DailyNewsKahutaPothwar.com

Kahuta; Raja Shahid Ali Janjua was finalized through mutual consultation in Thoa Khalsa at upcoming election.

آمدہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے سیاسی سر گیوں میں تیزی تھوہا کے مقام پر تمام برادریوں کا مشترکہ اجلاس باہمی مشاورت سے راجہ شاہد علی جنجوعہ کانام فائنل۔

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
آمدہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے سیاسی سر گیوں میں تیزی تھوہا کے مقام پر تمام برادریوں کا مشترکہ اجلاس باہمی مشاورت سے راجہ شاہد علی جنجوعہ کانام فائنل۔ راجہ شاہد علی جنجوعہ نوجوان، پڑھے لکھے اور مخلص انسان ہیں ان کی کامیابی کے لیے اپنا تن من دھن نچھاور کر دیں گئے الیکشن راجہ شاہد علی جنجوعہ لڑھیں گئے مگر یہ ان کا الیکشن نہیں ہے ہم تمام اہل علاقہ کا ذاتی الیکشن ہو گا ان کے کامیابی کے لیے اپنا دن رات ایک کر دیں گئے تفصیل کے مطابق گذشتہ روز یونین کونسل مٹور کے علاقہ تھوہا میں آمدہ الیکشن کے حوالے سے ایک بہت بڑا اہم اجلاس منعقد ہوا جس کا انعقاد پی ٹی آئی تحصیل کی سیاسی وسماجی شخصیت راجہ شاہد علی جنجوعہ نے کیا جس میں سابق چیئرمین یوسی مٹور راجہ اشتیاق احمد، سابق نائب ناظم راجہ علی اصغر، راجہ غلام نبی اور دیگر معززین علاقہ موجود ہیں،گگھڑ برادری سے محمد رشید، محمد رزاق، محمد صدیق اور ان
کی برادری، راجہ اعجاز الحق، محمد ذوالفقار،محمد اعجاز، راجہ اخلاق، اعجاز فضل،ساہیں برادران ساہیں اسرار، ساہیں افضال،ساہیں سنی اور دیگر سیاسی وسماجی شخصیات نے بڑھی تعداد میں شر کت کی ا س موقع پر تمام برادریوں کی سر کر دہ شخصیات نے باہمی مشاورت کے ساتھ نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ شاہد علی جنجوعہ کا نام فائنل کیا اور کہا کہ آمدہ الیکشن میں راجہ شاہد علی جنجوعہ ہمارے بطور کانیڈیٹ ہونگئے انشاء اللہ ہم سب اہل علاقہ ان کی کامیابی کے لیے دن رات ایک کر دیں گئے یہ الیکشن راجہ شاہد علی جنجوعہ کا نہیں ہے بلکہ ہمارا ذاتی الیکشن ہو گا اس موقع پر راجہ شاہد علی جنجوعہ نے اپنے خطاب میں تمام اہلیان علاقہ اور معززین علاقہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میں آپ بھائیوں کے اعتماد پر پورا اتروں گا جس اعتماد کا اظہار آپ سب کر رہے ہیں انشاء اللہ اس اعتماد کو کبھی بھی ٹھیس نہیں پہنچاوں گا آخر میں راجہ شاہد علی جنجوعہ نے تمام مہمانوں کی تواضع پر تکلف کھانے کے ساتھ کی۔

A joint meeting of all the communities at Thoha was held in the midst of political turmoil regarding the upcoming local body elections. The name of Raja Shahid Ali Janjua was finalized through mutual consultation.

کہوٹہ کی معروف شخصیت راجہ احتشام انور کی جانب سے طواف کعبہ کی دوبارہ شروعات پر شکرانہ کے طور پر تقریب کا اہتمام۔

Raja Ehtesham Anwar, a well-known personality of Kahuta, organized the ceremony as a token of gratitude for the resumption of Tawaf of Kaaba.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کی معروف شخصیت راجہ احتشام انور کی جانب سے طواف کعبہ کی دوبارہ شروعات پر شکرانہ کے طور پر تقریب کا اہتمام۔ ممتاز مذہبی سکالر ڈاکٹر صاحبزادہ پیر ساجد الرحمان سجادہ نشین بگہار شریف سمیت سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات کی شر کت۔مساجد،قرآن اور فرمان رسولﷺ سے دوری کی وجہ سے برائی ہمارے گھروں میں داخل ہوچکی ہے۔ شرفا ء اور ان کی اولادین سینما گھروں سے سے شرماتے تھے جبکہ آج ہرایک کی جیب میں سینما موجود ہے۔واحد پناہ گاہ مسجد ہے۔ اپنے بچوں کو مساجد کی راہ دکھائیں۔ سختی سے روکنے کی بجائے تربیت اور ذہن بدلنے کے ساتھ ساتھ اچھے، اساتذہ،علما ء اور والدین کے تعاون کی ضرورت ہے۔ ا ٓج ہمارا معاشرہ کھوکھلا ہو چکا ہے۔ اسے برائی دیمک کی طرحچاٹ رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممبر اسلامی نظریاتی کونسل و ممتاز مذہبی سکالر ڈاکٹر صاحبزادہ پیر ساجد الرحمان سجادہ نشین بگہار شریف نے کہوٹہ کی معروف شخصیت راجہ احتشام انور کی جانب سے طواف کعبہ کی دوبارہ شروعات پر شکرانہ تقریب سے سخی سبزواری دربار میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر سٹیج سیکرٹری کے فرائض معروف عالم دین خطیب امیر حمزہ جامع مسجد محلہ راجگان حافظ عبداللہ عباسی نے سر انجام دیئے۔ اس موقع پر سیاسی و سماجی شخصیات،معززین علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی مہمان خصوصی ڈاکٹر پیر ساجد الرحمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں اپنے بیٹو ں کو مساجد میں لانے کے لیئے خود پابندی کرنا ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اللہ پاک جب کسی فرد یا کسی اجتماع سے ناراض ہو تا ہے تو اس سے مسجد کی توفیق چھین لیتا ہے۔ ہماری سب سے بڑی سجدہ گاہ کعبۃللہ ہے۔ دوبارہ اللہ پاک نے خانہ کعبہ کے دروازے کھول دیئے۔ اس ربلعالمین کے احسان کا تذکرہ اور شکر ادا کرنے کے لیئے راجہ احتشام انور نے باوقار تقریب کا انعقاد کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ انتشار، بعض،کینہ،حسد اور فتنہ پروری نے آج معاشرے کو گھیر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کو پاؤں پر کھڑا کرنے کے لیئے مسجدوں کا رخ کریں۔ طواف کعبہ رکنے پر ہر ذی شعور مسلمان رویا۔

