Kotli Sattian; PML-N ends differences with leadership over organizational matters in Kotli Sattian Tehsil, announces full participation in Liaquat Bagh on October 12
مسلم لیگ نون تحصیل کوٹلی ستیاں کے تنظیمی امور پر پارٹی کی اعلی قیادت کے ساتھ عرصہ تین ماہ سے چلنے والے اختلافات ختم،12اکتوبر کو لیاقت باغ پروگرام میں بھر پور شرکت شرکت کرنے کا اعلان
کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, نوید ستی سے )— مسلم لیگ نون تحصیل کوٹلی ستیاں کے تنظیمی امور پر پارٹی کی اعلی قیادت کے ساتھ عرصہ تین ماہ سے چلنے والے اختلافات ختم،12اکتوبر کو لیاقت باغ پروگرام میں بھر پور شرکت شرکت کرنے کا اعلان تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون تحصیل کوٹلی ستیاں کہ سابقہ عہدیداران و کارکنان نے تقریبا تین ماہ سے ساتھ اختلافات چل رہے تھے جس پر گزشتہ روز سابق وزیراعظم و ممبر قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی کی دعوت پر 12 رکنی کمیٹی جس کی قیادت سابق اٹارنی جنرل پنجاب و سابق تحصیل صدر مسلم لیگ ن تحصیل کو ٹلی ستیاں کررہے تھے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے تمام مطالبات تسلیم کرتے ہوئے 12 رکنی کمیٹی کو یقین دہانی کروائی کہ آئندہ تحصیل کوٹلی ستیاں پارٹی کے تمام امور کمیٹی کی مشاورت کے ساتھ طے کیے جائیں گے جس کے مطابق صوبائی، ڈویژنل،ضلعی، تحصیل،ٹاون کمیٹی کی تنظیمیں کمیٹی کی مشاورت کے ساتھ ساتھ مکمل کی جا ئیں گی.
Kotli Sattian; PML-N have ended three-month-long differences with top party leadership over organizational matters in Kotli Sattian Tehsil and announced full participation in Liaquat Bagh program on October 12
کوٹلی ستیاں میں جی پی او اور ایس ڈی او واپڈا آ فس قائم کیا جائے، دونوں دفاتر نہ ہونے کی وجہ سے عوام شدید مشکلات سے دو چار
GPO and SDO WAPDA offices should be set up in Kotli Sattian.
کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, نوید ستی سے )— کوٹلی ستیاں میں جی پی او اور ایس ڈی او واپڈا آ فس قائم کیا جائے، دونوں دفاتر نہ ہونے کی وجہ سے عوام شدید مشکلات سے دو چار، کیپٹن ظہیر ستی، تفصیلات کے مطابق کوٹلی ستیاں کے نواحی گاؤں پرچھن کے رہائشی سماجی شخصیت کیپٹن)ر(محمد ظہیر ستی نے اپنے ایک خصوصی بیان میں کہا کہ پنجاب کی پسماندہ ترین تحصیل کوٹلی ستیاں میں تاحال ایس ڈی او واپڈا آ فس اور جی پی او کا قیام عمل میں نہ لانا یہاں کی عوام الناس کے ساتھ سراسر ظلم و زیادتی ہے اس تحصیل میں دونوں دفاتر نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ایس ڈی او واپڈا آ فس نہ ہونے کی وجہ سے کوٹلی ستیاں کی عوام کو سینکڑوں روپے کرایہ خرچ کر کے نیو مری چھوٹے چھوٹے کاموں کے لیے جانا پڑتا ہے اور وہاں بھی ذلیل وخوار ہونا پڑتا ہے جبکہ جی پی او نہ ہونے کی باعث یہاں کے بوڑھے مرد و خواتین کو پنشن کی وصولی میں شدید مشکلات سے دو چار ہونا پڑ رہا ہے ایم این اے صداقت علی عباسی، ایم پی اے میجر لطاسب ستی و دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام سے پر زور مطالبہ ہے کہ وہ اس تحصیل میں مذکورہ دونوں دفاتر کے قیام کے لیے عملی اقدامات کریں تاکہ عوام علاقہ میں پائی جانے والی بے چینی اور مشکلات دور ہو سکیں۔
مسلم لیگ ن 12 اکتوبر کو موجود حکومت کے ظلم بربریت نااہلی اور مہنگائی کہ خلاف پریس کلب راولپنڈی میں بھر پور احتجاج کرے گی، فیصل ستّی باغی
PML-N to protest on October 12 in Rawalpindi against current administrations oppression, barbarism, incompetence and inflation
کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, نوید ستی سے )— مسلم لیگ ن 12 اکتوبر کو موجود حکومت کے ظلم بربریت نااہلی اور مہنگائی کہ خلاف پریس کلب راولپنڈی میں بھر پور احتجاج کرے گی، فیصل ستّی باغی
ضلع راولپنڈی کہ تمام کارکناں عہدداران یوتھ ونگ لیبر ونگ ایم ایس ایف کہ نوجوان متحرمہ مریم نواز کی آواز پر لبیک کرتے ہوئے دن 3 بجے پریس کلب راولپنڈی میں جمع ہونگے مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت بھی موجود ہو گی
تحصیل کوٹلی ستیاں کہ تمام کارکنان دن 1:30 پر کھنّہ پل کیش اینڈ کیری کہ سامنے جمع ہونگے جہاں سے ایک قافلے کہ صورت میں پریس کلب پنڈی کہ لیے روانہ ہونگے
محمد شبیر جو کہ محکمہ ہائی وے مری ڈویژن کے ملازم ہیں کو سپریم کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں مستقل کرنے کے احکامات
Orders to make Muhammad Shabbir, an employee of Murree Division of Highways Department, permanent in the light of Supreme Court decision.
کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, نوید ستی سے )— لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شاہد جمیل نے کوٹلی ستیاں کے رہائشی بیلدار محمد شبیر جو کہ محکمہ ہائی وے مری ڈویژن کے ملازم ہیں کو سپریم کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں مستقل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے اور حکام بالا کو حکم دیا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں اسے مستقل کیا جائے محمد شبیر نے راجہ شوکت ستی ایڈوکیٹ کے ذریعہ اپنی مستقلی کے لیے رٹ دائر کی تھی
تعزیت
کو ٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم, نوید ستی سے )— ستی ایسو سی اییشن اور ستی ایجوکیشن ٹرسٹ کے صدر شہزادہ جہانزیب ستی اور جنرل سیکرٹری جہاں زیب ستی کی ستی ایسویشن کینڈا کے رہنما یاسر عزیز ستی کے والد صوبیدار عزیز ستی کے انتقال پرتعزیت کا اظہار کیا ہے اور کہوٹہ کے گاؤں کلیال میں ان گھر جا کر مرحوم کے لیے دعاۓ مغفرت اور لواحقین کیلے صبر جمیل کی دعا کی ہے