Gujar Khan; Notices issued to owners on illegal constructions on Chak Bailey Khan Road, Strict action against illegal constructions to be taken
گوجرخان, چک بیلی خان روڈ پر غیرقانونی تعمیرات پر مالکان کو نوٹس جاری,غیرقانونی تعمیرات کیخلاف سخت کارروائی
گوجرخان۔:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)…آرڈی اے کے کنٹرول ایریاز چک بیلی خان روڈ پر غیرقانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے، کئی ماہ کے بعد گزشتہ ہفتہ کے دوران شعبہ بلڈنگ کنٹرول کے انسپکٹر کی طرف سے متعدد مالکان کو نوٹس جاری کئے گئے، شہری متعلقہ اداروں سے نقشہ کی منظوری کی زحمت ہی گوارا نہیں کرتے اور موقع پر بغیر نقشہ مارکیٹیں بنا لی گئی ہیں اور اب بھی نصف درجن تعمیرات پر کام جاری ہے،شعبہ بلڈنگ کنٹرول کا عملہ ایریاز زیادہ ہونے کے باعث ادھر جاتے ہی نہیں جس کی وجہ سے بغیر پارکنگ اور سیٹ بیک چھوڑے غیرقانونی تعمیرات کر لی جاتی ہیں، حال میں بلڈنگ انسپکٹر کی طرف سے جن مالکان جائیداد کو نوٹس جاری کئے گئے انہوں موقع پر غیرقانونی تعمیرات کو تیز کرتے ہوئے چھتیں ڈالنے تک پہنچ چکے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ غیرقانونی کمرشل تعمیرات کا سلسلہ نہ روکا گیا تو پھر مستقبل میںایسے لوگوں کو نکیل ڈالنا مشکل ہو جائے گا، انہوںنے چیئرمین آرڈی اے اور ڈائریکٹر جنرل آر ڈی اے کی توجہ اس اہم مسئلے کی طرف دلاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خود چک بیلی خان روڈ سمیت اپنے دیگر ایریاز کا ہفتہ میں کم از کم ایک دورہ ضرور کیا کریں تاکہ غیرقانونی تعمیرات کیخلاف سخت کارروائی کی صورت میں ایسے لوگوں کی حوصلہ شکنی ہو سکے۔
Gujar Khan; Illegal constructions continue on RDA Control Areas Chak Bailey Khan Road. After several months, notices were issued to several owners by the Inspector of Building Control during last week.