DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Raja Jamal Khizar-sponsored Super 04 Shooting Volleyball Tournament comes to close

راجہ جمال خضرکی سر پرستی میں منعقد ہونے والا سپر 04 شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ جمال خضرکی سر پرستی میں منعقد ہونے والا سپر 04 شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ اختتام پذیر ہو گیا۔سابق بلدیاتی نمائندوں راجہ فیاض آف گوہڑہ راجگان،راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ آف مواڑہ اور راجہ ظفر بگہاروی نے بطور مہمان خصوصی شر کت کی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اس موقع پر ضلع بھر سے نامور ٹیموں نے ٹورنامنٹ میں شر کت کی اس موقع پر مہمان گرامیوں فائنل میچ جیتنے والی ٹیم کو نقد انعام اور ٹرافی دی آخر میں مہمان خصوصی سابق چیئرمین یوسی بیور راجہ فیاض امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ، امیدوار برائے ویلیج کونسل مواڑہ راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ آف مواڑہ اورسابق چیئرمین یوسی دوبیرن خورد راجہ ظفر بگہاروی نے بہترین ٹورنامنٹ کے انعقاد پر ٹورنامنٹ کے سر پر ست اعلیٰ راجہ جمال خضراور دیگر انتظامیہ کمیٹی کے ممبران کوخراج تحسین پیش کیا۔

Kahuta; The Super 04 Shooting Volleyball Tournament held under the patronage of Raja Jamal Khizar has come to an end. Famous teams from all over the district participated in the tournament on the occasion.

عقیل حیدری ایڈوکیٹ پر ہونے والے جھوٹے مقدمے کی مذمت کرتے ہیں

Alleged false allegations against Aqeel Haidre advocate deplored

ٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق وائس چیئرمین یوسی دوبیرن خور دمرزا محمد مسعود آف بٹالہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ممتاز قانون دان عقیل حیدری کے حق میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ عقیل حیدری ایڈوکیٹ پر ہونے والے جھوٹے مقدمے کی مذمت کرتے ہیں عقیل حیدری ایڈوکیٹ ایک اچھی شہرت کے حامل ملنسا ر، خوش اخلاق انسان ہیں اور ایک معزز پیشے سے منسلک ہیں انہوں نے ہمیشہ غریب عوام کا ساتھ دیا اور اپنے علاقے کے حقوق کی جنگ لڑئی ہے وہ وکالت کے معزز پیشے کے ساتھ منسلک ہونے کے ساتھ ساتھ سیاست میں اپنا ایک مقام رکھتے ہیں گذشتہ دنوں ایک عورت نے ان پر من گھڑت الزمات لگا کر ان کی پیشے کے ساتھ ساتھ ان کی سیاسی ساکھ کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے اور اس کے ساتھ ان پر مقدمہ بھی درج کرا دیا جس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button