Kahuta; PTI Claims to make THQ hospital in state of the arts fails to materialise
پی ٹی آئی حکومتی ارکا ن کے تمام دعوئے دھرے کے دھرے رہ گئے ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ سٹیٹ آف دی آرٹ تو نہ بن سکا عوام علاقہ مسائل سے دو چار
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پی ٹی آئی حکومتی ارکا ن کے تمام دعوئے دھرے کے دھرے رہ گئے ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ سٹیٹ آف دی آرٹ تو نہ بن سکا عوام علاقہ مسائل سے دو چار۔ہستپال کو اگرسٹیٹ آف دی آرٹ نہیں بنوا سکتے تو کم از کم اس میں بنیادی سہولیات تو مہیا کی جائیں ایڈیالوجسٹ کی سیٹ نہ ہونے کی وجہ سے میڈیکل کے تمام کیس کئی کئی ماہ التواء میں پڑے رہتے ہیں گوجر خان یا ہولی فیملی سے رزلٹ آئے گا تو مقدمہ درج ہوگا غریب لوگ انصاف کی خاطر دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں جبکہ ہسپتال میں او ٹی اے کی دو سیٹیں خالی پڑی ہیں اور بے ہوشی والا ڈاکٹر بھی نہ ہے کئی سالوں سے پرانی لیب ہے جہاں صرف چند ٹیسٹ ہوتے ہیں اسکے علاوہ غریب لوگ باہر لیبارٹریوں میں جا کر ہزاروں روپے ٹیسٹوں کی فیس دیتے ہیں اگر تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کہوٹہ میں میکرو لیب سی ہنڈرڈ مہیا کی جائے تو تمام ٹیسٹ یہاں ہو سکتے ہیں دو بجے کے بعد اپریشن تھیٹر اور لیب بند ہونے کی وجہ سے زیادہ تر مریضوں کو راولپنڈی ریفر کر دیا جاتا ہے یا پھر پرائیویٹ کلینکوں میں جا کر نارمل اپریشن کے بھی25ہزار سے چالیس ہزار غریبوں کو دینے پڑتے ہیں جدید سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے ہسپتال میں سرجن موجود ہونے کے باوجود غریب لوگ اپریشن کی سہولیات سے محروم ہیں ان خیالات کا اظہار شہریوں عوام علاقہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ سالانہ ڈیڑھ کروڑ کے بجٹ سے نارمل دوائیاں جو حکومت کی مرضی سے ملتی ہیں وہ تھوڑی بہت مل رہی ہیں مگر کینسر یا دیگر موزی امراض کے لیے ادویات نایاب ہیں انھوں نے منتحب نمائندوں سے مطالبہ کیا ہے کہ کروٹ والے جو بلڈنگ بنا رہے ہیں اسکو توسیع کر کے ایک فلور اور بنایا جائے جبکہ اس پرانے آپریشن تھیٹر کے علاوہ ایک اور جدید
آپریشن تھیٹر بنایا جائے جگہ جگہ غیر قانونی کلینک کھلے ہیں انکے خلاف کاروائی کی جائے خدارہ لاکھوں کی آبادی والے ٹی ایچ کیو کو اپ گریڈ کیا جائے۔
Kahuta; PTI Claims to make THQ hospital in state of the arts fails to materialise, Local members of public are asking at least basic facilities should be provided to the patients. Local elected are asked to take notice.
محکمہ صحت کہوٹہ اور ایم سی انتظامیہ کہوٹہ کی غفلت و لاپر وائی کہوٹہ شہر باولے کتوں کی بھر مار،بے شمار آوارہ کتے اے سی کہوٹہ کے آفس کے باہر ڈیرہ لگا کر بیٹھتے ہیں
Kahuta Health Department and MC Administration Kahuta’s negligence and carelessness, numerous stray dogs roam outside AC Kahuta’s office
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
محکمہ صحت کہوٹہ اور ایم سی انتظامیہ کہوٹہ کی غفلت و لاپر وائی کہوٹہ شہر باولے کتوں کی بھر مار،بے شمار آوارہ کتے اے سی کہوٹہ کے آفس کے باہر ڈیرہ لگا کر بیٹھتے ہیں جبکہ گندگی کے بڑھے بڑھے انبھار ڈھنگی وائرس پھیلنے کا خطرہ اعلیٰ حکام سے از خود نو ٹس لینے کی اپیل۔ تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ پاکستان کی وہ تحصیل ہے جس نے پاکستان کا ایٹمی طاقت بنایا جس کی وجہ سے آج ہمارا ہمسایہ ملک صرف گیڈر بھبکیاں مار رہا ہے عملی طور وہ کچھ نہیں کر سکتے کیونکہ ان کو پتہ ہے کہ پاکستان بھی ایٹمی طاقت ہے اتنا کچھ ہونے کے باوجود کہوٹہ کی عوام آج بھی تمام سہولیات سے محروم ہیں عوام کا کوئی بھی پر سان حال نہیں ہے جو بھی عوامی نمائندہ منتخب ہوتا ہے الیکشن سے پہلے بلند و بانگ دعوئے کر تا اور الیکشن کے بعد غائب ہوجا تا کہوٹہ کی عوام کامنتخب ایم این اے عوام کو بے یارو مدد گار چھوڑ دیا ہے تمام ادارے من مر ضی کر رہے ان کو کوئی بھی نہیں پوچھتا کہوٹہ کی عوام بے یارو مدد گار پڑھی ہے تمام اداروں کے سر براہ اپنی مر ضی کر تے ہیں 10بجے کے دفتر آتے ہیں اے سی کی ٹھنڈی ہوا لگوا کر سر کاری خرچے میں چائے پکوڑے کھا کر ایک ڈیڈھ گھنٹے کے بعد چلے جاتے ہیں عوام علاقہ نے اعلیٰ حکام ہے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔
محکمہ جنگلات کہوٹہ غفلت و لاپر وائی سے کہوٹہ کے جنگلات لکڑی چوروں کے نر غے میں۔بااثر ٹمبر مافیا “رات کے اندھرے “میں کہوٹہ کے جنگلات قیمتی لکڑ کی کٹائی کر پنجاب کی منڈیوں میں فروخت کرر ہے ہیں
