Kallar Syedan; Politics will come out of the electable and into the hands of party officials and organizations. Sadaqat Ali Abbasi
سیاست الیکٹیبلز سے نکل کر پارٹی عہدیداروں اور تنظیموں کے ہاتھ میں آجائے گی۔ صداقت علی عباسی
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب کے صدر کلرسیداں سے رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے کہا ہے کہ10 اکتوبر بروز ہفتہ دو بجے دن لیاقت باغ راولپنڈی میں تحریک انصاف شمالی پنجاب اور اس کی ذیلی تنظیموں کے عہدیداران کی تقریب حلف برداری منعقد ہوگی۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں عہدیداران پارٹی عہدوں کا حلف اٹھائیں گے جس سے تحریک انصاف ایک نئی سیاسی تاریخ رقم کرنے جا رہی ہے جس میں پارٹی کے عہدے بڑے سیاسی گھروں سے نکل کر عام گھروں کے مڈل کلاس لوگوں کو دیے جا رہے ہیں انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف شمالی پنجاب کے اوپر کے تین درجوں کی تنظیمیں مکمل کر لی ہیں جبکہ نیچے کے دو درجوں پر کام جاری ہے جس کے بعد صرف شمالی پنجاب میں عہدیداروں کی تعداد لاکھوں میں ہو جائے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس عمل کے مکمل ہونے کے بعد پنجاب کی سیاست کا انداز تبدیل ہو جائے گا اور آنے والے وقتوں میں سیاست الیکٹیبلز سے نکل کر پارٹی عہدیداروں اور تنظیموں کے ہاتھ میں آجائے گی۔
Kallar Syedan; Member National Assembly Sadaqat Ali Abbasi has said that the swearing in ceremony of officials of PTI North Punjab and its affiliates will be held on Saturday, October 10 at 2 pm at Liaquat Bagh, Rawalpindi. In which thousands of office bearers will take oath of office, he said that Politics will come out of the electable and into the hands of party officials and organizations.
راجہ محمد علی کو مسلم لیگ ن پنجاب کا نائب صدر نامزد, انہیں صوبائی نائب صدر کے عہدے پر نامزدگی کی مبارکباد
Raja Muhammad Ali nominated as Vice President of PML-N Punjab, congratulations on his nomination for the post of Provincial Vice President
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے کلرسیداں سے سابق رکن پنجاب اسمبلی راجہ محمد علی کو مسلم لیگ ن پنجاب کا نائب صدر نامزد کیا ہے جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا راجہ محمد علی مسلم لیگ ن کے سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق کے فرزند ہیں اور یہ ماضی میں کلرسیداں کہوٹہ سے رکن پنجاب اسمبلی بھی منتخب ہو چکے ہیں ادہر مسلم لیگ ن کی صوبائی جنرل کونسل کے ارکان شیخ ندیم احمد،صوبیدار غلام ربانی،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے آرگنائزر شیخ حسن سرائیکی،شاھد اکبر گجر،راجہ گلستان خان،بابو محمد عارف،چوہدری فہد جمیل نے انہیں صوبائی نائب صدر کے عہدے پر نامزدگی کی مبارکباد دیتے ہوئے اس موقع کا اظہار کیا کہ اس سے مسلم لیگ ن کو حالیہ احتجاجی تحریک میں مزید منظم اور فعال کرنے میں مدد ملے گی۔
سیاست میں غدار غدار کا کھیل ختم ہونا چاہئے۔سابق نائب ناظم چوہدری زین العابدین عباس
The game of traitors in politics should end. Former Deputy Nazim Chaudhry Zainul Abidin Abbas
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… مسلم لیگ (ن) کلر سیداں سٹی کے سابق نائب ناظم چوہدری زین العابدین عباس نے کہا ہے کہ سیاست میں غدار غدار کا کھیل ختم ہونا چاہئے۔عوام سلیکٹڈ سرکار کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں۔میاں نواز شریف نے تمام اداروں کو آئینی حدود میں رہ کر کام کرنے کی بات کی۔ملکی ڈوبتی معیشت کی بات کی اور آئین و قانون کی بالا دستی کی بات کی۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آنے والا دور مسلم لیگ (ن) کا ہے،تبدیلی سرکار کے دن تھوڑے رہ گئے ہیں عوام جلد خوش خبری سنیں گے۔انہوں نے کہا کہ نیب کی سیاسی شخصیات کی فرضی مقدمات میں قبل از گرفتاری آئینی و قانون تقاضوں سے کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والے نہیں۔تبدیلی سرکار نے اپنے دو برسوں کے دوران ہوائی دعوؤں اور لچھے دار تقریروں کے سواکچھ نہیں دیا۔انہوں نے کہا کہ سیاست
میں غدار غدار کا کھیل اب ختم ہونا چاہئے،مسلم لیگ (ن) حکومت میں آ کر مہنگائی کا خاتمہ کرے گی۔
انتظامیہ کی بے بسی دیکھنے سیتعلق رکھتی ہے کلرسیداں کی مین شاہراہ پنڈی چوآ روڈ پر ریڑھی بانوں نے قبضہ جما رکھا ہے
Stall holders invade main Pindi Choa road due to negligence of local authority
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کلرسیداں میں مافیاز قوت پکڑنے لگا انتظامیہ کی بے بسی دیکھنے سیتعلق رکھتی ہے کلرسیداں کی مین شاہراہ پنڈی چوآ روڈ پر ریڑھی بانوں نے قبضہ جما رکھا ہے بیشتر ریڑھی بانوں کا تعلق دیگر صوبوں اور دور دراز کے اضلاع سے ہے کلرسیداں میں بااثر مافیا ان کی پشت پرہے جس کی وجہ سے میں سڑک پر ہر وقت گاڑیوں کا ہجوم لگا رھتا ہے فٹ پاتھ تک قبضہ مافیا کے تصرف میں ہیں دیگر بازاروں میں بھی جا بجا ریڑھیاں اور سائیکل ریڑھیاں کھڑی کروا کر لوگوں کی امدورفت کو بند کر دیا گیا بلدیہ کلرسیداں ڈنگ ٹپاؤ نمائشی کاروائی سے آگے بڑھنے کو تیار نہیں جس سے مافیاز کے حوصلے بلند تر ہوتے چلے جا رہے کلرسیداں کے تمام شعبوں میں مافیاز نے پنجھے گاڑھ لیئے ہیں شہریوں نے کمشنر راولپنڈی سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے،
تھانہ کلر سیداں پولیس نے تیز رفتاری پر موٹر سائیکل قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا
Police confiscate motorcycle from speeding motorcyclist
کلر سیداں:(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…تھانہ کلر سیداں پولیس نے تیز رفتاری پر موٹر سائیکل قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔پولیس معمول کی گشت پر تھی کہ اسی دوران ایک نوجوان لڑکا نہایت غفلت و لاپروائی اور تیز رفتاری سے موٹر سائیکل چلاتے ہوئے آ رہا تھا کو ہمرائی ملازمان روک کر قابو کر لیا اور بعد از دریافت، موٹر سائیکل سوار نے اپنا نام و پتہ محمد عادل سکنہ ڈڈیال آزاد کشمیر بتایا۔مزید پڑتال پر موٹر سائیکل کے پیچھے نمبر پلیٹ 143 لگی ہوئی پائی گئی جس کے بارے میں موٹر سائیکل سوار سے دریافت کیا تو وہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔موبائل فون پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی اپیلی کیشن سے موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ کی پڑتال کی گئی جو جعلی نکلی۔