راجہ محمد علی کو مسلم لیگ (ن) صوبہ پنجاب کا نائب صدر مقرر خوش آئند فیصلہ ہے

Appointing Raja Muhammad Ali as Vice President of PML-N Punjab Province is a welcome decision

www.pothwar.com

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق ایم پی اے راجہ محمد علی کو مسلم لیگ (ن) صوبہ پنجاب کا نائب صدر مقرر خوش آئند فیصلہ ہے نوٹیفکیشن جاری ہو نے پر راجہ محمد علی کے آبائی حلقہ پی پی (7) کہوٹہ و کلرسیداں میں لیگی کارکنوں، عہدیداران میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ مشکل اور کھٹن دور میں راجہ محمد علی نے میاں نواز شریف اور جماعت سے عہد وفا نبھایا۔ تکالیف برداشت کیں۔ مگر وفاداری نہ بدلی ایسی قیادت پر فخر ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار صدر مسلم لیگ (ن) تحصیل کہوٹہ راجہ بشیر، سٹی صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی، ممتاز سنیئر قانون دان راجہ سعید احمد ایڈووکیٹ،سابق چیئر مین یوسی بیور راجہ فیاض،سابق چیئرمین یوسی منیاندہ چوہدری صداقت حسین، سابق چیئرمین یوسی دوبیرن کلاں راجہ ندیم احمد امیدوار برائے تحصیل ناظم کلر سیداں،ن لیگی رہنماء راجہ علی اصغرآف پٹھی، راجہ سعید احمدآف پٹھی،تنویر ناز بھٹی،آفتاب کیا نی نارہ، صوفی عبدالرحیم، حکیم برکت، شیخ جاوید نارہ، راجہ رفاقت جنجوعہ صدر یوتھ ونگ،عاصی جنجوعہ، حامد لطیف ستی، راجہ رومان سعید، راجہ عمران ضمیر صدر واراکین پریس کلب کہو ٹہ، نوجوان قانون دان راجہ فیصل نذیر ایڈووکیٹ، سابق چیئرمین ماسٹر (ر) ظہور عباسی،سابق چیئرمین راجہ شوکت، سابق چیئرمین سجاد ستی، سردار صبح صادق، راجہ احسان سعید ایڈووکیٹ، راجہ وقار محبوب اور دیگر مسلم لیگی کا رکنا ن نے راجہ محمد علی کے نائب صدر پنجاب انتخاب پر دلی مبارک باد یتے ہو ئے کہا کہ اس سے جماعت مزید مضبوط و فعا ل ہوگی۔

جنجور کے مقام پر منعقدہ سپر 4شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ کپتان راجہ ایاز جنجورکی ٹیم چوہدری کمال الدین گجرنے جیت لیا۔

The Super 4 Shooting Volleyball Tournament held at Janjur was won by Captain Raja Ayaz Janjur’s team Chaudhry Kamaluddin Gujran.

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
جنجور کے مقام پر منعقدہ سپر 4شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ کپتان راجہ ایاز جنجورکی ٹیم چوہدری کمال الدین گجرنے جیت لیا۔مہمان خصوصی راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ،راجہ وحید احمد خان او ر راجہ کلیم ربانی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقیسم کیے۔گذشتہ روز قبل یونین کونسل مواڑہ کے گاؤں جنجور میں راجہ مطلوب، راجہ ہمایوں اور راجہ سہیل کے زیر انتظام سپر 4شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ کا انعقادکیا جس میں صوبہ بھر کی نامور ٹیموں نے شر کت کی ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کپتان راجہ ایاز جنجورکی ٹیم چوہدری کمال الدین گجراور کپتان رانا سہیل کی حاجی جاوید گوندل کے درمیان ہوا جو کپتان راجہ ایاز جنجورکی ٹیم چوہدری کمال الدین گجرنے جیت لیامہمان خصوصی ن لیگ کے رہنماء راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ امیدوار برائے ویلج کونسل،صدر پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ وحید احمد خان او ر راجہ کلیم ربانی نے جیتنے والی ٹیم کو 30ہزار روپے نقد ٹرافی انعام میں دی جبکہ دوسرے نمبر پر آنے والی ٹیم کو 20ہزار روپے نقد اور ٹرافی انعام میں دی بہترین میچ کے انعقاد پر مہمان خصوصی انتظامیہ کمیٹی راجہ مطلوب، راجہ ہمایوں اور راجہ سہیل کو خراج تحسین پیش کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button