AJKDailyNewsPothwar.com

Mirpur, AJK; Former PM Ch Abdul Majeed laid the foundation stone of Chichan Chowk Luder Road

سابق وزیر اعظم آزادکشمیر چو دھری عبدالمجیدنے چیچاں چوک تالڈرروڈکاسنگ بنیادرکھااوردعاکی

چکسواری(حافظ شہریاربسمل نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)—چودھری عبدالمجیدسابق وزیراعظم آزادکشمیرنے کہاکہ گلگت بلتستان ریاست جموں وکشمیرکاحصہ ہے۔گلگت بلتستان کوصوبہ بنانے کے بجائے آئینی حقوق دئیے جائیں۔گلگت بلتستان کوصوبہ بنانے سے تحریک آزادی کشمیرکونقصان پہنچے گا۔عمران خان کی کوئی سوچ کوئی وژن نہیں ہے۔عمران خان کی کوئی کشمیرپالیسی نہیں عمران خان وہی کررہے ہیں جومودی چاہتاہے۔عمران خان نے کشمیرکاسوداکردیاہے۔رٹھوعہ چک ہریام پل جلدازجلدمکمل کیاجائے۔سیدیوسف رضاگیلانی سابق وزیراعظم پاکستان کے شکرگزارہیں جنھوں نے رٹھوعہ چک ہریام پل اوردھان گلی پل کے لیے فنڈزجاری کیے۔ دھان گلی پل مکمل ہوچکاہے مگررٹھوعہ چک ہریام پل نامکمل ہے۔رٹھوعہ چک ہریام پل کی تکمیل کے لیے کام شروع نہ ہواتوبھرپوراحتجاج کیاجائے گا۔پیپلزپارٹی کاپانچ سالہ دورحکومت تاریخ کاسنہراترین دورہے۔میں صرف حلقہ کانہیں بلکہ پوری ریاست جموں وکشمیرکاوزیراعظم تھا۔ میڈیکل کالج، یونیورسٹیاں،تعلیمی پیکج اورمیگاپراجیکٹس دئیے۔گلگت بلتستان اورآزادکشمیرکے انتخابات میں پیپلزپارٹی کامیابی حاصل کرے گی۔پیپلزپارٹی اقتدارمیں آکرچکسواری اوراسلام گڑھ میں اڑھائی اڑھائی سوبستروں پرمشمل ہسپتال بنائے گی۔ حلقہ چکسواری میں بھانت بھانت کی بولیاں بولی جارہی ہیں جس کے جیب میں دس روپے ہیں جس کی کوئی تاریخ جغرافیہ نہیں وہ بھی الیکشن لڑنے کی باتیں کررہاہے۔چکسواری کے تعلیمی اداروں میں سٹاف کی کمی ہے توعوام احتجاج کیوں نہیں کرتے۔ان خیالات کااظہارانھوں نے ٹھیکیدار چودھری افتخارکرامت کی جانب سے دئیے گئے ظہرانہ میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرپاکستان پیپلزپارٹی ضلع میرپورکے صدرچودھری قاسم مجید،سابق امیدواراسمبلی چودھری عبدالرحمن ایڈووکیٹ،سابق میڈیاایڈوائزروزیراعظم آزادکشمیریاسرممتازچودھری، سابق ایڈمنسٹریٹرچکسواری حاجی خالدحسین،سابق ممبرضلع کونسل چودھری محمدسوارخان حاجی چودھری لیاقت علی سابق کونسلر چودھری پرویز اقبال چودھر ی محمدریاض چودھری محمدموسی چودھری عمران مانی چودھری ندیم شمید،حبیب اللہ چودھری، راجہ محمدشفیق،چودھری سفیان ایوب،چودھری عبدالرشید، حاجی منطورحسین،چودھری بشارت ایڈووکیٹ،حاجی چودھری محمدادریس سرپرست اعلے چکسواری پریس کلب چکسواری،چودھری طالب کلیال،میاں عارف حسین، عظیم مہربان سمیت عوام کی کثیرتعدادموجودتھی قبل ازیں سابق وزیر اعظم آزادکشمیر چو دھری عبدالمجیدنے چیچاں چوک تالڈرروڈکاسنگ بنیادرکھااوردعاکی

Mirpur, AJK; Former PM Ch Abdul Majeed laid the foundation stone of Chichan Chowk Luder Road, Large number of social and political leaders were present where he gave a speech.

Show More

Related Articles

Back to top button