DailyNewsPothwar.comRawat

Rawalpindi crime report; Rawat police raided a Sheesha center in Bahria Town and seized a large sum of goods and sound systems.

تھانہ روات پولیس کی اہم کاروائی، بحریہ ٹاون میں شیشہ سینٹر پر ریڈ… بڑی تعداد میں شیشے کا سامان اور ساونڈ سسٹم قبصے میں لے لیا

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ روات پولیس کی اہم کاروائی، بحریہ ٹاون میں شیشہ سینٹر پر ریڈ… بڑی تعداد میں شیشے کا سامان اور ساونڈ سسٹم قبصے میں لے لیا 12 کس ملزمان گرفت ایس ایچ او تھانہ روات انسپکٹر یاسر مطلوب کیانی ،ایس آئی فیض احمد .ایس آئی نصیر الرحمن ایس آئی عزیر اکبر . اے ایس آئی واجد رضا و دیگر افسران و ملازمان پر مشتمل خصوصی ٹیم ریڈنگ پارٹی کا حصہ تھی نوجوان نسل کو بے راہ روی سے بچانے کیلیے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈوان جاری رہے گا،ایس پی صدر ضیاء الدین احمدسی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس کی ایس پی صدر اور روات پولیس ٹیم کو شاباش۔

Rawalpindi crime report; Rawat police raided a Sheesha center in Bahria Town and seized a large sum of goods and sound systems. Twelves people were arrested in the raid.

خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کر کے شہری کو لوٹنے والے ملزم سے لوٹے گئے زیورات اور موبائل فون برآمد

Jewelry and a mobile phone were recovered from the accused who robbed the citizen by posing as an officer of the intelligence agency

راولپنڈی: :(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…:خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کر کے شہری کو لوٹنے والے ملزم سے لوٹے گئے زیورات اور موبائل فون برآمد، ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ نکلا جو قبل ازیں بھی ایسی وارداتیں کرچکاہے، متاثرہ تاجرکی درخواست پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ پولیس نے گزشتہ روز خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہرکرکے شہری کو لوٹنے والے نوسرباز کو گرفتار کیا تھا، متاثرہ تاجر کی درخواست پر تھانہ کینٹ میں دھوکہ دہی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، ملزم کی گرفتاری کیلئے ایس ایچ او اور دیگر تفتیشی افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی، ٹیم نے ہیومن ریسورس اور جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لاتے ہوئے خود کو حساس ادارے کا افسر ظاہر کر کے تاجر سے دھوکہ دہی سے طلائی زیورات لے کر فرار ہونے والے ملزم سجاد حسین شاہ کو گرفتار کیا تھا، جس سے تفتیش کے دوران تاجر سے لوٹے گئے زیورات مالیتی 05 لاکھ 50 ہزار روپے اور موبائل فون برآمد کر لیا، ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ ہے جوقبل ازیں بھی ایسی وارداتیں کرچکا ہے جس کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، ایس پی پوٹھوہار سید علی نے ایس ایچ او کینٹ اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ دھوکہ دہی سے شہریوں کو ان کے مال سے محروم کرنے اور حساس اداروں کا نام استعمال کر کے جرائم کرنے والا شخص قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button