28اکتوبر اسلام پورہ فیڈرساڑھے آٹھ تک ساڑھے بارہ بجے تک درج ذیل شیڈول کے تحت بجلی بند رہے گی اسلام پورہ فیڈر میں جنڈ نجاڑ،تھاتھی،کنگر،مندہال،ملوٹ کے علاقے آتے ہیں جبکہ سموٹ فیڈر میں قاضیاں جبر منجوٹھہ کے علاقے شامل ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button