DailyNewsKallar SyedanPothwar.com

Kallar Syedan; Wahid welfare projects hold three day free eye camp in Morra Hasnal, Nala Musalmana

موہڑہ حسنال نلہ مسلماناں میں واحد ویلفیئر پروجیکٹس کے زیر اہتمام تین فری آئی کیمپس کا انعقاد

پنڈبینسو(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم، ارسلان بھٹی)۔۔۔ سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی حاجی عبدالواحد اور راجہ محمد زین کے والدین کے ایصالِ ثواب کیلئے واحد ویلفیئر پروجیکٹس کے زیر اہتمام تین فری آئی کیمپس کا انعقاد کیا گیا جس میں سے دو کیمپس موہڑہ حسنال نلہ مسلماناں میں منعقد ہوئے جبکہ ایک کیمپ کا انعقاد ڈیرہ راجہ طلال خلیل (دھمالی) میں ہوا۔ مجموعی طور پر 188مریضوں کے کامیاب آپریشنز کیے گئے جبکہ مرد و خواتین کی ایک بڑی تعداد نے آنکھوں کے معائنے کرائے۔ کیمپ میں فری ادویات، فری عینکیں، فری شوگر بلڈپریشر ٹیسٹس کیے گئے۔اس موقع پر چیئرمین واحد ویلفئر پراجیکٹس حاجی عبدالواحد نے تمام مہمانوں اور ڈاکٹرز کا شکریہ ادا کیا۔

Kallar Syedan; In keeping with the previous tradition, three free eye camp were organized by Wahid Welfare Projects for the aisal e aswab of late parents of Haji Abdul Wahid and Raja Muhammad Zain. A total of 188 patients underwent successful surgeries while a large number of men and women underwent eye examinations. Free medicines, free spectacles, free sugar blood pressure tests were conducted in the camp. On this occasion, Chairman Wahid Welfare Projects Haji Abdul Wahid thanked all the guests and doctors.

Show More

Related Articles

Back to top button