Kahuta Forests Department Negligence as mafia cut tree during the night
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
محکمہ جنگلات کہوٹہ غفلت و لاپر وائی سے کہوٹہ کے جنگلات لکڑی چوروں کے نر غے میں۔بااثر ٹمبر مافیا “رات کے اندھرے “میں کہوٹہ کے جنگلات قیمتی لکڑ کی کٹائی کر پنجاب کی منڈیوں میں فروخت کرر ہے ہیں راجہ مجیب اللہ ستی المعروف ڈاکٹر مناء کاچیف جسٹس آف پاکستان، وزیر اعظم پاکستان عمران،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بذدار، سیکرٹری پنجاب، صوبائی وزیر جنگلات، محکمہ جنگلات کے اعلیٰ حکام، منتخب ممبران اسمبلی سے جنگلات کی بے دریغ کٹائی کی روک تھام اور ٹمبر مافیا کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کے علاقوں کھڈیوٹ،ہیل جمیری، سنگ، کیرل، پنجاڑ، سوڑ، منجن، نڑھ، سماں، سلامبڑ،پنجاڑ، اوصل، بڑائٹیاں،سون، سوہا، اوترینہ، کچھل، کلٹیہ، بیندلہ، جیوڑہ، بھنتی، بیور، کھلول، ساحل، سویڑی، چھنی، گھون،نارہ، بگہار، کتھیل سے سبز چیڑ کے در خت کاٹ کر ڈمپروں کے ذریعے براستہ چوک پنڈوڑی سے ہوتے ہوئے پنجاب کی منڈیوں میں جا کر فروخت کرتے ہیں اس کام میں محکمہ جنگلات ان کا “چند پیسوں “کی خاطر ٹمبر مافیا کا بھر ساتھ دیتا ہے اور محکمے کا کوئی ناں کوئی فر د ان کے ساتھ جاتا تاکہ چیک پوسٹوں سے ان کو باآسانی گزارہ جائے راجہ مجیب اللہ ستی المعروف ڈاکٹر مناء کاچیف جسٹس آف پاکستان، وزیر اعظم پاکستان عمران،وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بذدار، سیکرٹری پنجاب، صوبائی وزیر جنگلات، محکمہ جنگلات کے اعلیٰ حکام، منتخب ممبران اسمبلی سے جنگلات کی بے دریغ کٹائی کی روک تھام اور ٹمبر مافیا کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
میلاد النبی ﷺ انتہائی عقید ت و احترام کے ساتھ مناہیں گئے
Milad-un-Nabi will be celebrated with utmost devotion and respect
مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
حلقہ پی پی سیون کی معروف نوجوان مذہبی شخصیات راجہ عمران وحید،راجہ قیصر وئنس،راجہ عمران مینوں اور راجہ حامدممتاز جنجوعہ نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کہا میلاد النبی ﷺ انتہائی عقید ت و احترام کے ساتھ مناہیں گئے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کا دن تمام امت مسلمہ کے لئے عید کے دن سے بھی افضل ہوتا ہے ہر سال اپنے نبی محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ولادت کی مناسبت سے مناتے ہے اور مناتے رہیں گئے نبی پاکﷺ کی دنیا میں تشریف آوری انسان کامل، ہادی عالم اور وجہ تخلیق کائنات ہیں اللہ پاک نے اس ماہ مقدس میں حضورانور سرور کونین حضرت محمدﷺ کو دنیا کو اندھیروں سے نکالنے کیلئے بھیجا گیا۔ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پوری دنیا کے لئے نمونہ بن کر آئے ان خیالات کا اظہار حلقہ پی پی سیون کی معروف نوجوان مذہبی شخصیات راجہ عمران وحید،راجہ قیصر وئنس،راجہ عمران مینوں اور راجہ حامدممتاز جنجوعہ نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کیاانہوں نے کہا کہ ذکرِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اَزل تا اَبد جاری و ساری ہے۔ رب العزت نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا چرچا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو وجود میں لانے سے بھی بہت پہلے کر دیا تھا۔ عرشِ بریں پر اپنے نام کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نام رقم کیا جنت کے پتے پتے پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اِسم گرامی جلوہ گر رہا۔ فرشتے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نام جپتے رہے۔ آج اگر اُمتِ مسلمہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کے واقعات کو تصوّر و تخیل میں لا کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آمد کی خوشی میں محافل کا اِنعقاد کرتی ہے تو یہ اُسی نوری سلسلہ کی ایک کڑی ہے جو اَزل تا اَبد جاری رہے گا۔ یہ محبوب و پسندیدہ عمل ہے لہٰذا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے میلاد کی خوشی میں ضیافت کرنا، صدقہ و خیرات کرنا، روشنیوں کا اِہتمام کرنا، قمقمے روشن کرنا، مشعل بردار جلوس نکالنا اور دل کھول کر خرچ کرنا بارگاہِ اِلٰہی میں مقبول اور اُس کی رضا کا باعث ہے۔ اُمتی حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت پر خوش ہوں گے تو اللہ تعالیٰ اُن سے خوش ہوگا۔